مبارکباد فرزانہ خان نیناں کو مبارکباد

غازی عثمان

محفلین
کوپن ہیگن سے جاری ہونے والے جریدے ماہنامہ وطن نیوز کے مطابق

""نوٹنگھم برطانیہ میں مقیم اردو ادب کی معروف شخصیت، شاعرہ، براڈکاسٹر، مضمون نگار اور صحافی فرزانہ خان نیناں کو حاجی شریف احمد ایجوکیشنل اینڈ لٹریری اکیڈمی جرمنی کا ڈائریکڑ برائے مڈلینڈ برطانیہ نامزد کیا گیا۔ فرزانہ خان نیناں کا تعلق کراچی سندھ کے ایک سربرآور خانوادے سے ہے وہ ایک عرصے سے برطانیہ کے شہر نوٹنگھم میں سکونت پذیر ہیں۔

ہائیڈل برگ یونیورسٹی میں منعقد ہونے والے اکیڈمی کے پروگرام “ بزم اہل قلم “ میں اکیڈمی کے چیف ایگزیکٹیو شفیق مراد نے فرزانہ خان نیناں کی بحیثیت ڈائریکٹر نامزدگی کا اعلان کیا۔

آپ ایک شاعرہ بھی ہیں اور آپ کا شعری مجموعہ “ درد کی نیلی رگیں “ بھی شائع ہوچکا ہے، آپ کے مضامین اور شاعری پاکستان، بھارت، یورپ اور امریکا سے جاری ہونے والے رسائل میں شائع ہوتے رہتے ہیں، مقامی ریڈیو فضاء پر ان کے پیش کردہ پروگرامات کو کافی مقبولیت حاصل ہے جبکہ آپ نوائے وقت لندن کی نمائندہ مڈلینڈ اور فیملی میگزین کی ایڈیٹر بھی ہیں۔""
 

غازی عثمان

محفلین
میری جانب سے محترمہ فرزانہ کو تہہ دل سے مبارکباد، اللہ تعالی آپ کی اکیڈمی کے اغراض و مقاصد پورے فرمائے ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

فرزانہ آپ کو دلی مبارک باد ، بہت خوشی کی خبر ہے ، بہت شاندار خبر ، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ آپ کو مزید کامیابیاں ملتی رہیں ہمیشہ ، کچھ پارٹی وغیرہ کی امید تو ہم رکھیں ناں اب آپ سے :happy:

 

تیشہ

محفلین
ابن ِ بھیا آپکی مبارکباد پہنچ گئی کہ میں پہنچا دوں :happy: ۔ رات کو میں نیند میں تھی مگر ہوپُفلی آپکو سمجھ آگئی ہوگی :battingeyelashes: کیونکہ مجھے نیند میں خود بھی نہیں پتا ہوتا کیا بول رہی ہوں :happy:
 
Top