مبارکباد فرزانہ سالگرہ ' ' ۔ ۔

F@rzana

محفلین
بہت مبارک ہو نیناں یہ سالگرہ۔ تم سلامت رہو ہزار برس وغیرہ نہیں کہوں گا۔
میں تو یہ کہتا ہوں
جیو جب تک جی چاہے تمھارا!!
میں بھی سولہ کو نہیں رہوں گا۔ اس لئے اڈوانس میں۔

بڑی نوازش، یہ آپ نے بہت اچھا کیا جو نہیں کہا، وہی جو میں بھی نہیں نہیں سننا چاہتی، اتنے برس میں تو ایسی خوفناک صورت ہوجائے کہ توبہ ہی بھلی۔۔۔۔۔۔:(

میں بھی یہی چاہتی ہوں کہ جب تک اچھا سا جی سکیں ، جئیں۔۔۔۔ آگے اللہ میاں کی مرضی:rolleyes:

اور بھئی آپ سولہ کو کیوں نہیں رہیں گے؟ اللہ آپ کو سلامت رکھے۔
یہ کہیئے کہ سولہ کو یہاں موجود نہیں ہوں گے۔ :)
 
F@rzana

محفلین
السلام علیکم فرزانہ جی۔۔

میری طرف سے بھی پیشگی سالگرہ مبارک

birthdgi.gif

کامیابیوں اور خوشیوں بھرے ایک نئے سال کے لئے ڈھیروں نیک خواہشات کا تحفہ قبول کیجئے۔۔۔

DivShare File - headroom-Happy_Birthday_.mp3

وعلیکم السلام فرحت

بہت بہت شکریہ، گیت بڑے مزے کا ہے خوب ڈھول تاشے بج رہے ہیں :)

شازیہ کے ڈبوں کی طرح آپ کے ڈبوں سے بھی میں نے اپنی پسند کا تحفہ نکال لیا ہے۔۔۔۔تھینکس۔
 
F@rzana

محفلین

فرزانہ سسٹر، سالگرہ بہت مبارک ہو۔ میری دعا ہے کہ آنے والا سال آپ کے لیے بہترین سال ہو۔
Birthday_cake.jpg

Happy%20Birthday%20Colors.jpg

تھینکس ماورا، سو سویٹ آف یو، کیک بڑا مزیدار ہے "چاکلیٹ اور مینڈرین" ھمم یم یم
آپ نے خود بنایا ہے؟ ذرا ریسیپی تو پوسٹ کردیں۔:)
 
F@rzana

محفلین
لیجیئے میری طرف سے بھی فرزانہ آپی کو بہت بہت سالگرہ مبارک ہو اور ساتھ میں یہ کیک بھی کھایئے:)

cakejr0.jpg

مزے کا ھے نا؟

Ahh......So nice of you, sweet little brother,
کیک واقعی بڑا مزیدار ہے اسٹرابری ہے نا؟

لیکن اتنے سارے کیک کھاتے کھاتے تو میرا حشر خراب ہوجائے گا، ابھی صبح ایک اور کیک آنے والا ہے،
اخروٹ کا کیک کوئی خود میرے لئے بیک کر کے لارہا ہے (بڑا سا چٹخارہ)
ہائے میرا کیا بنے گا؟؟؟
 
F@rzana

محفلین
شازی، یہ میری تصویر کہاں سے ڈھونڈ نکالی (کافی دھندلی ہے)،مگر کمال ہے بھئی آپ کے ایفرٹ کا، اتنا اچھا کارڈ بنایا ہے، شکریہ:):):)
 
حسن علوی

آپیہ آپ کا طرزِ تحریر بہت عمدہ ھے پڑھ کر مزہ آیا پر آپ اتنا کم محفل پر آتی ہیں بلکل آٹے میں نمک کے برابر;) کچھ زیادہ سارا ٹائم نکالا کیجیئے نا ہمارے لیئے پلیز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور ہاں کہیں‌یہ سارے کیک کھانے کی کوشش نہ کر لیجیئے گا بس تھوڑا تھوڑا چکھیئے گا ضرور کیونکہ یہ سب آپ ہی کے لیئے خاص آرڈر پر تیار کیئے گئے ہیں:)
 
حجاب

محفلین
سالگرہ مبارک فرزانہ ، اللہ آپ کو لمبی عمر دے صحت کے ساتھ۔۔۔ہزار ہا ایسی سالگرہ منائیں :) آمین۔۔۔
 
تیشہ

محفلین
بہت بہت شکریہ سہیلی، آپ کا اور سبھی کا،آپ نے اتنی پیاری پیاری دعائیں لکھی ہیں کہ بس پوچھیں مت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:) بالکل "دادی اماں جیسی" ہی ہی ہی۔۔۔چلیں کوئی بات نہیں دادی ہوتیں تو وہ بھی یہی کرتیں، آپ نے ان کی بھی دعائیں اسی بہانے سمیٹ لیں۔۔۔۔جزاک اللہ

ابھی ابھی آپ کا پیغام ملا کہ "محفل پر جائیں وہاں سب ہی آپ کی راہ میں پلکیں بچھائے بیٹھے ہیں"

اب اتنا پیارا پیغام ملے اور میں تعمیل نہ کروں ایسے کیسے ہوسکتا تھا، محفل میں آکر تو بالکل لگتا ہے ایک بڑے سے خاندان میں مل جل کر بیٹھے ہیں، گپیں شپیں لگ رہی ہیں، ہے نا۔۔۔۔!

اچھا جی میری پیاری سی گڑیا " مناہل" کو ڈھیر سارا پیار، اتنی سویٹ آواز میں باتیں کرتی ہے کہ جی چاہتا ہے فون سے کھینچ کر باہر نکال لوں۔۔۔۔ :)
Hugs & kisses to you Manahil.

بیشک آپ نے کیک اپنی سالگرہ کا کاٹا تھا لیکن تصویر میری سالگرہ پر لگائی ہے،
اس لئے میں یہی سمجھوں گی کہ میری سہیلی میرے لیئے کیک لائی ہے:cool:

آپ ذرا ڈنر سے فارغ ہوکر گھر آئیے گا تو بلکل ہر کام سے فارغ ہوجانے کے بعد کال کریں تاکہ میں تفصیل سے سنوں کیا کیا ہوا ہے آج ۔ اور آپکو کیا گفٹس ملے ہیں وغیرہ وغیرہ ،
اور میرے حصے کا کیک کہاں ہے ۔؟ :(
 
تیشہ

محفلین
شازی، یہ میری تصویر کہاں سے ڈھونڈ نکالی (کافی دھندلی ہے)،مگر کمال ہے بھئی آپ کے ایفرٹ کا، اتنا اچھا کارڈ بنایا ہے، شکریہ:):):)

:(
دھندلاہٹ مجھ سے اسکی تصویر اتارتے وقت ہوگئی ہے کیمرے سے ، ورنہ تصویر ٹھیک ہے ۔ شاید آنکھ ہلی ِ یا کیمرہ میرا ، ۔۔
:confused:
 
F@rzana

محفلین
آپیہ آپ کا طرزِ تحریر بہت عمدہ ھے پڑھ کر مزہ آیا پر آپ اتنا کم محفل پر آتی ہیں بلکل آٹے میں نمک کے برابر;) کچھ زیادہ سارا ٹائم نکالا کیجیئے نا ہمارے لیئے پلیز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور ہاں کہیں‌یہ سارے کیک کھانے کی کوشش نہ کر لیجیئے گا بس تھوڑا تھوڑا چکھیئے گا ضرور کیونکہ یہ سب آپ ہی کے لیئے خاص آرڈر پر تیار کیئے گئے ہیں:)

ہے نا مزیدار طرز تحریر;);)

جبھی تو کم آتی ہوں "کھاگئے" تو؟؟؟؟؟
ہی ہی ہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:)

اور یہ کیا بات ہوئی :mad: کہ تھوڑا تھوڑا چکھوں!

کیا مطلب ہے آخر؟

جب کیک میرے ہیں تو کیوں نہ کھاؤں، ایک طرف یہ کہ سب آپ کے لیئے ہیں۔۔۔۔۔۔
ارے حسن بابا، جو آپ نے کھایا ہے نا۔۔۔۔ اس کیک میں کہیں بھنگ تو نہیں ملائی ہوئی ؟
:rolleyes::rolleyes::rolleyes:
 
F@rzana

محفلین
سالگرہ مبارک فرزانہ ، اللہ آپ کو لمبی عمر دے صحت کے ساتھ۔۔۔ہزار ہا ایسی سالگرہ منائیں :) آمین۔۔۔

شکریہ
حجاب، آپ بھی دعا دیتے ہوئے "دادی اماں" لگ رہی ہیں:)

یار باقی سب ٹھیک ہے۔۔۔۔۔ بس۔۔۔۔۔۔ لمبی عمر کی دعا مت دیں،
مجھے زیادہ جینے سے ڈر لگتا ہے :(

کوئی ہزار وزار کا ہندسہ اس ضمن میں قابل قبول نہیں۔۔۔۔ہائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ذرا تصور تو کریں ہزاری سال کی خوفناک بڑھیا کی تصویر کا!
 
F@rzana

محفلین
آپ ذرا ڈنر سے فارغ ہوکر گھر آئیے گا تو بلکل ہر کام سے فارغ ہوجانے کے بعد کال کریں تاکہ میں تفصیل سے سنوں کیا کیا ہوا ہے آج ۔ اور آپکو کیا گفٹس ملے ہیں وغیرہ وغیرہ ،
اور میرے حصے کا کیک کہاں ہے ۔؟ :(

اللہ شازی، سب کچھ تو بتایا تھا جب ہم "روسٹ لیمب" کے چٹخارے لے رہے تھے۔:grin:
 
F@rzana

محفلین
:(
دھندلاہٹ مجھ سے اسکی تصویر اتارتے وقت ہوگئی ہے کیمرے سے ، ورنہ تصویر ٹھیک ہے ۔ شاید آنکھ ہلی ِ یا کیمرہ میرا ، ۔۔
:confused:

آپ "ہل" رہی تھیں محترمہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجھے فون پر بھی سنائی دے رہا تھا، الٹا مجھے بھی کہہ رہی تھیں "ہلو ہلو":grin:

پہلے ہی ہر طرف زلزلے آرہے ہیں، اتنا مت ہلا کریں، اللہ ہی خیر کرے۔
 
تیشہ

محفلین
اللہ شازی، سب کچھ تو بتایا تھا جب ہم "روسٹ لیمب" کے چٹخارے لے رہے تھے۔:grin:

میرا گفٹ کیسا لگا :confused:؟ شکر ہے دو دن لیٹ پہنچا مگر صیح سلامت پہنچ گیا ،۔ مجھے یہی ڈر تھا بارش میں باہر پڑا رہا تو بچارے کی رہی سہی کثر بھی پوری ہوجائے گی ۔ :lol::lol:
 
Top