زیک

مسافر
ویئن سے فارغ ہو کر ہم لیوں گئے۔ پہلے ہوٹل میں چیک ان کیا اور سامان کمرے میں رکھا۔ پھر رینٹل کار واپس کرنے چلے۔ بارش اور رش میں پہلی بار ٹرین سٹیشن کے گرد سڑکوں کی بھول بھلیوں میں غلط راستے پر چلے گئے۔ مڑ کر واپس آئے تو عین رینٹل آفس بند ہونے کے ٹائم وہاں پہنچے۔ گاڑی کی چابی ان کے حوالے کی، بتایا کہ کہان پارک کی ہے اور ٹرام کی طرف چل دیئے کہ ہوٹل واپس چلیں۔ ہوٹل کے قریب ہی ایک ریستوران میں ڈنر کیا اور یوں ہمارے دن کا اختتام ہوا۔
 

زیک

مسافر
پیچھے کیتھیڈرل کے برج نظر آ رہے ہیں لیکن سامنے کی دکانوں میں سرخ بورڈ پر غور کریں تو وہ لا پنجاب ریستوران ہے۔

 
Top