فریاد آزر کا خوبصورت کلام

چاند بابو

محفلین
اُس سے نالاں تھے ”فرشتے‘ وہ خفا کس سے تھا
اختلاف اس کا خداوں کے سوا کس سے تھا

یوں تو محفوظ رہے ذہن میں لاکھوں الفاظ
یا د آ یا نہیں دروازہ کھل ا کس سے تھا

میرے بارے میں بڑی رائے غلط تھی اُس کی
جانے وہ میرے تصور میں ملا کس سے تھا

جانے تا عمر اُسے کس نے اکیلا رکھا
جانے اس شخص کا پیمانِ وفا کس سے تھا

وہ اگر دور تھا مجھ سے‘ تو تھی قربت کس سے
وہ مر ے پاس اگر تھا تو جدا کس سے تھا

لاکھ شکوہ ہو سماعت کو صدا سے آزر
روکتا کو ن کسے‘ کوئی رُکا کس سے تھا​
 

فاتح

لائبریرین
واہ جناب واہ۔۔۔ بہت خوبصورت غزل ارسال کی ہے آپ نے خصوصآ ذیل کے دو اشعار تو لا جواب ہیں:


میرے بارے میں بڑی رائے غلط تھی اُس کی
جانے وہ میرے تصور میں ملا کس سے تھا

اور


وہ اگر دور تھا مجھ سے‘ تو تھی قربت کس سے
وہ مر ے پاس اگر تھا تو جدا کس سے تھا
 

سارہ خان

محفلین
اُس سے نالاں تھے ”فرشتے‘ وہ خفا کس سے تھا
اختلاف اس کا خداوں کے سوا کس سے تھا

یوں تو محفوظ رہے ذہن میں لاکھوں الفاظ
یا د آ یا نہیں دروازہ کھل ا کس سے تھا

میرے بارے میں بڑی رائے غلط تھی اُس کی
جانے وہ میرے تصور میں ملا کس سے تھا

جانے تا عمر اُسے کس نے اکیلا رکھا
جانے اس شخص کا پیمانِ وفا کس سے تھا

وہ اگر دور تھا مجھ سے‘ تو تھی قربت کس سے
وہ مر ے پاس اگر تھا تو جدا کس سے تھا

لاکھ شکوہ ہو سماعت کو صدا سے آزر
روکتا کو ن کسے‘ کوئی رُکا کس سے تھا​
اچھی غزل ہے ۔۔:clapp:
 

چاند بابو

محفلین
یہ کہاں سے ملی چاند بابو۔۔۔ فریاد آزر کا مجموعہ تو ابھی مجھے آن لائن کرنا ہے۔ فی الحال تو ان کا گوشہ ہی سمت میں دیا ہے:
مزید غزلیں فریاد آزر کی:
http://samt.ifastnet.com/Samt10/Goshas/Faryad/Ghazals.html

جی یہ مجھے فریاد آزر صاحب نے بھیجی تھی ان کا کچھ کلام میری سائیٹ پر موجود ہے یہ بھی اسی مقصد کے لئے میرے پاس آئی تھی میں نے سوچا یہاں بھی شئیر کر لی جائے۔
 

چاند بابو

محفلین
تمھاری سائٹ کون سی ہے چاند بابو؟
اور کیا واقعی یہی نام ہے تمھارا۔۔۔؟

میرا نام محمد تنویر ماجد ہے اور میرا تعلق اردو ڈاٹ زونک ڈاٹ کام سے ہے۔ خاص اچھی سائیٹ نہیں ہے لیکن بس اردو سے محبت میں بنائی ہے یہی اچھائی ہے اس کی۔
 
Top