فری ہوسٹ پر انسٹالیشن utf8 ایرر

سدرہ

محفلین
السلام علیکم
بہت ہی اچھا فورم ہے یہ اردو کے حوالے سے مجھے تو آج ہی پتہ چلا ہے گوگل سرچ کے ذریعے سے، اتنا اچھا فورم بنانے پر میری طرف سے مبارک باد۔
میں نے یہاں اردو فورم کے بارے میں پڑھا تو سوچا کہ کیوں نا بیوٹی ٹپس اور خانہ داری وغیرہ پر ایک علحیدہ فورم بنایا جائے میں نے کوشش کی مگر یہ error آ رہا ہے
An error occurred trying to update the database
You have an error in your SQL syntax; check the manual that corresponds to your MySQL server version for the right syntax to use near '13968 CHARACTER SET UTF8' at line 1
اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہے نیز یہ ڈیٹابیس سیٹنگ کیسے ہوتی ہے اور کیا اس کی سیٹنگ phpMyAdmin میں کرنی پڑتی ہے یا کوئی اور طریقہ کار ہے۔
میں نے ڈی بی تو انسٹال کر دی ہے مگر پھر یہ error سمجھ سے باہر ہے۔ امید ہے آپ لوگ میری رہنمائی کریں گے۔ شکریہ
والسلام
 
نبیل

تکنیکی معاون
سدرہ، آپ کس فری ہوسٹ پر اپنا فورم سیٹ‌ اپ کر رہی ہیں اور کس سٹیپ پر یہ ایرر نظر آتا ہے؟ کیا آپ نے فورم انسٹال کرنے سے پہلے ڈیٹابیس بنا لی تھی؟
 
سدرہ

محفلین
جی میں حکیم صاحب کی طرح ueuo.com پر فورم انسٹال رہی ہوں، میں انسٹال کو فارم پر کر کے سٹارٹ انسٹال بٹن پر کلک کرتی ہوں تو یہ ایرر آ جاتا ہے۔
 
سدرہ آپ Database Type میں 4x,5xکی جگہ 3x کی آپشن سلیکٹ کر کے چیک کریں اس سرور پر ایک ٹیسٹ فورم انسٹال کرتے ہوئے مجھے بھی اس مشکل کا سامنا تھا جو کہ Database Typeبدل دینے سے حل ہوگیا
 
سدرہ مجھے امید ہے کہ آپ کے مسائل کا حل یہاں سے ہو جائے گا اور آپ ایک فورم سیٹ کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے ، ہم سب کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔

ویسے اس فورم پر ہی گھریلو ٹوٹکے کا ذیلی فورم ہے اور آپ چاہیں تو بیوٹی ٹپس پر بھی فورم بن جائے گا۔ آپ کچھ پوسٹس کرکے یہاں رسپانس دیکھ لیں مجھے امید ہے کہ آپ کو کافی حوصلہ افزا جواب ملے گا اس کے علاوہ میں چاہوں گا کہ آپ اردو سے متعلق اپنے اور مقاصد اور ارادوں پر روشنی ڈالیں تو شاید اس سلسلے میں بھی آپ کو یہاں سے خاطر خواہ مدد مل جائے۔ مجھے امید ہے کہ آپ کی کوششیں رنگ لائیں گی اور آپ معلومات بانٹنے اور دوسروں تک پہنچانے میں جلد ہی کامیاب ہوجائیں گی۔
 
زیک

مسافر
سدرہ: آپ کا مسئلہ مجھے سمجھ آ گیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ کے ڈیٹابیس کا نام ہندسوں پر مشتمل ہے۔

میں اس کے لئے ایک بگ ٹکٹ کھول رہا ہوں اور دو تین دنوں میں اس کا حل ٹیسٹ کر کے اردو پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی کا نیا ورژن ریلیز کروں گا۔
 
زیک

مسافر
وہاب اعجاز خان نے کہا:
سدرہ آپ Database Type میں 4x,5xکی جگہ 3x کی آپشن سلیکٹ کر کے چیک کریں اس سرور پر ایک ٹیسٹ فورم انسٹال کرتے ہوئے مجھے بھی اس مشکل کا سامنا تھا جو کہ Database Typeبدل دینے سے حل ہوگیا

وہاب: ایرر آیا کرے تو رپورٹ کیا کرو۔ اگر آپ کا مائی‌ایس‌قیو‌ایل ورژن 4.1 یا بعد کا ہے تو یقیناً آپ کو یہ مسئلہ ہوا ہو گا کیونکہ آپ کا ڈیٹابیس کا نام صرف ہندسوں والا ہے۔
 
سدرہ

محفلین
زکریا صاحب ڈیٹا بیس یا یوزر ڈیٹا بیس نیم یا ہوسٹ نیم تو آ ہی ہندسوں میں رہا ہے۔

محب علوی صاحب میں ایف ایس سی کی طالبہ ہوں کمپیوٹر سے ابھی حال ہی واسطہ پڑا ہے اس لئے اس بارے میں میں زیادہ نہیں جانتی بس دو جمع دو چار والا حساب ہی سمجھ آتا ہے اس سے زیادہ کچھ نہیں بہرحال میں کوشش کروں گی اس فورم پر کچھ ‘ایفی شنشی‘ دیکھا سکوں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
یہ ueuo.com والے کتنن دیر میں کنفرمیشن ای میل بھیجتے ہیں؟ میں نے کل سے رجسٹر کیا ہوا ہے اور ابھی تک اکاؤنٹ ایکٹویٹ کرنے کے لیے ربط نہیں آیا۔ :(
 
زیک

مسافر
جی سدرہ۔ میرے کوڈ میں ایک bug تھا جس کی وجہ سے اگر ڈیٹابیس نیم numeric ہو تو وہ ایرر دیتا ہے۔ میں آج شام یہاں اس کا نیا پیکج پوسٹ کروں گا۔ آپ اسے ٹیسٹ کر کے بتائیے گا کہ مسئلہ حل ہوا یا نہیں۔
 
سدرہ

محفلین
بہت شکریہ زکریا اتنی جلدی ریسپانس کا ویسے مجھے اس کی قطعی امید نہیں تھی بہرحال بہت بہت شکریہ وقت نکالنے کا۔

نبیل صاحب آپ نہ جانے کون سا ای میل سسٹم استعمال کرتے ہیں مگر میں نے جی میل کی آئی ڈی دی تھی تو ایک سکینڈ میں ہی ueuo.com والوں کا میل مجھے مل گیا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
زکریا نے کہا:
جی سدرہ۔ میرے کوڈ میں ایک bug تھا جس کی وجہ سے اگر ڈیٹابیس نیم numeric ہو تو وہ ایرر دیتا ہے۔ میں آج شام یہاں اس کا نیا پیکج پوسٹ کروں گا۔ آپ اسے ٹیسٹ کر کے بتائیے گا کہ مسئلہ حل ہوا یا نہیں۔

زکریا، میں نے مائی فری ویبز پر جس ڈیٹابیس پر فورم انسٹال کی تھی اس کا نام بھی ہندسوں میں تھا، اس میں تو کوئی مشکل درپیش نہیں آئی تھی۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
سدرہ، استعمال تو میں بھی جی میل ہی کر رہا ہوں اور اپنی دانست میں میں ای میل ایڈریس بھی صحیح ہی دیا ہے۔ نجانے کس بات پر ناراض ہوگئے ہیں یہ فری ہوسٹ والے۔ :(

بہرحال کوئی نہ کوئی حل نکال لیں گے اس کا۔
 
زیک

مسافر
نبیل نے کہا:
زکریا نے کہا:
جی سدرہ۔ میرے کوڈ میں ایک bug تھا جس کی وجہ سے اگر ڈیٹابیس نیم numeric ہو تو وہ ایرر دیتا ہے۔ میں آج شام یہاں اس کا نیا پیکج پوسٹ کروں گا۔ آپ اسے ٹیسٹ کر کے بتائیے گا کہ مسئلہ حل ہوا یا نہیں۔

زکریا، میں نے مائی فری ویبز پر جس ڈیٹابیس پر فورم انسٹال کی تھی اس کا نام بھی ہندسوں میں تھا، اس میں تو کوئی مشکل درپیش نہیں آئی تھی۔

کیا وہاں مائی‌ایس‌قیو‌ایل 4.1 تھا؟ یہ بگ صرف مائی‌ایس‌قیو‌ایل میں یونیکوڈ سپورٹ ہونے کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔
 
سدرہ نے کہا:
زکریا صاحب ڈیٹا بیس یا یوزر ڈیٹا بیس نیم یا ہوسٹ نیم تو آ ہی ہندسوں میں رہا ہے۔

محب علوی صاحب میں ایف ایس سی کی طالبہ ہوں کمپیوٹر سے ابھی حال ہی واسطہ پڑا ہے اس لئے اس بارے میں میں زیادہ نہیں جانتی بس دو جمع دو چار والا حساب ہی سمجھ آتا ہے اس سے زیادہ کچھ نہیں بہرحال میں کوشش کروں گی اس فورم پر کچھ ‘ایفی شنشی‘ دیکھا سکوں۔

آپ کے اس تفصیلی جواب کا شکریہ سدرہ۔ میرا خیال ہے کہ آپ کمپیوٹر سائنس میں خاصی آگے جا سکتی ہیں ، میرے اس تجزیہ کی دو وجوہات ہیں۔

پہلی یہ کہ اگر آپ کا واسطہ ابھی پڑا ہے اور آپ نے ساتھ ہی ایک فورم سیٹ کرنے کی کوشش بھی شروع کردی ہے اور ٹیکنالوجی کی چند عمدہ سائٹس کا استعمال بھی شروع کر دیا ہے جن میں سے ایک جی میل اور دوسری اردو کی یہ محفل ہے جو خالصتا اردو میں ہونے کی وجہ سے انفرادیت رکھتی ہے۔
میں کمپیوٹر سائنس سے تقریبا 10 سال سے وابسطہ ہوں مگر ابھی تک بہت سی چیزیں پلے نہیں پڑتی جس کی وجہ سادہ ہے اتنی چیزیں ہیں ساری تو پلے نہیں پڑ سکتی ، میں تو اردو کا فورم سیٹ اپ کرنے کی بھی ہمت نہیں کرسکا حالانکہ مشکل کام نہیں ہے ۔

جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے ایف ایس سی کمپیوٹر سائنس میں پہلے سال شاید سی اور ڈیٹا بیس پڑھائی جاتی ہیں۔ اگر آپ مزید ایک قدم اٹھائیں تو اسی محفل پر ایک تعلیم و تدریس کا فورم بھی ہے اور آئی ٹی ٹیوٹوریل کا بھی، ان میں سے کسی پر بھی ان دو مضامین پر اپنی ٹیکسٹ بک سے ہی پوسٹنگ شروع کردیں ۔ اس سے نہ صرف باقی طلبا اور طالبات کا فائدہ ہو جائے گا بلکہ آپ بھی سوال جواب کے ذریعہ زیادہ سیکھ سکیں گی۔ بروقت اور فی الفور جوابات کا اندازہ تو آپ کو ہو ہی گیا ہوگا۔
 
سدرہ

محفلین
محب علوی صاحب یہ سب کہہ کر کیوں شرمندہ کر رہے ہیں مجھے یہ جی میل وغیرہ کوئی اتنی اہم چیزیں تو نہیں ہیں آجکل اس فورم کے بارے میں یہ لکھ کر آپ نے اپنی قابلیت عیاں کر دی ہے کہ ‘ اردو کا فورم سیٹ اپ کرنے کی بھی ہمت نہیں کرسکا حالانکہ مشکل کام نہیں ہے‘
اب میں کیا کہوں۔۔۔۔۔
 
سدرہ

محفلین
زکریا صاحب اس میں MySQL - 4.1.16 ہے اور phpMyAdmin - 2.8.0.2 شو ہو رہا ہے شاید یہ بھی کچھ کام کی چیز ہو
 
نبیل

تکنیکی معاون
زکریا نے کہا:
کیا وہاں مائی‌ایس‌قیو‌ایل 4.1 تھا؟ یہ بگ صرف مائی‌ایس‌قیو‌ایل میں یونیکوڈ سپورٹ ہونے کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔

مائی فری ویبز پر MySQL 4.1.19 تھا اگر میری یادداشت صحیح کام کر رہی ہے تو۔
 
سدرہ

محفلین
نبیل نے کہا:
زکریا نے کہا:
کیا وہاں مائی‌ایس‌قیو‌ایل 4.1 تھا؟ یہ بگ صرف مائی‌ایس‌قیو‌ایل میں یونیکوڈ سپورٹ ہونے کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔

مائی فری ویبز پر MySQL 4.1.19 تھا اگر میری یادداشت صحیح کام کر رہی ہے تو۔

ہو سکتا ہے مگر ueuo.com پر MySQL - 4.1.16 ہی ہے۔
 
Top