فری ہوسٹ پر انسٹالیشن utf8 ایرر

سدرہ نے کہا:
محب علوی صاحب یہ سب کہہ کر کیوں شرمندہ کر رہے ہیں مجھے یہ جی میل وغیرہ کوئی اتنی اہم چیزیں تو نہیں ہیں آجکل اس فورم کے بارے میں یہ لکھ کر آپ نے اپنی قابلیت عیاں کر دی ہے کہ ‘ اردو کا فورم سیٹ اپ کرنے کی بھی ہمت نہیں کرسکا حالانکہ مشکل کام نہیں ہے‘
اب میں کیا کہوں۔۔۔۔۔

سدرہ میں آپ کو نہیں خود کو شرمندہ کر رہا ہوں کہ یہ کام اب تک کیوں نہ کر سکا :) ۔ جی میل اہم ہے اگر آپ ای میل کو صحیح طرح استعمال کرنا چاہتے ہیں اور ڈیٹا کو انفارمیشن میں بدلنے کے خواہاں ہیں، تلاش کی بہترین سہولت اور تھریڈز کا ایک قطار میں جوابات کے حساب سے ڈسپلے اس کا خاصہ ہیں جو سرسری آنکھ سے دیکھنے پر شاید آپ نظر انداز کردیں۔ رہی قابلیت تو وہ ساری میں نے اردو فورم سیٹ اپ کرنے میں تو نہیں لگا دینی نہ ، میری قابلیت آپ ڈیٹا بیس پر کچھ پوسٹ کریں تو کچھ نکھر کر سامنے آئے بھی ، جتنی سی ایف ایس سی میں پڑھائی جاتی ہے اتنی قابلیت بھی فراہم کردوں گا۔

اچھا ! اتنا کچھ کہہ کر بھی آپ کو اور کچھ کہنا ہے :)

میرے کمپیوٹر ٹیکسٹ بک سے کچھ پوسٹ کرنے والے سوال پر تشنہ ہی چھوڑ دیا ہے، بہت اہم سوال ہے یہ ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے ذیل کے ایڈریس پر ایک فورم سیٹ اپ کی تو ہے لیکن اس میں ایک اشتہار اوپر شام ہو کر اس کی الائنمنٹ خراب کر دیتا ہے۔

http://urduweb.ueuo.com/forum

یہ زکریا کا رجسٹر کیا ہوا اکاؤنٹ ہے۔ اسی فری ہوسٹ پر حکیم خالد کا فورم بغیر کسی اشتہاروں کے چل رہا ہے جب کہ اس فورم میں ایڈ شامل ہو رہے ہیں۔ :(
 

سدرہ

محفلین
زکریا اور نبیل صاحب
اس کا چکر کیا ہے ذرا اس پر بھی روشنی ڈال دیں ۔۔۔ شکریہ
Welcome to phpBB 2 Installation


Your config file is un-writeable at present. A copy of the config file will be downloaded to your computer when you click the button below. You should upload this file to the same directory as phpBB 2. Once this is done you should log in using the administrator name and password you provided on the previous form and visit the admin control center (a link will appear at the bottom of each screen once logged in) to check the general configuration. Thank you for choosing phpBB 2.


Since FTP extensions are enabled in this version of PHP you may also be given the option of first trying to automatically FTP the config file into place.


Choose Download Method
Attempt to FTP config file into place
Just send the file to me and I'll FTP it manually
Once you have downloaded your config file to your local machine you may'Continue Upgrade' button below to move forward with the upgrade process. Please wait to upload the config file until the upgrade process is complete.
 

نبیل

تکنیکی معاون
سدرہ، میں نے فری ہوسٹ پر فورم بنانے کی ہدایات کے آخر میں config.php فائل تیار کرنے سے متلعق کچھ لکھا ہوا ہے۔ آپ اس کے مطابق اپنے کمپیوٹر پر ایک config.php فائل تیار کریں اور اسے فورم پر اپلوڈ کر دیں۔ اس سے معاملہ ٹھیک ہو جائے گا۔ یہ خیال رکھیں کہ فورم کی انسٹالیشن مکمل کرنے کے لیے آپ کو isntall اور contrib فولڈرز ڈیلیٹ کرنے ہوں گے۔
 

سدرہ

محفلین
سنو سنو صاحبان ، قدر دان حاضران محفل
میں نے اپنا فورم بنا لیا ہے، کیسے اس کا احوال تو آپ اوپر پڑھ ہی چکے ہوں گے، باقی رہی ایڈریس کی بات تو ابھی یہ ایک سسپنش ہے فورم کو فائنل ٹچ دے دوں پھر بتاؤں گی۔

بہرحال آپ سب احباب کا بہت شکریہ خاص طور پر زکریا اور نبیل بھائی جن کے تعاون کے بغیر تو ایسا کچھ بھی نہیں ہو سکتا تھا۔
 
Top