السلام علیکم
دو لفظی جواب سمجھنا مشکل ہو گا اس لئے تھوڑی تفصیل بھی پیش کرنی پڑے گی تاکہ سمجھنا آسان ہو اس لئے سادہ اور آسان طریقہ سے ایک کوشش۔۔۔۔
تو پہلا سوال جس کا جواب مجھے تقریبا آتا ہے اس کو کنفرم کرنے کے لیے پوچھ رہی ہوں۔
ہماری جو پاور ٹرانسمیشن کیبلز ہوتی ہیں ان پر کوئی انسولیشن نہیں ہوتی۔ اور پرندے بڑے اطمینان سے ان پر بیٹھے ہوتے ہیں ان کو شاک نہیں لگتا کیا؟
الیکٹران کے بہاؤ کی شرح کو الیکٹرسٹی کہتے ہیں۔
پاور سپلائی ایک سٹپ ڈاؤن ٹرانسفارمر سے ڈسٹریبیوشن کیبل کے راستے ہمارے گھروں تک پہنچتی ہے۔
کسی بھی سنگل فیز آلات کو چلانے کے لئے ہمیں دو کیبلز کی ضرورت ہوتی ہے۔ 1 لائن/ مثبت۔ 2 نیوٹرل/ منفی
مثال سے ایک بلب کو بیٹری سے چلانے کے لئے
بیٹری کا مثبت ٹرمنل کو بلب کے ایک ٹرمنل سے جوڑ دیں اور
بیٹری کے منفی ٹرمنل کو بلب کے دوسرے ٹرمنل سے جوڑ دیں
اس پر بیٹری کے مثبت ٹرمینل سے الیکٹرون بہتے ہوئے بلب سے گزرکر منفی ٹرمینل میں واپس آئیں گے جس سے ایک سرکٹ مکمل ہونے سے بلب روشن ہو گا۔
جس بھی کسی ایک اوورہیڈ کیبل پر پرندے بیٹھے ہوتے ہیں وہاں اگر انسان بھی لٹک جائے تو اسے بھی کرنٹ نہیں لگے گا کیونکہ الیکٹران کو واپسی کا راستہ نہیں جس سے سرکٹ مکمل ہو، جب تک اسے ارتھ نہ چھوئے یا دوسرے ہاتھ سے کسی بھی دوسری کیبل کو نہ چھوا جائے۔
مزید آسانی کے لئے اس تصویر کا مطالعہ بھی فرمائیں
والسلام