مبارکباد "فعال پروف ریڈر " ایوارڈ کیلیے "منفرد" جیہ مبارکباد قبول کریں

طالوت

محفلین
منفرد جیہ ایوارڈ کی مبارکباد قبول کریں​

(ابھی تک یہی نہیں پتہ چلا کہ کب کیسے کیوں اور کس کس کو ایوارڈز ملے ہیں ۔۔ جن جن کے دھاگے کھلے پتہ چلتا گیا ۔۔ )
وسلام
 

جیہ

لائبریرین
بقول غالب

جمع کرتے ہو کیوں "عزیزوں" کو
اک تماشا ہوا، گلا نہ ہوا

بہت بہت شکریہ بھائی طالوت
 

طالوت

محفلین
بھائی بھی کہیں اور شکریہ بھی ادا کریں ۔۔ کچھ مناسب بات نہیں لگتی ۔۔ لگے ہاتھوں اس شعر کا مطلب بھی سمجھاتی جائیں کہ غالب کی شاعری اور میری سمجھ کے درمیان یاجوج ماجوج والی دیوار حائل ہے ۔۔
وسلام
 

جیہ

لائبریرین
بھائی بھی کہیں اور شکریہ بھی ادا کریں ۔۔ کچھ مناسب بات نہیں لگتی ۔۔ لگے ہاتھوں اس شعر کا مطلب بھی سمجھاتی جائیں کہ غالب کی شاعری اور میری سمجھ کے درمیان یاجوج ماجوج والی دیوار حائل ہے ۔۔
وسلام
ایک بار پھر شکریا;)

اصل شعر یوں ہے

جمع کرتے ہو کیوں "رقیبوں" کو
اک تماشا ہوا، گلا نہ ہوا

ہوا یوں کہ چچا غالب محبوب کے پاس شکوہ لے کر گئے کہ بھئ اوروں سے ملتے جلتے ہو اور ہمیں گھاس ہی نہیں ڈالتے کبھی ہم سے بھی ملا کرو۔ محبوب تو ویسے ہی خار کھائے بیٹھا تھا سب عاشقوں کے سامنے غالب کی خوب خبر لی کہ یہ منہ اور مسور کی دال۔ آئینے میں صورت دیکھی ہے کبھی۔ غرض اس کی خوب بے عزتی کرادی ۔ زچ آکر غالب نے شعر کہا کہ بھئی ہم نے تو اک لہ کیا تھا کیا ضرور تھا کہ رقیبوں کے سامنے میرا یوں تماشا بنا دیا
 
مجھے شبہ ہے کہ میں نے ابھی تک جیہ بہنا کو مبارک باد نہیں دی ہے۔ کچھ عرصہ پروفیسر ظفری کے ساتھ کیا رہا، جراثیم لگ گئے پروفیسروں والے :grin:

جیہ! بہت بہت مبارک ہو ایک مزید ایوارڈ اپنے نام کرلینے پر۔ خدا تمہیں اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین
 
بھئی بہت مبارک ہو اپیا۔

میں تو سوچ رہا تھا کہ اپیا کو کیا مبارکباد دینا۔

دہشتناک کی پروفریدنگ تو ٹھیک سے کی نہیں تھی۔ :grin: اور اخیر مین مجھے پوری کتاب دو بار پرھنی پڑ‌ گئی تھی ای بک بناتے ہوئے۔ :)

کیر پھر دیوان گالب کا کارنامہ یاد کرتا ہوں تو مبارکباد ہی نہیں کچھ تحفہ بھی بھجوانے کا جی کرتا ہے۔
 

جیہ

لائبریرین
خیر مبارک

دہشتناک کی پروف میں کیا کمی تھی ؟۔۔۔۔۔ اور جناب اس کی تیسری مرتبہ پروف بابا جانی کی تھی :)
 
خیر مبارک

دہشتناک کی پروف میں کیا کمی تھی ؟۔۔۔۔۔ اور جناب اس کی تیسری مرتبہ پروف بابا جانی کی تھی :)

جی اپیا میں تو آپ کو چھیڑ‌ رہا تھا۔ :grin:

اور کمی کچھ خاص نہیں تھی سوائے چند مسنگ پیراگراف اور کچھ رموز اوقاف کے مسائل کے۔ :):):):)
 
Top