مبارکباد "فعال پروف ریڈر " ایوارڈ کیلیے "منفرد" جیہ مبارکباد قبول کریں

الف عین

لائبریرین
اوہو جوجو کی مبارکباد کا موضوع ہواور میں نہ آؤں یہاں؟
بہت مبارک ہو بٹیا۔۔ تم واقعی بہت محنت کرتی ہو، مجھ سے بڑھ کر اس کا تجربہ راست کس کو ہوگا!!
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترمہ جیہ بہنا
سدا خوش و آباد رہیں آمین
gggg.gif
نایاب
 

شمشاد

لائبریرین
اس میں کوئی شک نہیں جیہ اس ایوارڈ کی مستحق ہیں۔ واقعی بہت محنت سے پروف ریڈ کرتی ہیں۔
بہت مبارک ہو جیہ۔

حالانکہ پچھلی دفعہ تمہارے انکار پر میں نے مشورہ بھی دیا تھا کہ مُلا عمر سے پروف ریڈ کروا لو۔
 

زینب

محفلین
جیہہہہہ بہت بہت مبارک ہو۔۔۔ویسے اب یہاں ایک گرینڈ پارٹی ہونی چاہیے۔۔۔۔اوہ یار کچھ کھانے پینے کی بھی تو باتیں شاتیں کرو نا آپ لوگ
 

زینب

محفلین
ایک بار پھر شکریا;)

اصل شعر یوں ہے

جمع کرتے ہو کیوں "رقیبوں" کو
اک تماشا ہوا، گلا نہ ہوا

ہوا یوں کہ چچا غالب محبوب کے پاس شکوہ لے کر گئے کہ بھئ اوروں سے ملتے جلتے ہو اور ہمیں گھاس ہی نہیں ڈالتے کبھی ہم سے بھی ملا کرو۔ محبوب تو ویسے ہی خار کھائے بیٹھا تھا سب عاشقوں کے سامنے غالب کی خوب خبر لی کہ یہ منہ اور مسور کی دال۔ آئینے میں صورت دیکھی ہے کبھی۔ غرض اس کی خوب بے عزتی کرادی ۔ زچ آکر غالب نے شعر کہا کہ بھئی ہم نے تو اک لہ کیا تھا کیا ضرور تھا کہ رقیبوں کے سامنے میرا یوں تماشا بنا دیا

توبہ جیہ آپ بھی خبطیوں (شاعروں)میں شامل ہیں۔۔۔ ویسے یہ بھی ایک نئی اطلاع ہے کہ غالب گھاس کھاتے تھے:rollingonthefloor:
 

شمشاد

لائبریرین
جیہہہہہ بہت بہت مبارک ہو۔۔۔ویسے اب یہاں ایک گرینڈ پارٹی ہونی چاہیے۔۔۔۔اوہ یار کچھ کھانے پینے کی بھی تو باتیں شاتیں کرو نا آپ لوگ

بس تمہیں تو ہر وقت کھانے پینے کی پڑی رہتی ہے۔ اتنا نہیں کہ خود سے کچھ بنا کر یا لا کر کھلا دے۔

جیہ بھی کھلا دے گی لیکن ابھی اس کا کاکا چھوٹا ہے، فرصت نہیں لینے دیتا۔
 

جیہ

لائبریرین
اوہو جوجو کی مبارکباد کا موضوع ہواور میں نہ آؤں یہاں؟
بہت مبارک ہو بٹیا۔۔ تم واقعی بہت محنت کرتی ہو، مجھ سے بڑھ کر اس کا تجربہ راست کس کو ہوگا!!

تشکر بسیار بابا جانی ۔۔۔ آپ سے ہی سیکھا ہے۔ یاد ہیں نا کتنی بار ڈانٹ پلائی تھی :)
 
Top