فلاور سموسے

ملائکہ

محفلین
زبردست ، ملائکہ ۔
اتنے مزے کے اور خوبصورت لگ رہے ہیں کہ جی بھر کر کھانا نہ کھایا ہوتا تو منہ میں پانی آ جاتا۔

بہت اچھے طریقہ سے تصویروں سے وضاحت کرکے سمجھا دیا کہ کیسے بنانا ہے بس اب جیومیٹری باکس لے کر دائرے ، کروی خط اور زاویے بنا کر ایسے سموسے بنا ہی لینے ہیں جو مزے کے بھی ہوں اور جیومیٹری کے اصولوں پر بھی پورے اترتے ہوں تاکہ حسن بھی برقرار رہے۔

جی بالکل میں نے تو بس تصویریں بھی ایسے ہی فٹافٹ لی تھیں ان دیکھا ہے تو بہت اچھی لگ رہی ہیں اور اس میں میری محبت بھی شامل ہے تو اسی لئے ہر لحاظ سے پرفیکٹ:love:
 
واقعی بہت اچھی پوسٹ ہے اور دل سے بنے ہیں پھول سموسے ۔

یہ دن بھی آنا تھا کہ پھولوں کے سموسے بنا کر لوگ اڑائیں۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
ترکیب تو زبردست ہے ملائکہ، پر یہاں میں نے برڈ شاپ پہ پتا کیا تو مریل سا الو 600 کا تھا، کیا ہم اس ریسیپی میں الو کی جگہ بٹیر استعمال کر سکتے ہیں، کیونکہ وہ تھوڑے سستے بھی ہیں اور نسبتاََ آسانی سے مل بھی جاتے ہیں۔
نہیں جناب الو کا کوئی متبادل نہیں اور بٹیر تو بالکل بھی نہیں۔ زیادہ سے زیادہ الو کی جگہ آپ الو کا پٹھا استعمال کر سکتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں شرط لگا سکتا ہوں کہ عینی یہ سموسے کبھی نہیں بنا پائے گی۔
اس نے تو پہلی ہی سطر پر اٹک جانا ہے کہ کپ کون سا لیا جائے، بڑے والا کہ چھوٹے والا۔ علی ہذا القیاس، آخری سطر تک پہنچتے پہنچتے ایک ماہ تو گزر ہی جائے گا۔
 

عینی شاہ

محفلین
میں شرط لگا سکتا ہوں کہ عینی یہ سموسے کبھی نہیں بنا پائے گی۔
اس نے تو پہلی ہی سطر پر اٹک جانا ہے کہ کپ کون سا لیا جائے، بڑے والا کہ چھوٹے والا۔ علی ہذا القیاس، آخری سطر تک پہنچتے پہنچتے ایک ماہ تو گزر ہی جائے گا۔
انکل مجھے بلکل نہیں سمجھ آ را تھا کہ یس کو ایگری کروں یا زبردست کی ریٹ کروں :rollingonthefloor:ججمنٹ بہت اچھی ہے اپکی تھینکس :hatoff:
 

عمراعظم

محفلین
فلاور سموسے کی ترکیب:
اجزاء:
سموسے کی پٹی کے لئے:
2 کپ۔۔۔ ۔ میدہ
بیکینک پاؤڈر۔۔ ایک چٹکی
1 کھانے کا چمچ۔۔۔ ۔۔۔ اجوائن
حسب ضرورت۔۔۔ ۔ نمک
1 کپ۔۔۔ ۔ گھی
حسب ضرورت۔۔۔ پانی
1 کھانے کا چمچ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔زیرہ(اگر ڈالنا نا چاہیں تو نا ڈالیں)
آلو بھرنے کے لئے:
الو۔۔۔ ۔ 4 سے 5 عدد بڑے
زیرہ۔۔۔ 1 چائے کا چمچ
نمک۔۔۔ حسب ضرورت
لال مرچ کٹی ہوئی۔۔۔ 1 کھانے کا چمچ
خشک ہرا دھنیا۔۔۔ 1 کھانے کا چمچ
ہرا دھنیا۔۔۔ تھوڑا سا
بڑی ہری مرچ۔۔۔ 1 عدد کٹی ہوئی
چکن۔۔۔ ابال کر۔۔۔ جتنی چائیں

بہت خوب ملائکہ۔شکریہ اتنی محنت سے ہمیں سمجھانے کا۔پلیز یہ بھی بتا دیں کہ 1- کٹی ہوئی لال مرچیں 2-خشک ہرا دھنیا کہاں دستیاب ہو گا؟
 
ملائکہ بٹیا رانی! بہت عمدہ! :) :) :)

ان شاء اللہ ہم بھی آزمائیں گے لیکن ہم اپنی تخریب کاری کی عادت سے مجبور ہیں لہٰذا حرف بحرف نقل نہیں ہو سکے گی ہم سے۔ :) :) :)
 

عمران اسلم

محفلین
یمہ یمہ۔ سواد آ گیا۔ لیکن بہنا! اگر صرف کھانے کی ترکیب ہو تو زیادہ اچھا ہے۔ جی "سڑتا" ہے خستگی دیکھ دیکھ کر۔ :)
 

مہ جبین

محفلین
بہت مزیدار ترکیب ہے ملائکہ

لیکن خود بنا کر تو بھوک ہی اڑ جاتی ہے ، بات تو جب ہے کہ کوئی بنا کر کھلائے تو مزہ آتا ہے :)

تو پھر اس کے لئے ہم تمہارے گھر آجائیں؟؟؟ :heehee:
 

شمشاد

لائبریرین
بہت مزیدار ترکیب ہے ملائکہ

لیکن خود بنا کر تو بھوک ہی اڑ جاتی ہے ، بات تو جب ہے کہ کوئی بنا کر کھلائے تو مزہ آتا ہے :)

تو پھر اس کے لئے ہم تمہارے گھر آجائیں؟؟؟ :heehee:
ایسا کریں کہ نئی نویلی دلہن سے فرمائش کر کے بنوا لیں۔
 

ملائکہ

محفلین
میں تو آج یا کل ہی ٹرائی کرتا ہوں۔
یمی
مزہ آ گیا۔
ان کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ ساری چیزیں ہی آسانی سے گھر میں ملنے والی ہیں۔
ٹھیک ہے آپ بھی ضرور بنائے گا پھر ایک تصویر لیکر یہاں لگا دیجئے گا :)
 

ملائکہ

محفلین
واقعی بہت اچھی پوسٹ ہے اور دل سے بنے ہیں پھول سموسے ۔

یہ دن بھی آنا تھا کہ پھولوں کے سموسے بنا کر لوگ اڑائیں۔ :)
یہ آئیڈیا جب میں سو کر اٹھی تھی تو مجھے آیا تھا صبح صبح جب میں نے بہن سے کہا تو اس نے کہا تم سوتے میں یہ سوچ رہی تھی کیا؟؟؟:LOL::p
 
Top