"فلرٹ" کا اردو متبادل کیا ہوگا؟

اے خان

محفلین
بہنا خیر سے ہماری ابھی کوئی اتنی عمر بھی نہیں ہوئی سید عمران بھیا ہمیں ابھی بھی مناجی کہہ کر بولتے ہیں ۔
ایسی الجھی نظر ان سے ہٹتی نہیں
دانت سے ریشمی ڈور کٹتی نہیں
عمرکب کی برس کے سفید ہوگئی
کالی بدری جوانی کی چھٹتی نہیں
واللہ یہ دھڑکن بڑھنے لگی ہے
چہرے کی رنگت اڑنے لگی ہے
ڈر لگتا ہے تنہا سونے میں‌جی
دل تو بچہ ہے جی ۔ ۔ ۔
تھوڑاکچا ہے جی
 
م حمزہ

محفلین
فلرٹ (فعل)
تھیسارس
---------
دل لگی
عشق بازی
نظر بازی
دھوکے بازی
عشوہ گری
دروغیء محبت
پونڈی
ٹھرک
دل پشوری
جھوٹی محبت
محبت کا فریب
چکر بازی
چھیڑ چھاڑ
تلون مزاجی
ہرجائی پن
جس حالت کو بیان کرنے کیلئے انگریز نے لفظ flirt کو اپنایا ہے اس شرمناک حالت کو بیان کرنے کیلئے آپ اپنی زبان میں کوئی ایسا لفظ استعمال کرسکتے ہیں جو اس گھٹیا حالت کی صحیح ترجمانی کر رہا ہو۔ کوئی ضروری نہیں کہ آپ وہی انگریزی لفظ استعمال کریں۔
اور یہ عین ممکن ہے کہ آپ اس لفظ کا اگر متبادل ڈھونڈتے ہوئے اسے استعمال کریں تو وہ اس صورتحال کی صحیح عکاسی بھی نہ کررہا ہو۔ کیونکہ جو چیز ان کیلئے خیر ہے یا کم از کم معمولی نوعیت کی ہے ، وہی چیز ہمارے لئے سراسر شر اور بہت بڑے فساد کی جڑ ہوسکتی ہے۔
 
اے خان

محفلین
آپ کی اس بات کاجواب بہت اچھا ہے اے خان صاحب۔ لیکن اس لیے نہیں لکھوں گی کیونکہ سب کو لگے گا میں بلاوجہ "جذباتی" ہورہی ہوں۔۔ مجھے افسوس ہورہا ۔۔۔۔جس لفظ نے زندگیاں برباد کی ہوں ۔ رشتوں کی تعظیم ختم کی ہو۔۔تقدس پامال کیا ہو۔۔ اس کا معنی تلاش کرنے کے بعد کیا کوئی حل مل جائے گا۔۔۔
خیر ہر انسان اپنی رائے رکھتا ہے۔۔۔
آپ جذباتی ہو نہیں رہی آپ جذباتی ہوگئی ہیں.
یہاں سب ہلکہ ہلکہ مذاق کررہے ہیں.
کوئی بھی شریف آدمی فلرٹ کو اچھا نہیں سمجھتا. اور نہ ہی فلرٹ کرنا کوئی اچھی بات ہے.
 
شکیب

محفلین
جس حالت کو بیان کرنے کیلئے انگریز نے لفظ flirt کو اپنایا ہے اس شرمناک حالت کو بیان کرنے کیلئے آپ اپنی زبان میں کوئی ایسا لفظ استعمال کرسکتے ہیں جو اس گھٹیا حالت کی صحیح ترجمانی کر رہا ہو۔ کوئی ضروری نہیں کہ آپ وہی انگریزی لفظ استعمال کریں۔
اور یہ عین ممکن ہے کہ آپ اس لفظ کا اگر متبادل ڈھونڈتے ہوئے اسے استعمال کریں تو وہ اس صورتحال کی صحیح عکاسی بھی نہ کررہا ہو۔ کیونکہ جو چیز ان کیلئے خیر ہے یا کم از کم معمولی نوعیت کی ہے ، وہی چیز ہمارے لئے سراسر شر اور بہت بڑے فساد کی جڑ ہوسکتی ہے۔
No body move...
 
محمد وارث

لائبریرین
لڑکپن میں ہم (ہم سے مراد یار دوست) سمجھتے تھے کہ فلرٹ کا مطلب عشق ہوتا ہے، جوانی میں داخل ہوئے تو کُھلا کہ یہ تو دل لگی ہے۔ عمر پینتیس چالیس سے اوپر ہوئی تو محسوس ہونا شروع ہوا کہ یہ نرا ٹھرک پنا ہے۔ اللہ ہی جانے پچاس اور ساٹھ کے بعد اس لفظ کے کیا مزید اسرار کھلیں گے! :)
 
اس تحقیق نفیس کے ذریعے نہ صرف اس لفظ کے مستند معانی محققین اردو کی زبانی معلوم ہوگئے بلکہ عمر کے مختلف مراحل کے اعتبار سے ان کی زمرہ جاتی درجہ بندی بھی ہوگئی۔:)
 
زیک

مسافر
لڑکپن میں ہم (ہم سے مراد یار دوست) سمجھتے تھے کہ فلرٹ کا مطلب عشق ہوتا ہے، جوانی میں داخل ہوئے تو کُھلا کہ یہ تو دل لگی ہے۔ عمر پینتیس چالیس سے اوپر ہوئی تو محسوس ہونا شروع ہوا کہ یہ نرا ٹھرک پنا ہے۔ اللہ ہی جانے پچاس اور ساٹھ کے بعد اس لفظ کے کیا مزید اسرار کھلیں گے! :)
بڈھے تو ڈھیٹ فلرٹ ہوتے ہیں
 
محمد وارث

لائبریرین
ساٹھ سے اوپر فقط حسرت ہی نہ رہ جائے۔
اللہ ہی جانے جی، میرے خاندان میں اس وقت کوئی مرد بزرگ ساٹھ سے اوپر نہیں، والد صاحب مرحوم پچپن سے پہلے آنجہانی ہو گئے، لیکن آپ تو سائنسدان ہیں، سُنا ہے "سیئنس" بڑی ترقی کر گئی ہے آج کل۔ :)
 
Top