نبیل
تکنیکی معاون
میں نے کچھ دیر اس موضوع پر تحقیق کی ہے اور مجھے یہ جان کر خاصی مایوسی ہوئی ہے کہ فلیش میں یونیکوڈ اردو کی کوئی خاص سپورٹ نہیں ہے۔ فلیش پلیئر غالباً اسی وقت اردو ٹیکسٹ صحیح ڈسپلے کر سکتا ہے جب سسٹم میں اردو کی سپورٹ شامل ہو، یعنی یہ صرف مخصوص ونڈوز ورژنز پر کام کرے گا۔ اس کے بارے میں بہتر تو شوبی ہی بتا سکیں گے۔
بالا میں بیان کی گئی صورتحال کو ایک چیلنج کے طور پر بھی قبول کیا جا سکتا ہے۔ ہم نے دیکھا ہے کہ فلیش میں eps امپورٹ کرنا ممکن ہے۔ اگر ایسا پروگرام موجود ہو جو کہ اردو ٹیکسٹ کو eps میں کنورٹ کردے تو یہ فلیش میں بخوبی استعمال کے قابل ہو سکتا ہے۔ یہ کس طرح ہوگا، یہ ایک الگ تحقیق کا موضوع ہے۔ ایک طریقہ تو انپیج کا استعمال ہے۔ لیکن بہتر یہ ہوگا کہ کسی ٹیکسٹ ایڈیٹر سے براہ راست eps میں ایکسپورٹ کیا جا سکے۔ اردو ایڈیٹر کے پراجیکٹ میں eps ایکسپورٹ کی ریکوائرمنٹ کی پخ بھی لگائی جا سکتی ہے۔ اس پر پھر بات ہو گی۔