فلیش فلیش اور یونیکوڈ اردو

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے کچھ دیر اس موضوع پر تحقیق کی ہے اور مجھے یہ جان کر خاصی مایوسی ہوئی ہے کہ فلیش میں یونیکوڈ اردو کی کوئی خاص سپورٹ نہیں ہے۔ فلیش پلیئر غالباً اسی وقت اردو ٹیکسٹ صحیح ڈسپلے کر سکتا ہے جب سسٹم میں اردو کی سپورٹ‌ شامل ہو، یعنی یہ صرف مخصوص ونڈوز ورژنز پر کام کرے گا۔ اس کے بارے میں بہتر تو شوبی ہی بتا سکیں گے۔

بالا میں بیان کی گئی صورتحال کو ایک چیلنج کے طور پر بھی قبول کیا جا سکتا ہے۔ ہم نے دیکھا ہے کہ فلیش میں eps امپورٹ کرنا ممکن ہے۔ اگر ایسا پروگرام موجود ہو جو کہ اردو ٹیکسٹ کو eps میں کنورٹ کردے تو یہ فلیش میں بخوبی استعمال کے قابل ہو سکتا ہے۔ یہ کس طرح ہوگا، یہ ایک الگ تحقیق کا موضوع ہے۔ ایک طریقہ تو انپیج کا استعمال ہے۔ لیکن بہتر یہ ہوگا کہ کسی ٹیکسٹ ایڈیٹر سے براہ راست eps میں ایکسپورٹ کیا جا سکے۔ اردو ایڈیٹر کے پراجیکٹ میں eps ایکسپورٹ کی ریکوائرمنٹ کی پخ بھی لگائی جا سکتی ہے۔ اس پر پھر بات ہو گی۔
 
زیک

مسافر
اس کام کے لئے ghostscript چلے گا۔ اس سے eps بن جائے گی۔ میرا خیال ہے ہم اس کا کچھ کوڈ اپنے اردو ایڈیٹر میں ڈال سکتے ہیں۔
 
فلیش اور یونیکوڈ اردو!

نبیل نے کہا:
میں نے کچھ دیر اس موضوع پر تحقیق کی ہے اور مجھے یہ جان کر خاصی مایوسی ہوئی ہے کہ فلیش میں یونیکوڈ اردو کی کوئی خاص سپورٹ نہیں ہے۔ فلیش پلیئر غالباً اسی وقت اردو ٹیکسٹ صحیح ڈسپلے کر سکتا ہے جب سسٹم میں اردو کی سپورٹ‌ شامل ہو، یعنی یہ صرف مخصوص ونڈوز ورژنز پر کام کرے گا۔ اس کے بارے میں بہتر تو شوبی ہی بتا سکیں گے۔

بالا میں بیان کی گئی صورتحال کو ایک چیلنج کے طور پر بھی قبول کیا جا سکتا ہے۔ ہم نے دیکھا ہے کہ فلیش میں eps امپورٹ کرنا ممکن ہے۔ اگر ایسا پروگرام موجود ہو جو کہ اردو ٹیکسٹ کو eps میں کنورٹ کردے تو یہ فلیش میں بخوبی استعمال کے قابل ہو سکتا ہے۔ یہ کس طرح ہوگا، یہ ایک الگ تحقیق کا موضوع ہے۔ ایک طریقہ تو انپیج کا استعمال ہے۔ لیکن بہتر یہ ہوگا کہ کسی ٹیکسٹ ایڈیٹر سے براہ راست eps میں ایکسپورٹ کیا جا سکے۔ اردو ایڈیٹر کے پراجیکٹ میں eps ایکسپورٹ کی ریکوائرمنٹ کی پخ بھی لگائی جا سکتی ہے۔ اس پر پھر بات ہو گی۔
جی نبیل بھائی آپ نے درست لکھا ہے۔ فلیش اردو یونی کوڈ کو اچھی طرح سپورٹ نہیں کرتا۔ تاہم کچھ زبانوں کو سپورٹ کرتا ہے۔ میں نے آپ کی فرمائش پر ایک متحرک ٹیوٹوریل پوسٹ کر دیا ہے۔ اس میں فلیش میں اردو یونی کوڈ کا استعمال سکھایا گیا ہے۔ اس میں کچھ الفاظ تو درست ان کوڈ ہوجاتے ہیں مگر ے اور ی کو فلیش پلیئر کاٹ کر پیش کرتا ہے۔ اُمید ہے مستقبل میں فلیش یونی کوڈ کو مکمل سپورٹ کرنے لگے۔

آپ نےeps فامیٹ کا لکھا ہے۔Macromedia Freehandاور Adobe Illustrator انپیج کو eps فارمیٹ میں کنورٹ کر سکتے ہیں۔ کورل ڈرا بھی کر سکتا ہے۔ مگر مسئلہ یہ ہے کہ فلیش میں وہ ٹیکسٹ بطورVector Shape کے امپورٹ ہوتا ہے۔ ٹیکسٹ میں نہیں۔۔۔باقی آپ خود پروگرامر ہیں۔ زیادہ بہتر تو آپ ہی سمجھ سکتے ہیں۔ ویسے کاش فلیش یونی کوڈ کو مکمل سپورٹ کرنے لگے تو یقین جانئے اس قدر زبرست ویب ایپلی کیشنز فلیش میں بن سکتی ہیں کہ ہمیں پروگرامنگ سیکھنے کی بھی ضرورت بقی نہیں رہے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
 
نبیل

تکنیکی معاون
شوبی، میں نے تمہارا ٹیوٹوریل دیکھا ہے اور بہت زبردست ٹیوٹوریل پوسٹ کیا ہے تم۔ لیکن بات وہی ہے کہ فلیش میں اردو صحیح ڈسپلے کرنے کے لیے لینگویج سپورٹ انسٹالڈ ہونا ضروری ہے۔ یہ مسئلہ فلیش میں صرف اردو ہی نہیں بلکہ تمام رائٹ ٹو لیفٹ arabic سکرپٹ والی زبانوں کے ساتھ ہے۔ بہرحال اس معاملے پر ریسرچ جاری رہنی چاہیے اور جس طور بھی کام چل سکے چلانا چاہیے۔
 
جی بالکل نبیل بھائی۔۔۔۔۔۔۔!آپ کی بات درست ہے۔ فلیش میں پھر بھی ہمیں یونی کوڈ کے استعمال کے لئے مختلف طریقوں سے کوشش جاری رکھنی چاہییے۔ اس کے علاوہ میکرومیڈیا (جو اب ایڈوب کمپنی میں ضم ہو چکی ہے) کو فلیش کے اگلے ورژنز میں یونی کوڈ کے مکمل سپورٹ کی فرمائش کرنی چاہیئے۔۔۔۔!
 
مجھے کچھ لنک دے دیئے جائیں تو میں انہیں پڑھ کر اپنے سمجھ کے مطابق پوسٹ کردوں گا تاکہ کسی طور میں بھی اس میں حصہ بٹا سکوں، خاصی کم علمی محسوس ہورہی ہے مجھے تو لگتا ہے کچھ پڑھنا ہی پڑے گا :lol:
 
محب علوی نے کہا:
مجھے کچھ لنک دے دیئے جائیں تو میں انہیں پڑھ کر اپنے سمجھ کے مطابق پوسٹ کردوں گا تاکہ کسی طور میں بھی اس میں حصہ بٹا سکوں، خاصی کم علمی محسوس ہورہی ہے مجھے تو لگتا ہے کچھ پڑھنا ہی پڑے گا :lol:
یہ رہے لنکس محب بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
Flash MX and Unicode:-
http://www.productbeta.com/tutorials/show.php?goomba=1&

Unicode in Macromedia Flash MX
http://www.adobe.com/support/flash/languages/unicode_in_flmx/

Getting Unicode into Flash
http://www.oddhammer.com/unicode/tutorial.htm
 
جہانزیب

محفلین
گمپ میں ہم یونی کوڈ اردو استعمال کرکے فائل کو فلیش کی صورت محفوظ کر سکتے ہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
یہ تو ٹھیک ہے جہانزیب لیکن بات تو وہی تصویری اردو والی رہ جاتی ہے۔ یونیکوڈ سپورٹ‌ نہ ہونے کے باعث فلیش میں اردو اپلیکیشن بنانا ممکن نہیں ہے۔ فلیش پر مبنی فارمز میں اس کے اپنے کنٹرول ہوتے ہیں اور وہاں اردو لکھنا اسی صورت میں ممکن ہو سکتا ہے جب فلیش میں یونیکوڈ اردو کی سپورٹ موجود ہو۔

حیرانی کی بات ہے کہ اتنی اہم ریکوائرمنٹ‌کو میکرومیڈیا اور اور اب ایڈوب والوں نے اتنے عرصے سے نظر انداز کیا ہوا ہے۔ ان کمپنیوں کو اس وقت ہوش آتی ہے جب مائیکروسوفٹ ان کے مقابلے میں بہتر پراڈکٹس لا کر انہیں مارکیٹ سے باہر نکال دیتی ہے۔ ونڈوز وِسٹا میں سپارکل کے نام سے ایک ٹیکنالوجی متعارف کرائی جا رہی ہے جو کہ فلیش کا متبادل ہو گی اور اس کی بنیاد سہ رخی (3D) اشکال پر ہوگی۔ اگر ایڈوب والے فلیش کی بقا میں دلچسپی رکھتے ہیں تو انہیں اس سمت توجہ دینی پڑے گی۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
شوبی، گمپ (GIMP) ایک اوپن سورس گرافکس کا پروگرام ہے جس کی فیچرز کا مقابل فوٹو شاپ کی فیچرز کے ساتھ کیا جا سکتا ہے اور یہ اوپن سورس اور فری سوفٹویر ہے۔ اس کا استعمال البتہ فوٹو شاپ کی نسبت کچھ مشکل ہے۔ ویسے تو یہ ہر لنکس کی ڈسٹریبیوشن میں موجود ہوتا ہے لیکن اس کا ونڈوز ورژن بھی موجود ہے۔
 
شکریا نبیل بھائی!۔۔۔۔۔۔کیا مجھے اس سافٹ ویئر کے حصول کا ربط بتا سکتے ہیں؟۔۔۔۔۔۔۔۔میں بھی اسے ٹرائی کرنا چاہتا ہوں!
 
شعیب سعید شوبی نے کہا:
محب علوی نے کہا:
مجھے کچھ لنک دے دیئے جائیں تو میں انہیں پڑھ کر اپنے سمجھ کے مطابق پوسٹ کردوں گا تاکہ کسی طور میں بھی اس میں حصہ بٹا سکوں، خاصی کم علمی محسوس ہورہی ہے مجھے تو لگتا ہے کچھ پڑھنا ہی پڑے گا :lol:
یہ رہے لنکس محب بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
Flash MX and Unicode:-
http://www.productbeta.com/tutorials/show.php?goomba=1&

Unicode in Macromedia Flash MX
http://www.adobe.com/support/flash/languages/unicode_in_flmx/

Getting Unicode into Flash
http://www.oddhammer.com/unicode/tutorial.htm

پہلا والا پڑھا ہے مگر فلیش میرے پاس نہیں ورنہ چلا کر بھی دیکھ لیتا باقی بھی دیکھتا ہوں ، شکریہ لنکس کا اور ہاں یاد آیا سی شارپ پر شروع کرنے لگا ہوں ٹیوٹوریل میں
 
نبیل

تکنیکی معاون
ذوالفقار، مسئلہ فلیش کو اردو میں استعمال کرنے کا نہیں بلکہ اردو کو فلیش میں استعمال کرنے کا ہے۔ اس موضوع پر پہلے بھی بات ہو چکی ہے کہ فلیش یونیکوڈ اردو کو صحیح طور پر سپورٹ نہیں کرتا اور یہ بات اس کے استعمال میں مانع ہے۔
 
عبدالرحمٰن

نبیل بھائی اتنے بڑے پروگرامر ہونے کے ناطے کیا یہ کام آپ نہیں کرسکتے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
یار عبدالرحمٰن یہ کیا کہہ رہے ہو۔ :x میں کہاں کا بڑا پروگرامر؟

دوسرے فلیش میکرومیڈیا یا یوں کہیں کہ ایڈوب کا پروڈکٹ ہے، اس میں یونیکوڈ سپورٹ‌ شامل کرنے کا کام وہی کر سکتے ہیں۔
 
عبدالرحمٰن

محفلین
کچھ عرصہ قبل یہی سوال ہمارے بوصالح فورم پر ایک رکن نے کیا تھا
کچھ ساتھیوں نے مل کر ایڈوبی کمپنی کو اس سلسلے میں ای میل کی کہ ایڈوبی پروڈکٹ کی طرح فلیش کے نیو ورزن میں بھی ‌آپ عربی سپورٹ کریں۔ اور اب سنا ہے کہ انہوں نے اس بات کا مثبت جواب دیا ہے ۔ کیا ہم اردو ویب ارکان نہ مل کر ان کو اپنی اردو لغت شامل کرنے کو کہیں ‌۔ کیا خیال ہے۔
عبدالرحمان
 
Top