فلیش فلیش کی کتابیں، ٹیوٹوریلز اور دیگر معلومات

شکر ہے یہ محض افواہ ہی تھی کہ ایپل کی طرح مائیکروسافٹ بھی انٹرنیٹ ایکسپلورر 9 میں فلیش کی سپورٹ ختم کر دے گا۔ افواہ تھی کہ HTML 5 کی آمد کے بعد فلیش یا سلور لائٹ جیسے پلگ انز کی ضرورت باقی نہیں رہے گی اس لئے مائیکروسافٹ آئی ای 9 میں فلیش کی سپورٹ ختم کر دے گا۔ مگر شکر ہے مائیکروسافٹ ایپل کی بے وقوفی نہیں دہرائے گا کیونکہ مائیکروسافٹ نے ایسی کسی افواہ کی تردید کر دی ہے۔
Of course, IE9 will continue to support Flash and other plug-ins. Developers who want to use the same markup today across different browsers rely on plug-ins. Plug-ins are also important for delivering innovation and functionality ahead of the standards process; mainstream video on the web today works primarily because of plug-ins. We’re committed to plug-in support because developer choice and opportunity in authoring web pages are very important; ISVs on a platform are what make it great. We fully expect to support plug-ins (of all types, including video) along with HTML5.
مزید۔۔۔
 

دوست

محفلین
کوئی بھی ٹیکنالوجی مکمل طور پر ختم نہیں کی جاسکتی۔ اور ایچ ٹی ایم ایل 5 فلیش کا 100 فیصد متبادل نہیں ہے۔ سی ایس ایس اور جاوا سکرپٹ کی بنیاد پر ویڈیوز تو سٹریم نہیں ہوسکتیں اب، کوئی فارمیٹ تو چاہیے ہوگا۔ تو فلیش ہی چلے پھر۔ ویسے بھی کسی "اوپن سورس" فارمیٹ پر سب راضی تو ہیں نہیں۔
 
بالکل اور اب جب کہ فلیش پلگ ان 90 فیصد پرسنل کمپیوٹرز پر موجود ہے اور تقریبا ہر ویڈیو شیئرنگ اور سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ میں مستعمل ہے تو اتنا آسان نہیں ہوگا فلیش کو بے دخل کرنے کا۔ہاں موبائیل ڈیوائسز کی بات علیحدہ ہے!
 
السلام علیکم دوستو!
اُمید ہے کہ سب خیریت سے ہوں گے۔
اُردو محفل پر اکثر آنا ہوتا رہتا ہے تاہم اس مرتبہ ایک مسئلہ نے آن گھیرا تو اس تحریر کے ذریعے آپ دوستوں سے پہلی بار مخاطب ہورہا ہوں۔
دراصل میں ایک اسلامی ادارہ سے منسلک ہوں جہاں بچوں اور بچیوں کو حفظ قرآن کے ساتھ ساتھ اسکول، کالج اور یونیورسٹی کی اعلٰی تعلیم بھی دی جاتی ہے، ادارہ کے منتظمین ادارہ کی ویب سائٹ بنانا چاہتے ہیں اور یہ کام احقر کو تفویض ہوا ہے۔
لیکن مسئلہ یہ ہے کہ بندہ فلیش کی الف ب سے بھی واقفیت نہیں رکھتا مگر اس کے باوجود میں چاہتا ہوں کہ ویب سائٹ کا انٹرو پیج کھلتے ہوئے فلیش کی تمام تر خوبیاں اس میں مجتمع ہوں۔ اس سلسلہ میں بندہ کا ناقص خیال ہے کہ ادارے کا مونو گرام ملٹی کلر میں بن جائے یعنی مونو گرام لمحہ بہ لمحہ رنگ بدلتا رہے اور چمکتا ہوا دکھائی دے۔ اس سلسلہ میں آپ حضرات کی مدد درکار ہے۔ اگر کوئی صاحب اسے بنانے کا بیڑا اٹھالیں یا اس سلسلہ میں مدد فرمالیں تو ممنون ومشکور ہوں گا۔ مونو گرام ویکٹر کی شکل میں موجود ہے۔
آپ کے جواب کا منتظر

حافظ سمیع اللہ آفاقی
 
وعلیکم السلام جناب!
تاخیر سے جواب کے لئے معذرت!
میرا مشورہ ہوگا کہ اپنی ویب سائٹ میں فلیش استعمال کرنے سے پہلے آپ فلیش سیکھنا شروع کریں۔ محفل کےفلیش ٹیوٹوریل سیکشن میں فلیش کے بنیادی استعمال سے لے کر ایڈوانس تک ہر قسم کے ٹیوٹوریلز موجود ہیں۔ ویب پر فلیش ٹیوٹوریلز کے روابط اور کتابوں کے روابط بھی موجود ہیں۔ فلیش جانے بغیر اس کا استعمال آپ کے لئے آسان ثابت نہیں ہوگا!۔۔۔۔۔فلیش سیکھنے کے دوران کوئی بھی مشکل درپیش آئے تو فلیش ہیلپ لائن پر اپنے سوالات پوسٹ کر سکتے ہیں!
 
PowerPoint2007.png

فلیش موویز کو مائیکروسافٹ پاور پوائنٹ سلائیڈز میں انسرٹ کرنے کے حوالے سے ایک نہایت سہل اور کارآمد ٹیوٹوریل ملاحظہ کریں!
 
فرخ صاحب نے فیس بک پر ایک فلیش یوٹیلیٹی شیئر کی ہے جو چوبیس گھنٹوں کے لئے بالکل مفت دستیاب ہے۔ جلدی ڈاؤن لوڈ کیجئے!

السلام و علیکم
جلدی سےیہ فلیش کو محفوظ کرنے والا سافٹ وئیر حاصل کر لیں

اور دیگر ساتھیوں کو بھی بتائیں۔
یہ صرف چوبیس گھنٹے تک موجود ہے
...
http://dottech.org/freebies/17348


اس سافٹ ویئر سے محفوظ کی گئی swf فائل نے تو ڈیکمپائلر سافٹ ویئر کو ہی کریش کر دیا ہے یعنی وہ فائل کو پروجیکٹ فائل میں کنورٹ کرنے سے یکسر قاصر ھے۔ کیا بات ہے!
 
آٹو ڈیسک مایا کی مفت ویڈیو ٹریننگ

اگر آپ حقیقی دنیا میں اسکلپچر آرٹ بنانے کے شوقین ہیں مگر اس کی مناسب تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے ایسا آرٹ تخلیق کرنے سے محروم ہیں تو کمپیوٹر تھری ڈی گرافکس کی دنیا میں آپ اپنا یہ شوق بخوبی پورا کر سکتے ہیں۔ تھری ڈی ماحول میں بغیر کسی باقاعدہ تعلیم کے آپ اپنے تخیلاتی آرٹ کو حقیقت کا رنگ دے سکتے ہیں۔ یہ نہ صرف بہت آسان ہے بلکہ نہایت دلچسپ اور مزیدار بھی۔

مایا سافٹ ویئر ہالی ووڈ کی اسپیشل اینی میٹڈ موویز میں بکثرت استعمال ہوتا ہے مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ یہ سافٹ ویئر بہت مشکل ہے۔ آپ بھی اسے سیکھ کر اپنی عاجزانہ ضروریات کو پورا کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر اپنی تعلیمی ضروریات کے لیے کسی چیز کا ورچوئل ماڈل بنا سکتے ہیں، کسی کارٹون کردار کا تھری ڈی ورژن تخلیق کر سکتے ہیں، اپنی کسی پسندیدہ شخصیت یا خود اپنے آپ کا ورچوئل ماڈل بنا سکتے ہیں یا محض بطور تفریح مختلف تین رخی اشیاء بنا کر دوسروں کو متاثر کر سکتے ہیں۔

کارٹون اسمارٹ ویڈیو ٹریننگ کی دنیا کا ایک بڑا نام ہے۔ خود میں نے ان ویڈیو ٹریننگز کے ذریعے فلیش اینی میشن سے متعلق بہت کچھ سیکھا ہے۔ حال ہی میں جب اس ویب سائٹ کو وزٹ کیا تو معلوم ہوا کہ یہ ویب سائٹ تھری ڈی گرافکس کے مشہور سافٹ ویئر مایا کا تعارفی کورس اب مفت آفر کر رہی ہے۔ اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں اور فی الفور یہ ٹریننگ ویڈیو ڈاؤن لوڈ کر کے مایا سافٹ ویئر کو بھی استعمال کرنا سیکھ جائیں۔

مایا کا تعارفی کورس یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
شریک محفل کرنے کا شکریہ شعیب بھائی۔

معلوم بھی ہے کہ آپ پورے ایک سال بعد یہاں نظر آئے ہیں۔
 
شریک محفل کرنے کا شکریہ شعیب بھائی۔

معلوم بھی ہے کہ آپ پورے ایک سال بعد یہاں نظر آئے ہیں۔

شمشاد بھائی فلیش کے استعمال کی تقریبا مکمل ٹریننگ میں پوسٹ کر چکا ہوں۔ اب کچھ باقی ہی نہیں رہا۔ اوپر جو پوسٹ کیا ہے وہ بھی فلیش سے متعلق نہیں ہے۔ فلیش کا استعمال بھی اب کم سے کم ہوتا جا رہا ہے۔ صرف ایپلیکیشن ڈیویلیپمنٹ اور کارٹون اینی میشن میں کچھ کچھ استعمال ہو رہا ہے۔ فلیش کے بہتر متبادل منظر عام پر آ چکے ہیں۔اس لیے اس سافٹ ویئر سے لوگوں کی دلچسپی بھی کم ہو تی جا رہی ہے۔:(
 
Top