فلیش ٹیکنالوجی استعمال نہیں کر سکتے:اپیل
کمپیوٹر بنانے والی بین الاقوامی کمپنی اپیل کے سربراہ نے ایک کھلے خط میں کمپنی کے اس فیصلے کا دفاع کیا ہے جس کے تحت اپیل کی متعدد مصنوعات میں فلیش ٹیکنالوجی کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔
اپیل کے سربراہ سٹیو جوبز کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ فلیش ٹیکنالوجی کے بڑے پیمانے پر انٹرنیٹ پر ویڈیو اور اینیمیشن کے استعمال کی وجہ سے اس کا استعمال آئی پوڈ، آئی فون اور آئی پیڈ میں نہیں کیا جائے گا۔
انھوں نے کہا فلیش پی سی اور میک کے دور کے لیے بنایا گیا تھا لیکن جب اسے ٹچ سکرین اور سمارٹ فون میں استعمال کیا گیا تو اس نے بری کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
اپیل کے سربراہ کی جانب سے یہ دفاعی خط ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب فلیش کو بنانے والی کمپنی ایڈوب نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایسے ٹولز بنانے بند کر دے گا جو جلد ہی ڈپویلپیرز کو اجازت دیتے ہیں کہ وہ اپیل کی مصنوعات پر استعمال کے لیے فلیش کوڈ ٹرانسلیٹ کر لیں۔
اس تبدیلی کی وجہ سے ڈویلپیرز پر آٹومیٹک ٹرانسلیٹ ٹولز بنانے پر پابندی ہو گی اور اب انھیں دو اپلیکیشنز بنانا ہوں گی ایک اپیل کی مصنوعات کے لیے اور ایک دوسری تمام دیگر مصنوعات کے لیے۔
ایک طویل خط میں فلیش کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایپل کے سربراہ نے کہا کہ فلیش جدید موبائل فونز کے اس دور کے لیے برا ہے کیونکہ یہ ملٹی ٹچ سکرین نظام کو سپورٹ نہیں کرتا ہے اور موبائل فونز کی بیٹری کو جلد ختم کرنے کا باعث بنتا ہے۔
اس کے علاوہ فلیش میں سکیورٹی مسائل کی وجہ سے یہ میک سسٹم کے کریش ہونے کا سبب بناتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ اب فلیش ٹیکنالوجی کے متبادل موجود ہیں خاص طور ویب ویڈیو کے لیے۔
ایڈوب کے چیف ایگزیکٹو نے وال سٹریٹ جرنل کو بتایا کہ اب ڈیویلپیرز کے کام میں اضافہ ہوگا اور انھیں دو دو کام کرنے پر مجبور ہونا ہو گا۔انھوں نے فلیش کی خرابی کی نمایاں کرنے کو اپنی خرابی کو چھپانے کی کوشش کہا ہے۔
ایڈوب کے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اگر فلیش کی وجہ سے اپیل کی مصنوعات کریش کر رہی ہیں تو ایپل کو آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ کچھ کرنا پڑے گا۔ انھوں نے اپیل کے سربراہ کے اس بیان کو دلچسپ قرار دیا کہ فلیش ایک کلوز پلیٹ فارم ہے۔
انھوں نے وال سٹریٹ جرنل کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے لیے ان کی مختلف رائے ہیں ہماری رائے ہے کہ دنیا ملٹی پلیٹ فارم ہے۔
اقتباس:
بی بی سی اردو۔۔۔