فلیش فلیش ہیلپ لائن

:start:
فلیش ہیلپ لائن
فلیش سے متعلق اپنے سوالات یہاں ارسال کیجئے

اردو ویب کے عزیز دوستو!۔۔۔۔۔۔۔۔۔السلام علیکم!​

میکرومیڈیا فلیش کے نام سے اُردو محفل کے ٹیوٹوریل سیکشن میں ایک نئے سیکشن کا آغاز ہو چکا ہے۔ فلیش ہرفن مولا قسم کا سافٹ وئیر ہے جو بیک وقت کئی خوبیوں کا مالک ہے۔ ظاہر ہے اس کی اسی خوبیوں کی وجہ سے یہ نئے سیکھنے والوں کو تھوڑا مشکل لگتا ہے اور ان کے ذہنوں میں کئی سوالات اس سافٹ وئیر سے متعلق پیدا ہوتے ہیں۔

اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے سوچا یہاں پر ایک نیا دھاگہ(Thread) پوسٹ کروں، جس میں اُردو محفل کے اراکین فلیش کے حوالے سے درپیش مسائل سوالات کی صورت میں یہاں ارسال کر سکیں۔ انشاءاللہ میری پوری کوشش ہو گی کہ ان کی مدد کر سکوں۔ آپ لوگ اس دھاگے میں فلیش سے متعلق کسی بھی قسم کا سوال پوچھ سکتے ہیں۔ انشاءاللہ میں کوشش کرونگا کہ اچھے طریقے سے اس کا جواب دوں۔

اُمید ہے کہ اس سلسلے سے اراکین ِ محفل کو فلیش سیکھنے میں مدد ملے گی۔ (انشاءاللہ!)
 

نبیل

تکنیکی معاون
شوبی، میڈیا پلیئر یا دوسری کسی وڈیو فارمیٹ کو فلیش sequence میں کیسے کنورٹ کیا جا سکتا ہے؟ کیا اس کا کوئی آسان طریقہ موجود ہے؟
 
نبیل نے کہا:
شوبی، میڈیا پلیئر یا دوسری کسی وڈیو فارمیٹ کو فلیش sequence میں کیسے کنورٹ کیا جا سکتا ہے؟ کیا اس کا کوئی آسان طریقہ موجود ہے؟

جی نبیل بھائی!۔۔۔۔۔میڈیا پلیئر اور دوسرے فامیٹس کو فلیش میں کنورٹ کرنے کے لئے ایک زبردست سافٹ ویئر موجود ہے۔ ویسے تو فلیش بھی کچھ ویڈیو فارمیٹس امپورٹ کرنے کا اھل ہے مگر میں جس سافٹ ویئر کی بات کر رہا ہوں ، وہ ناصرف ویڈیو فامیٹ کو فلیش فائل میں تبدیل کرنے کی خاصیت رکھتا ہے بلکہ اس کی ویڈیو ان کوڈ کرکے فائل کا سائز بھی نہایت کم کر دیتا ہے۔ وہ ..swfاورflvمیں ویڈیو فائل کو ایکسپورٹ کر سکتا ہے۔ swf فارمیٹ تو فلیش پلیئر میں چل جائے گی مگرflv یعنی فلیش ویڈیو فارمیٹ کو ہم فلیش پروگرام میں امپورٹ کر سکتے ہیں جس میں ActionScript سے Interectivityکی سہولت ڈال کر اسے مزید بہتر کیا جاسکتا ہے۔
اس سافٹ وئیر کا نامSorenson Squeeze ہے۔اسے مندرجہ ذیل سائٹ سے ڈائون لوڈ کیا جاسکتا ہے!
http://www.sorensonmedia.com
 

نبیل

تکنیکی معاون
شوبی، شکریہ۔ میں نے کہیں swf فائل کو flv فائل میں کنورٹ کرنے کے سوفٹویر کے بارے میں پڑھا تھا۔ کیا تمہیں اس سوفٹویر کے بارے میں معلوم ہے؟
 
نبیل نے کہا:
شوبی، شکریہ۔ میں نے کہیں swf فائل کو flv فائل میں کنورٹ کرنے کے سوفٹویر کے بارے میں پڑھا تھا۔ کیا تمہیں اس سوفٹویر کے بارے میں معلوم ہے؟

نبیل بھائیflvسے swf میں تو کنورٹ کیا جاسکتا ہے مگر اس سے الٹ بھی ہوسکتا ہے؟ اس کا مجھے علم نہیں۔ ویسے اس کی ضرورت ہی کیا ہے؟
خیر ایک نیا سافٹ وئیر میں نے انٹرنیٹ پر تلاش کیا ہے ، یہ سافٹ وئیر تو تقریبا تمام ویڈیو فامیٹس لو فلیش میں کنورٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ذرا آپ بھی اسے ٹرائی تو کر کے دیکھیں۔
http://www.videozilla.net
 

فرید احمد

محفلین
براہ کرم کوئی ایک اچھا سوفٹ ویر (فری) بتادیں جس سے فلیش بنا سکیں ، تیوٹوریل تو آپ نے اپنی ویب رکھیں ہیں ، بہت سی سائٹس بھی رکھی ہیں ، مگر کسی سافٹ ویر کی نشان دہی کردیں ۔ کرم ہوگا۔
 
فرید احمد نے کہا:
براہ کرم کوئی ایک اچھا سوفٹ ویر (فری) بتادیں جس سے فلیش بنا سکیں ، تیوٹوریل تو آپ نے اپنی ویب رکھیں ہیں ، بہت سی سائٹس بھی رکھی ہیں ، مگر کسی سافٹ ویر کی نشان دہی کردیں ۔ کرم ہوگا۔

سب سے پہلے تو بہت شکریا کہ آُپ نے فلیش سیکشن میں پہلی بار شرکت فرمائی۔۔۔۔۔فرید بھائی!۔۔۔۔۔۔میکرومیڈیا فلیش ہی ایک ایسا بہترین سافٹ وئیر ہے جس کی بدولت زبردست فلیش اینی میشن بنائی جاسکتی ہیں۔ مگر یہ مفت سافٹ وئیر نہیں ہے۔ اس کا ٹرائل ورژن اگرچہ موجود ہے۔ کچھ اور سافٹ وئیرز بھی ہیں جو فلیش فائلز میں ایکسپورٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ممکن ہے مفت سافٹ ویئر بھی موجود ہو۔ میں آپ کو ایک ویب سائٹ بتاتا ہوں۔ یہاں فلیش سے متعلق ہر قسم کے سافٹ وئیرز دستیاب ہیں۔ کچھ مفت بھی ہیں۔ ویب سائٹ پر جاکر آپ خود سے تلاش کر کے ڈائونلوڈ کر سکتے ہیں۔ ویب سائٹ یہ ہے۔
www.swftools.com

براہِ مہربانی یہاں آتے جاتے رہا کیجئے۔۔۔۔۔اور کوئی فلیش سے متعلق سوال پوچھنا چاہیں تو ضرور پوچھیے!!!
 
نبیل نے کہا:
شوبی میرے خیال میں میں کچھ غلط کہہ گیا تھا۔ میں swf سے fla میں کنورٹ کرنے کا پوچھ رہا تھا۔

آئی ٹی دنیا پر ایک پوسٹ سے ذیل کے سوفٹ ویر کا پتا چلا ہے جو یہ کام کر دیتا ہے۔

Sothink SWF Decompiler

جی نبیل بھائی!۔۔۔۔۔۔میں جانتا ہوں۔ ایک دو اور سافٹ وئیرز ہیں جو.swfکو fla میں کنورٹ کر سکتے ہیں۔ یہ سافٹ وئیر میں نے استعمال کر کے دیکھا ہے۔ مگر یہ چھوٹے سائز کی فائلز کو زیادہ اچھی طرحfla میں کنورٹ کرتا ہے۔ بڑی فائلز میں اکثر اٹک جاتا ہے۔ ویسے فلیش ایکشن اسکرپٹ سیکھنے کے لئے یہ بہترین ہے۔ دوسرا یہ کہ فلیش مووی میں موجود دیگر چیزیں جیسے سائونڈ فائلز، مووی کلپ سمبل اور امیجز وغیرہ بھی الگ کر کے دے دیتا ہے۔۔۔۔۔۔!
 

ہمسفر

محفلین
اسلام و علیکم شعیب بھائی کی حال ہیں
امید ہے آپ ٹھیک ٹھاک ہوں گے۔۔۔۔
اللہ میاں آپ کو خوش رکھے آپ کے ٹیوٹرل پڑھ کر میں اس قابل ہوا ہوں کہ فلیش میں کچھ ہاتھ پاوں مار سکوں

آپ سے معلومات لیتا رہوں گا فی الحال ایک مسئلہ ہے
وہ یہ کہ میری فلیش مووی ایک مرتبہ چل کر رک جاتی ہے
کیا ایسا نہیں ہو سکتا کہ وہ چلتی رہے بار بار۔۔۔۔۔۔۔۔۔ِ؟؟؟؟؟
 

zulfiqar_rzv

محفلین
امید پے دنیا قائم ہے۔

اگر فلیش ہمیں یہ سہولت نہین دیتا تو کیا ہم اس بارے میں کچہ نہین کر سکتے۔میرے خیال سے ایک طریقہ یہ ہے کے inpage سے اسکا eps بنا کر adob and then ہم flash پے کام کریں ۔میرے خیال سے یہ ممکن ہے۔let me try
 

نبیل

تکنیکی معاون
ذوالفقار، آپ پلیز کسی پیغام کا اسی تھریڈ میں جواب دیا کریں۔ دوسرے انپیج سے فلیش میں اردو امپورٹ کرنے کا فلیش ٹیوٹوریل یہاں موجود ہے۔
 

khan khan

محفلین
فلیش کو ایڈینٹنگ سافٹ وئیر میں استعمال

السلام علیکم۔
اپکے ٹیوٹوریل سے روزانہ فیض یاب ہوتا رہتا ہوں ۔ میں چونکہ ایڈییٹنگ سافٹ وئیر سیکھ رہا ہوں۔ اس سلسلے میں فلش پر کچھ اچھے ٹپس دیچئے۔ اور اگر ایڈوب افٹر اییفیکٹس کے بارے میں جانتے ہیں تو برائے مہربانی وہ بھی شروع کردیجئے۔
شکریہ
فضل خالق
سوات
 

دوست

محفلین
غیر متعلقہ بات:
لیکن آپ کو خوش آمدید بھی تو کہنا تھا۔ :wink: :wink:
امید ہے اب آپ فعال رہیں گے۔
وسلام
 

AMERICAN

محفلین
فلیش فائل کو gif فائل میں کیسے کنورٹ کریں؟

محترم شوبی بھائی جان یہ بتاو کے فلیش فائل کو gif فائل میں کیسے کنورٹ کرتے ہیں؟ برائے مہربانی اس سلسلے میں رہنمائی فرمائیں۔

امریکن
 

AMERICAN

محفلین
محترم شوبی بھائی جان یہ بتاو کے فلیش فائل کو gif فائل میں کیسے کنورٹ کرتے ہیں۔ برائے مہربانی اس سلسلے میں رہنمائی فرمائیں۔

امریکن
 

AMERICAN

محفلین
مکی نے کہا:
بسم اللہ الرحمن الرحيم

فليش فائل (swf) کو swf toolbox 3.1 سے gif ميں تبديل کيا جاسکتا ہے جسے آپ يہاں سے ڈالونلوڈ کرسکتے ہيں.

واللہ الموفق

پیارے بھائی ذرا یہ وضاحت فرما دیں کہ یہ ایگزی فائل فلیش کو کس طریقے سے گف فائل میں کنورٹ کرتی ہے طریقہ کار کی وضاحت کر دیں۔
 
فلیش فائل کو GIF فائل میں کنورٹ (تبدیل) کرنے کا طریقہ:
فلیش میں فلیش مووی بنا لینے کے بعد مندرجہ ذیل عمل کریں:-
1۔File>Export Movie
2۔Save as type میں ڈراپ ڈاؤن مینو سے (Animated GIF) کو منتخب کریں۔
3۔ اپنی مرضی کا کوئی بھی نام دے لیں۔
5۔آنے والے ڈائلاگ باکس میں سیٹنگ ڈیفالٹ رہنے دیں۔
کام ختم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
 
Top