فلیش فلیش ہیلپ لائن

ایڈوبی والو نے یہ اپنے plugins میں رکھا ہوا ہے اگر آپ تلاش کر لے تو بہترین چیز ہے جس میں عربی کے لیے جو Flaraby3 دیا ہے وہ تو ڈاؤن لوڈ کے لیے ہے پر جو پروفیشنل وریژن ہے جس میں اردو اور فارسی ہے وہ صرف خریدنے کے لیے رکھا ہو اہے بہرحال اب اس چیز کے پچھے لگ گے ہے تو ڈھونڈ ہی لیں گے انشاءا للہ عزوجل ۔
واسلام
 
اس کے استعمال کا طریقہ کار کافی پیچیدہ ہے اور میرے تجربے میں چند الفاظ ٹوٹ پھوٹ بھی رہے ہیں۔ جب تک مکمل ورژن ٹرائی نہیں کیا جاتا، اس کی خوبیوں کا درست اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔
 
پاکستانی بھائی fla فائل کو تو صرف فلیش ہی بہترین طور پر ایڈٹ کر سکتا ہے اور مجھے تو فلیش ہی کا استعمال کرنا آتا ہے۔ تاہم SWiSH Max 2 اور SWF Quicker بھی fla فائل کو ایڈٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ تاہم میں نے ان کا صرف ڑائل ورژن ہی استعمال کیا ہے ۔ تاہم یہ بات میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ دونوں کسی طرح بھی فلیش کا مقابلہ نہیں کر سکتے!
 

دوستی

محفلین
Asalam o allaikum ,
Shoaib bahi may abi Flash ko seekh raha hon is lia Plzz ab say ik Request kerni ha kay ya jo aab TEXT ko Style may likhtay ho .. Matlab Reflect detay ho .. wo kasay kertay hain :( mujay Umeed ha kay aap meri bi Help zaroor karain gay .. ALLAH aap ko Khush Rekhay .. AMEEN ,​
 

دوست

محفلین
دوستی جی محفل پر خوش آمدید۔
آپ اردو میں لکھتے تو ہمیں اور زیادہ خوشی ہوتی۔ امید ہے آپ اپنی زبان کو اس کے اصلی انداز میں ہی لکھیں گے۔
وسلام
 
Asalam o allaikum ,
Shoaib bahi may abi Flash ko seekh raha hon is lia Plzz ab say ik Request kerni ha kay ya jo aab TEXT ko Style may likhtay ho .. Matlab Reflect detay ho .. wo kasay kertay hain :( mujay Umeed ha kay aap meri bi Help zaroor karain gay .. ALLAH aap ko Khush Rekhay .. AMEEN ,​

وعلیکم السلام دوستی بھائی!
آپ کے سوال کا جواب یہ ہے فلیش ورژن 8 میں Reflection Effect پروپرٹیز پینل میں Filters کے ذریعے دی جا سکتی ہے۔ جیسا کہ ایڈوبی فوٹوشاپ میں دی جاتی ہیں اور سابقہ ورژنز میں یہ کام اصل ٹیکسٹ کی کاپی کو تھوڑا نیچے کی جانب دائیں یا بائیں طرف سیاہ رنگ میں رکھ کر کیا جا سکتا ہے۔

آپ کو اردو ویب پر خوش آمدید کہتے ہیں اور اُمید رکھتے ہیں کہ آپ دوست کی گزارش پر عمل کرتے ہوئے آئندہ اردو میں ہی لکھیں گے!۔۔۔۔۔۔۔۔شکریا!
 
بہت شکریہ شعیب بھائی ۔۔ اگر موسیقی والا کارڈ بنانا ہو تو اس کے لیا کیا process ہے ۔۔؟؟

سب سے پہلے تو اردو میں لکھنے کا شکریا!۔۔۔۔۔۔۔۔۔اردو زبان کو اس کے حقیقی رسم الخط میں لکھنے کی بات ہی کچھ اور ہے!

موسیقی والا کارڈ بنانے کے لئے یہ Process ہے!
1۔ سب سے پہلے اس ربط پر موجود میرے ٹیوٹوریل کا مطالعہ کریں۔ اس ٹیوٹوریل کے آخر میں گریٹنگ کارڈ کی پروجیکٹ فائل (.fla) بھی موجود ہے، اسے بھی ڈاؤن لوڈ کر لیں۔

2۔ جب آپ کارڈ بنانا سیکھ جائیں تو اس میں موسیقی ڈالنے کے لئے اس ٹیوٹوریل کا مطالعہ کریں۔ اس ٹیوٹوریل کے آخر میں بھی پروجیکٹ فائل موجود ہے۔ اسے بھی اُتارنا (ڈاؤن لوڈ کرنا) مت بھولئے گا!

اس طرح آپ انشاءاللہ گریٹنگ کارڈ بنانا اور وہ بھی موسیقی کے ساتھ سیکھ جائیں گے!:)
 

AHsadiqi

محفلین
ایک سوال اور شوبی بھائی کہ کیا فلیش ایم ای یعنی فلیش مڈل ایسٹ کے نام سے کوئی ورژن آیا ہے سنا ہے کہ اس میں اردو فارسی عربی یعنی مڈل ایسٹ لینگویج کی سپورٹ موجود ہے ۔ اگر ہے تو رہنمائی کریں گے پلیز اس بارے میں ۔میں نے سرچ تو کیا لیکن ایک ۲ میگابائٹ کی فائل ملی لیکن مجھے اس کا استعمال سمجھ میں نہیں آیا
والسلام
 
ایک سوال اور شوبی بھائی کہ کیا فلیش ایم ای یعنی فلیش مڈل ایسٹ کے نام سے کوئی ورژن آیا ہے سنا ہے کہ اس میں اردو فارسی عربی یعنی مڈل ایسٹ لینگویج کی سپورٹ موجود ہے ۔ اگر ہے تو رہنمائی کریں گے پلیز اس بارے میں ۔میں نے سرچ تو کیا لیکن ایک ۲ میگابائٹ کی فائل ملی لیکن مجھے اس کا استعمال سمجھ میں نہیں آیا
والسلام

تاخیر سے جواب کے لئے معذرت!!۔۔۔۔۔۔۔۔صدیقی بھائی یہ تو میرے لئے بھی ’’خبر‘‘ ہے۔ فلیش کے مڈل ایسٹ ورژن کا مجھے علم نہیں ہے۔ اگر آپ کچھ اس سلسلے میں کھوج لگا پائے تو ضرور مطلع کیجئے گا!۔۔۔۔۔۔شکریا!!!
 

imsabir

محفلین
سب سے پہلے شعیب بھائی کا بہت بہت شکریا کہ انہوں‌نے مجھے اردو ویب میں آنے کی دعوت دی ۔ سائٹ کا وزیٹ کر کے کافی اچھا لگا بہت ہی معلوماتی سائٹ ہے بہت کچھ سیکہنے کو ملے گا شعیب بھائی فلیش میں پرزینٹیشن بنانے کا طریقہ کار بتا دے اور آپ بہت اچھا کام کر رہے ہیں اپنے کام کو جاری رکہے
 

شمشاد

لائبریرین
صابر صاحب اردو محفل میں خوش آمدید اور اور شعیب بھائی کا بھی شکریہ کہ جنہوں نے آپ کو یہ راستہ دکھایا۔ آپ " تعارف " میں جا کر اپنا تعارف تو دیں۔
 
سب سے پہلے شعیب بھائی کا بہت بہت شکریا کہ انہوں‌نے مجھے اردو ویب میں آنے کی دعوت دی ۔ سائٹ کا وزیٹ کر کے کافی اچھا لگا بہت ہی معلوماتی سائٹ ہے بہت کچھ سیکہنے کو ملے گا شعیب بھائی فلیش میں پرزینٹیشن بنانے کا طریقہ کار بتا دے اور آپ بہت اچھا کام کر رہے ہیں اپنے کام کو جاری رکہے
صابر بہت شکریا کہ آپ یہاں تشریف لائے۔ انشاءاللہ آپ کو یہاں بہت اچھا لگے گا۔ آپ فلیش کے تمام ٹیوٹوریلز اور کورس وغیرہ کا یہاں اچھی طرح مطالعہ کریں!۔۔۔۔۔۔۔آپ کو آپ کے اس سوال کا جواب مل جائے گا۔ فلیش میں پریزینٹیشن بنانے کا طریقہ بالکل ویسا ہی ہوگا جیسا یہاں ’’فلیش ویب ڈیزائننگ کورس‘‘ کے دوران فوٹو گیلری بنانے کے دوران آپ سیکھیں گے۔ صرف تصاویر کی جگہ گرافکس اور ٹیکسٹ وغیرہ تبدیل کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ آپ فلیش ایم ایکس اور ورژن 8 وغیرہ میں موجود پریزینٹیشن ٹیمپلیٹس وغیرہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ بس آزمائش شرط ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ پہلے آپ ان تمام ٹیوٹوریلز کا ضرور اچھی طرح مطالعہ اور پریکٹس کر لیں۔ اس دوران کوئی مشکل پیش آئے تو ضرور بتائیں! انشاءاللہ آپ کی ضرور ہیلپ کی جائے گی!:)
 

imsabir

محفلین
شعیب بھائی حوصلہ افزائی کرنے کا بہت بہت شکریا میں‌امید کرتا ہوں‌ آپ کی ٹیوٹریل کے ذریعہ مجھے کافی مدد ملے گی اور میں‌کافی چیزیں سیکھوں گا انشاء اللہ۔فورم کافی دلچسپ اور معلوماتی ہے اور ایک بات جو میں یہاں کہنا چاہتا ہوں‌ اس فورم کی شان آپ جیسے لوگوں‌کی وجہ سے ہے آپ لوگوں‌کی محنت کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔
 

MughalS

محفلین
اسلامُ علیکم
کیا کوئی ایسا سافٹ وئیر ہے۔ جس کے ذریعے
Youtube
سے
.flv
فائیلز ڈاونلوڈ کر سکیں۔۔؟؟؟؟
 
مغل کاکا آپ Orbit Downloader بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ فاسٹ ویڈیو ڈاؤن لوڈر ہے۔ اور کئی دیگر اقسام کی اسٹریمنگ ویڈیوز اور فائلز بھی ڈاؤن لوڈ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ ایک مفت اور ہلکا سافٹ ویئر ہے جو کہ یقینا آپ کو پسند آئے گا۔ اسے یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:
http://www.orbitdownloader.com/

ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد سب سے اچھا اور آسان Sothink FLV Player یہاں سے مفت ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
http://www.sothinkmedia.com/flv-player/index.htm
 

MughalS

محفلین
اسلامُ علیکم
شوبی بھائی آپ کا بہت بہت شکریہ۔ میں ابھی ٹرائی کرتا ھوں۔
مغل
 
Top