فلیش فلیش ہیلپ لائن

AMERICAN نے کہا:
محترم شوبی بھائی جان یہ بتاو کے فلیش فائل کو gif فائل میں کیسے کنورٹ کرتے ہیں۔ برائے مہربانی اس سلسلے میں رہنمائی فرمائیں۔

امریکن

بھائی جان آپ فلیش مووی بنا لینے کے بعد مندرجہ ذیل عمل کریں:-
1۔File>Export Movie
2۔Save as type میں ڈراپ ڈاؤن مینو سے Animated GIF(.gif) کو منتخب کریں۔
3۔ اپنی مرضی کا کوئی بھی نام دے لیں۔
5۔آنے والے ڈائلاگ باکس میں سیٹنگ ڈیفالٹ رہنے دیں۔
کام ختم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
 
محسن علی رندھاوا نے کہا:
اسلام و علیکم شعیب بھائی کی حال ہیں
امید ہے آپ ٹھیک ٹھاک ہوں گے۔۔۔۔
اللہ میاں آپ کو خوش رکھے آپ کے ٹیوٹرل پڑھ کر میں اس قابل ہوا ہوں کہ فلیش میں کچھ ہاتھ پاوں مار سکوں

آپ سے معلومات لیتا رہوں گا فی الحال ایک مسئلہ ہے
وہ یہ کہ میری فلیش مووی ایک مرتبہ چل کر رک جاتی ہے
کیا ایسا نہیں ہو سکتا کہ وہ چلتی رہے بار بار۔۔۔۔۔۔۔۔۔ِ؟؟؟؟؟

محسن بھاءی ایسا ہوتا تو نہیں ہے کہ فلیش مووی چلنے کے بعد خودبخود رک جاءے۔جب تک آپ آخری فریم میں ();stopکا ایکشن نہ ڈالیں۔
بہر حال آپ ایسا کریں کہ فلیش مووی جہاں ختم ہورہی ہے یعنی آخری فریم میںgotoAndPlay(1);ایکشن ڈال دیں۔ آپ کی مووی چلتی رہے گی۔
 

ندیم عامر

محفلین
ایک سوال

میں ایک پیج بنا نا چاہتا ہوں جو فل سکرین کی کمانڈ کے ساتھ ہو جس کو میں اپنے کمپیو ٹر کے ڈیسک ٹا پ پر لگا سکوں
اصل مسئلہ یہ ہے کے اس پیج پر کچھ لنک ہونے ہیں جو کے کمپیو ٹر کے پروگرام یا گیمز ہیں جو کے ادھر سے کلک کریں تو رن ہو میں نے لائق ویب پیج کرنے کی کوشش کی ہے لیکن پروگرام رن نہیں ہوتے اس میں کو ن سا سکرپٹ یا کمانڈ استعما ل کرنی ہو گی جو کے یہ چلیں
کوئی اس بارے میں راہنما ئی فرما دیں
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
شعیب بھائی امید ہے روحانی اور جسمانی(سوفٹ وئیر اور ھارڈ وئیر ) لحاظ سے صحت مند ہونگے میں نے تین چار سال پہلے ایک سی ڈی دیکھی تھی میرے خیال "Palmistry" کے عنوان سے تھا اس میں جب اپ اگلے صفحے کا بٹن دبا دیتے تو صفحہ کتاب کی صفحے کی طرح پلٹ جاتا تھا کیا اس کا کوئی کوڈ ہے
نمبر 2 ۔ میرے پاس فلیش پروفیشنل 8 ہے لیکن اس میں یونی کوڈ سپورٹ نہیں ہیں یونی کوڈ کے لیے فلیش میں کوئی حل ہے ؟
سنا ہے ورژن 9 میں سپورٹڈ ہے


واجد
 
میں ایک پیج بنا نا چاہتا ہوں جو فل سکرین کی کمانڈ کے ساتھ ہو جس کو میں اپنے کمپیو ٹر کے ڈیسک ٹا پ پر لگا سکوں
اصل مسئلہ یہ ہے کے اس پیج پر کچھ لنک ہونے ہیں جو کے کمپیو ٹر کے پروگرام یا گیمز ہیں جو کے ادھر سے کلک کریں تو رن ہو میں نے لائق ویب پیج کرنے کی کوشش کی ہے لیکن پروگرام رن نہیں ہوتے اس میں کو ن سا سکرپٹ یا کمانڈ استعما ل کرنی ہو گی جو کے یہ چلیں
کوئی اس بارے میں راہنما ئی فرما دیں

ندیم بھائی فلیش ورژن 5 میں یہ سہولت تھی کہ آپ اس میں ایسی اسکرپٹنگ کرسکتے تھے کہ بیرونی فائلexe چلا سکتے تھے۔ اسکے بعد والے ورژن میں اس سہولت کو ختم کر دیا گیا۔ ویسے اس لنک پر ایسے ٹیوٹوریلز موجود ہیں جو فلیش کے موجودہ ورژنز میں بھی یہ سہولت مہیا کر دیں۔ اس بارے میں میری معلومات بس اتنی ہی ہیں۔:(
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
شعیب بھائی امید ہے روحانی اور جسمانی(سوفٹ وئیر اور ھارڈ وئیر ) لحاظ سے صحت مند ہونگے میں نے تین چار سال پہلے ایک سی ڈی دیکھی تھی میرے خیال "Palmistry" کے عنوان سے تھا اس میں جب اپ اگلے صفحے کا بٹن دبا دیتے تو صفحہ کتاب کی صفحے کی طرح پلٹ جاتا تھا کیا اس کا کوئی کوڈ ہے
نمبر 2 ۔ میرے پاس فلیش پروفیشنل 8 ہے لیکن اس میں یونی کوڈ سپورٹ نہیں ہیں یونی کوڈ کے لیے فلیش میں کوئی حل ہے ؟
سنا ہے ورژن 9 میں سپورٹڈ ہے


واجد

سوال نبر 1 کا جواب: مبارک ہو واجد بھائی۔ صفحہ پلٹنے والا کوڈ مجھے بھی اس ویب سائٹ پر مل گیا ہے۔ آپ بھی فی الفور ڈاؤن لوڈ کر لیجئے!!!!


سوال نبر 2 کا جواب: اس سوال کا جواب یہاں موجود ہے!!!!
 
السلام علیکم۔
آپکے ٹیوٹوریل سے روزانہ فیض یاب ہوتا رہتا ہوں ۔ میں چونکہ ایڈییٹنگ سافٹ وئیر سیکھ رہا ہوں۔ اس سلسلے میں فلش پر کچھ اچھے ٹپس دیچئے۔ اور اگر ایڈوب افٹر اییفیکٹس کے بارے میں جانتے ہیں تو برائے مہربانی وہ بھی شروع کردیجئے۔
شکریہ
فضل خالق
سوات

فلیش ویڈیو ایڈیٹنگ سافٹ ویئر نہیں ہے۔ لیکن اس میں ایڈٹ شدہ ویڈیو درآمد import کی جا سکتی ہے۔ فلیش ویڈیو فائل کو flv میں کنورٹ کر دیتا ہے۔
ایڈوب آفٹر ایفیکٹس فلیش فائل swf کو اپبورٹ کر سکتا ہے۔ ایڈوب آفٹر ایفیکٹ کے بارے میں مجھے اتنی معلومات نہیں ہیں۔ آپ گوگل پر سرچ کر سکتے ہیں۔
 

علی وقاص

محفلین
اسلام و علیکم
شعیب بھاہی کیا آپ مجھے یہ بتا سکتے ہے کہ flash میں mp3 song ایک سے زیادہ کیسے چلا سکتے ہیں
 
وعلیکم السلام!
علی وقاص ایم پی تھری گانا فلیش میں بلاشبہ امپورٹ کیا جاسکتا ہے۔ File>Import to Stage کمانڈ کے ذریعے اور ایک ہی نہیں دو تین یا اور بھی زیادہ مگر اس کے لئے آپ کے پاس ریم بھی زیادہ ہونا چاہیئے اور پروسیسر بھی تیز رفتار ہو۔ لیکن یاد رہے کہ اس طرح فلیش فائل کا حجم بھی بہت بڑھ جائے گا!
ایک اور طریقہ یہ ہے کہ آپ بجائے فلیش میں ایم پی تھری گانے کو امپورٹ کرنے کے، اسے ایکشن اسکرپٹ کے ذریعے بیرونی طور پر فلیش فائل میں لوڈ کریں۔ اس کا طریقہ کار آپ لوکامارس ڈاٹ کام کے ٹیوٹوریل سے سیکھ سکتے ہیں!
 

نبیل

تکنیکی معاون
شوبی، ایک سوال میری جانب سے بھی، اگرچہ اس کا فلیش سے اتنا تعلق نہیں ہے۔ دراصل میں جاننا چاہتا ہوں کہ یوٹیوب یا دوسرے ویڈیو ہوسٹس سے flv فارمیٹ میں ویڈیو ڈاؤنلوڈ کرنے کے بعد ان کے ساؤنڈ ٹریک کو علیحدہ کرنے کا کیا طریقہ ہے؟ :)
 
نبیل بھائی یہ کام آپ ٹوٹل ویڈیو کنورٹر کے ذریعے باآسانی کر سکتے ہیں۔ پہلے آپ ٹوٹل ویڈیو کنورٹر کے ذریعے flv فارمیٹ کو avi یا کسی بھی فامیٹ میں کنورٹ کریں مگر کنورٹ کرنے سے پہلے آؤٹ پُٹ فائل سیٹنگز کے ذیل میں موجود پروفائل سیٹنگ میں Settings بٹن پر کلک کریں اور ڈائلاگ باکس میں Disable Audio چیک باکس پر چیک لگا کر Save&Apply پر کلک کر کے اوکے کردیں۔ ڈائلاگ باکس بند ہونے کے بعد Convert بٹن پر کلک کر کے فائل کو کنورٹ کر دیں۔ تصویر ملاحظہ کریں۔

total_video_convertor.jpg



اگر کسی وجہ سے سافٹ ویئر ساؤنڈ ٹریک کو علیحدہ نہ کر سکے تو پھر آپ avi فائل کو Adobe Premiere یا کسی اور ویڈیو ایڈیٹر میں امپورٹ کر کے ساؤنڈ باآسانی علیحدہ کر سکتے ہیں مگر ایسا تب کیا جائے گا جب ویڈیو کنورٹر ساؤنڈ کو الگ نہ کر سکے۔

نوٹ: ٹوٹل ویڈیو کنورٹر کی جگہ ڈی وی ڈی ویڈیو سافٹ کے مفت سافٹ ویئرز بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
 

AHsadiqi

محفلین
ایک سوال میرا یہ ہے کہ شعیب بھائے آپ کے دیئے گئے (ماوس کی دم)ایکشن اسکرپٹ میں تبدیلی کر کے اس میں اردو لانے کی کوشش کی ہے اردو آپ کے دیے گئے اردو نگار سافٹ ویر سے کاپی کی گئی ہے لیکن اس کی کیفیت اچھی نہیں ایکشن اسکرپٹ بھی پیسٹ کر رہا ہوں چیک کر کے مدد کریں ؟شکریہ
// Copy the below script
Text = "îMB·jIË î¼»A ÒÀYiË Á¸Î¼§ ÂÝn»A";
letters = Text.split("");
letterformat = new TextFormat();
letterformat.font = "Alkatib1";
letterformat.align = "right";
letterformat.size = "10";
spacing =2;
speed =3;
for (var LTR = 0; LTR<letters.length; LTR++) {
mc = _root.createEmptyMovieClip(LTR+"l", LTR);
mc.createTextField(letters[LTR]+"t", LTR, LTR*spacing, 10, 20, 20);
with (mc[letters[LTR]+"t"]) {
text = letters[LTR];
setTextFormat(letterformat);
selectable = false;
}
if (LTR) {
mc.prevClip = _root[(LTR-1)+"l"];
mc.onEnterFrame = function() {
this._x += (this.prevClip._x-this._x+5)/speed;
this._y += (this.prevClip._y-this._y)/speed;
};
} else {
mc.onEnterFrame = function() {
this._x += (_root._xmouse-this._x+10)/speed;
this._y += (_root._ymouse-this._y)/speed;
};
}
}
// Copy the above script
 
AHsadiqi!۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ کی ایکشن اسکرپٹ میں کوئی خامی نہیں ہے ۔ خامی صرف فلیش سافٹ ویئر میں ہے۔ اصل میں فلیش ایکشن اسکرپٹنگ میں بائیں سے دائیں جانب والی زبانوں (بعض) کو سپورٹ نہیں کرتا۔ یہی وجہ ہے کہ اُردو نگار کا ٹیکسٹ فلیش میں بطور ’’Static Text’’ تو درست دکھائی دیتا ہے مگر آپ اسے بطور ’’Dynamic Text’’ استعمال نہیں کر سکتے۔ فلیش runtime کے دوران یعنی SWF فائل میں اسے garbage یعنی مشین لینگویج میں شو کرتا ہے!

اور ایک بات اور اُردو نگار میرا بنایا ہوا سافٹ ویئر نہیں ہے۔ اس کے خالق ’’نسیم امجد صاحب‘‘ ہیں!
 

نبیل

تکنیکی معاون
شوبی تم نے اوپر غالباً ویڈیو سے ساؤنڈ نکالنے کا طریقہ بتایا ہے۔ دراصل میں ساؤنڈ ٹریک کو علیحدہ سے الگ فائل میں سٹور کرنا چاہ رہا ہوں۔ کیا یہ بھی اس طریقے سے ممکن ہے؟

میرا دوسرا سوال یہ ہے کہ کیا تم نے مائیکروسوفٹ کے نئے سلورلائٹ پلیٹ فارم پر کام کیا ہے؟ اور یہ کہ سلور لائٹ کا فلیش کے ساتھ کیسے تقابل کیا جا سکتا ہے؟
 
نبیل بھائی ٹوٹل ویڈیوکنورٹر ہی میں MP3 اور wav فارمیٹ میں بھی کنورٹ کرنے کے آپشن موجود ہیں اور اس میں صرف آڈیو ہی flv فائل سے علیحدہ ہوتی ہے اور ویڈیو کو ٹوٹل ویڈیو کنورٹر خود ’’کھا‘‘ جاتا ہے۔ اسی لئے تو اس سافٹ ویئر کا نام ’’ٹوٹل ویڈیو کنورٹر‘‘ ہے۔ اگر آپ کہیں تو میں اس کا اسکرین شاٹ بھی پیش کردوں؟

جہاں تک سلور لائٹ کا تعلق ہے۔ اس کے بارے میں میں نے بھی پڑھا ہے کہ وہ فلیش کی طرح کی اینی میشن شو کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اور سلور لائٹ موویز بنانے کے لئے کسی خاص سافٹ ویئر کی بھی ضرورت نہیں۔ Visual Studio.NET کے ذریعے ہر قسم کے کمپونینٹس بنائے جا سکتے ہیں۔ آپ تو جانتے ہی ہیں کہ پروگرامنگ میں میں صرف ایکشن اسکرپٹ میں تھوڑا بہت ہاتھ پاؤں مار سکتاہوں۔ سلور لائٹ کی تعریفیں تو بہت سنی ہیں مگر میں کسی طرح بھی فلیش اور سلور لائٹ کا تقابل پیش کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہوں۔ تاہم نیچے دیے گئے ربط پر فلیش اور سلور لائٹ کا کافی معلوماتی تقابل ایک بلاگ میں پیش کیا گیا ہے۔ اس کی کچھ باتیں تو مجھے سمجھ میں آئیں ہیں مگر زیادہ تر حصہ اوپر سے گزر گیا ہے۔ اگر آپ اس کا مطالعہ کریں تو یہاں اس کی موٹی موٹی باتیں ضرور پوسٹ کیجئے گا۔ شکریا!
Silverlight vs. Flash: The Developer Story
 
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبارکۃ!
مجھے ایک ویب سائیڈ ملی ہے جو (اُن کے حساب سے ) اردو عربی فارسی وغیرہ کی زبان کو فیلش میں support دیتی ہے ۔ آپ لوگ بھی ذرا دیکھ لے (شاید آپ میں سے بہت نے اسے دیکھا بھی ہو)۔۔۔۔۔ واللہ تعالٰی علم ورسولہ علم عزوجل و صلی اللہ علیک وسلم
والسلام ۔۔۔۔۔۔۔

 
راہبر محمد عویدص اس ویب سائٹ کا ذکر کر رہے ہیں۔ میں نے بھی Flaraby3 کے بارے میں ابھی پڑھا ہے۔ یہ کوئی سافٹ ویئر نہیں ہے بلکہ فلیش سافٹ ویئر کا امدادی ’’کمپونینٹ‘‘ ہے جیسا کہ فلیش کے کمپونینٹ پینل میں چند ڈیفالٹ کمپونینٹس موجود ہوتے ہیں۔ اس کا لائٹ ورژن صرف عربی کو محدود سپورٹ کرتا ہے۔ چونکہ یہ کمرشل کمپونینٹ ہے، اس لئے اسے خریدے بغیر ٹرائی نہیں کیا جاسکتا اور لائٹ ورژن ہمارے لیے بیکار ہے۔
 
Top