جواب
مہر نستعلیق جلی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ در اصل نفیس نستعلیق ہے جس میں مہر صاحب نے اپنے ہاتھ سے لکھے ہوئی کچھ اشکال ڈالی ہیں جس کی وجہ سے حروف کی پیوند کاری میں کچھ مسائل درپیش آئے۔ مجھ سے رابطہ کیا گیا تو میں نے ممکنہ حد تک ان کی مدد کر دی ۔۔۔ یہ جلی نستعلیق فانٹ میرے پاس موجود ہے اور اس میں بھی وہ تمام مسائل ہیں جو نفیس نستعلیق میں موجود ہیں ۔
کتابی نستعلیق فانٹ در اصل میر عماد فونٹ ہے اور اسی کی اشکال میں کچھ معمولی تبدیلی کی گئی ہے اس فانٹ کو بہتر بنانے کے سلسلہ میں بھی نصراللہ مہر صاحب سے ایک پروگرام طے پایا تھا تاہم میری تاج نستعلیق کے سلسلہ میں مصروفیت کی وجہ سے میں انہیں زیادہ وقت نہ دے پایا اور پھر اس فانٹ کو بھی طرح کچھ اشکال کی تبدیلی کے ساتھ پاکستانی لاہوری رنگ میں رنگنے کی کوشش کر کے پیش کیا گیا ہے یہ فانٹ بھی ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب نہیں ہے
مجھے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس فانٹس کو پاک ڈیٹا کے جوہر فانٹ کی طرز پر ایک اطلاقیہ کی شکل میں بنا کر فروخت کیا جا رہا ہے جو سسٹم ٹرے میں بیٹھ کر فانٹ کو ایکٹیو کر دیتا ہے بغیر اس اطلاقیہ کے یہ فانٹ کام نہیں کرتا۔ مجھے معلوم نہیں کہ نفیس نستعلیق اور عماد نستعلیق کے سورس ( جوکہ اردو کمیونٹی کے عام افادے کے لیے ریلیز کیے گئے تھے)کو استعمال کر کے چند حروف کی اشکال کی تبدیلی کے ساتھ اس کو فروخت کرنے کا عمل کس حد تک درست ہے اور اس کا اخلاقی جواز کیا ہے
اردو محفل کے احباب سے اس پر بھی بات کرنے کی درخواست ہے
جناب شاکر القادری صاحب۔۔۔۔آپ کی بیان کردہ کچھ باتیں تو درست ہیں مگر کچھ باتوں میں آپ خود حد سے تجاوز کر گئے ہیں۔
مہر نستعلیق جلی بلا شبہ نفیس نستعلیق فونٹ کی بیس پر تیار کیا گیا ہے۔ مگراس فونٹ کی تقریبا ساری کی ساری اشکال( تقریبا کا لفظ اس لئے استعمال کیا ہے کہ ہو سکتا کہیں غلطی سے کوئی کریکٹر رہ نہ گیا ہو) مہر صاحب کی اپنی ہیں ۔ جب کہ آپ نے ’’کچھ ‘‘ کا لفظ استعمال کیا ہے ۔رہی بات بیس کی تو میرا خیال ہے ۔ آپ کی سائٹ پر جتنے بھی فانٹس ہیں وہ سب ایک دوسرے کی نقل ہیں ۔یعنی ایک بیس فونٹ لے کر اُن میں صرف کریکٹرز تبدیل کر کے نیا فونٹ بنایا گیا ہے ۔
مہر نستعلیق کتابی ۔ فونٹ بے شک عماد نستعلیق کی بیس پر ہے ۔ مگر اس کے بھی سارے کریکٹرز مہر صاحب کے اپنے لکھے ہوئے ہیں ۔ اورمیرا خیال ہے کہ عماد نستعلیق اصل میں ایرانی نستعلیق کی نقل ہے جو مختلف ویب سائٹس پر دستیاب ہے۔ ایرانی نستعلیق فونٹ لے کر صرف اس میں اردو کے سپیشل کریکٹرز جو فارسی زبان میں نہیں ہوتے ، شامل کیے گئے ہیں ۔ (اگر میرا اندازہ غلط ہو تو قادری صاحب اصلاح کر دیں)
آپ جو فونٹ تاج نستعلیق بنا رہے ہیں ۔ ظاہر بات ہے آپ اس میں کسی نہ کسی فونٹ کو بطور بیس استعمال کر رہے ہیں ۔ اور غا لبا والد صاحب کہہ رہے تھے کہہ آپ نے بھی یہ عندیا دیا تھا کہ آپ اس فونٹ کی محنت وصول کر کے اس کو مفت ریلیز کر دیں گے۔
اور جوآپ نے فونٹ بیچنے کی بات کی ہے۔ تو جناب آپ کو کسی اور سورس سے تو معلوم نہیں ہوا بلکہ ہم نے خود ہی بتایا تھا کہ ہم بیچنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اور اس کے لئے والد صاحب نے بتایا تھا کہ میں سیکورٹی کے لئے سوفٹ وئیر بنا یا ہے۔اورآپ کو اس سوفٹ وئیر کی ورکنگ کے بارے میں بتایا تھا تو آپ نے کہا تھا کہ یہ سیکورٹی صحیح نہیں بلکہ اسے آسانی سے توڑا جا سکتا ہے۔
آپ نے بار بار غلط بیانی کی ۔ کیا آپ ثابت کر سکتے ہیں کہ ان فونٹس میں صرف چند کریکٹرز کی اشکال تبدیل کی گئی ہیں ؟
ان تمام فونٹس کی تمام اشکال مہر صاحب کی اپنی ہیں۔
اور غالبا میں نے اسی فورم میں کسی جگہ پڑھا تھا کہ آپ نے خود نئے فونٹ ڈویلپرز کو پہلے سے موجود کسی سورس میں صرف کریکٹرز کی ری پلیسمینٹ کا مشورہ دیا تھا۔
جناب جو اوپن سورس فونٹ ہیں ۔ اُن کی سورس کو استعمال کر کے اگر کوئی ان میں مکمل اپنے لکھے ہوے کریکٹرز شامل کرے ۔اورفونٹ کو از سرِ نو ترتیب دے۔(کیونکہ اشکال کی تبدیلی سے مکمل فونٹ کی سیٹنگز بیس لائن اور کریکٹرز کا آپس میں درست طور پر ملنا وغیرہ ۔خراب ہو جاتی ہیں۔ ان کو دوبارہ سیٹ کرنا پڑتا ہے۔ ) اور پھر اپنی محنت کا صلہ وصول کرے ۔ (جو اصل میں تو اس محنت کا نہیں بلکہ اپنی خظاطی اور اپنا ہنر جو آپ دوسرے کو دے رہے ہیں اس کا صلہ ہے )تو میرے خیال میں تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں ۔
یہ تمام باتیں لکھنے کا مقصد کسی پر تنقید کرنا نہیں بلکہ صرف اپنی بات کی وضاحت کرنا ہے ۔ اگر پھر جناب قادری صاحب( جو ہمارے ایک محترم بزرگ ہیں) کی شان میں اگر کوئی گستاخی ہو گئی ہو تو اس کے لئے پیشگی معذرت۔۔۔۔
والسلام
محمد ذیشان نصر۔