فنِ خوش نویسی پر ایک منفرد کتاب ۔ مرتبہ، نصراللہ مہر۔

ہم غالباً چوتھی جماعت میں تھے جب، تختی ختم کر دی گئی تھی، اسلام آباد کے گورنمنٹ سکولز سے۔
اور جو لکھوائی جا رہی تھی وہ بھی بس رسماً ہی لکھوائی جا رہی تھی۔
جس کے گھر کوئی خوش خطی جاننے والا ہوتا تھا، وہ تو پھر کچھ قلم بنانا اور دوات تیار کرنا سیکھ جاتا تھا۔ ورنہ اکثر بچے تو نوک دار قلم سے ہی ٹیڑھا میڑھا لکھ لاتے تھے، دوات بھی بہہ رہی ہوتی تھی۔ بس لکھ کر لانی ہوتی تھی، درست کروانے والا کوئی نہ ہوتا تھا۔
 

ابن توقیر

محفلین
زبردست کتاب ہے،ڈاون لوڈ کرکے پڑھنا شروع کردی ہے شاہد وہ "ناممکن" کام کرجائے جو بچپن میں نہیں ہو پایا تھا۔خط اتنا "پیارا" ہے کہ اکثر محبت میں اپنا لکھا ہی پڑھنے سے قاصر ہوجاتا ہوں۔تختی لکھنے کا بڑا ارمان تھا پر ہمارے سکول میں اس کا کوئی رواج نہیں تھا اس لیے "خوش نویسی" کا ہنر اپنے اندر ہی دفن کرلیا۔سمائلس
 

آصف اثر

معطل
میرے خیال میں 90-1980 کے عشرے سے تختی لکھنا صرف رسم رہ گئی تھی۔ اس سے پہلے البتہ طلبہ کو خوشخطی سکھائی جاتی تھی۔ بڑی عمر کے کسی شخص کا خط دیکھ کر اس کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔ خط میں ایسی روانی اور نظم ہوتی ہے کہ رشک آتاہے۔
 

arifkarim

معطل
کم از کم شہری سکولوں میں تختی کا رواج ختم ہوئے عرصہ ہوا اس لئے پوچھا تھا کہ کہاں
میرے بچپن کے کچھ ابتدائی سال سرگودھا میں گزرے ہیں، وہیں کسی مقامی اسکول میں تختی کا رواج تھا۔ اب ٹھیک سے یاد نہیں کس کلاس تک لکھی۔ غالباً سیکنڈ گریڈ تک۔
 

sayani

محفلین
واہ۔۔۔ کیا یاد دلادیا ۔۔۔ تختی کی بہت مار کھائی والد صاحب کی ۔۔ تختی پر مُلتانی مٹّی کی لیپ لگاتے تھے پھر والد صاحب مرحوم (۲۴ اکتوبر۲۰۱۶ کو انتقال کر گئے) اپنے سرکنڈے کے قلم سے اسی گیلی تختی پر لکھا کرتے تھے ہم اس پر قلم دوات سے ہاتھ پھیرتے تھے یہ شروع کی بات ہے پھر اس کے بعد خود ہی لکھنا ہوتا تھا ۔ اسکول میں بھی اور گھر پر بھی ۔۔۔ اللہ کا شکر تھا کہ بہت ہی اچھی اُردو لکھا کرتے تھے ۔ ایک بار بال پوائنٹ استعمال کرتے ہوئے بہت مار کھائی اسکول میں ۔ مگر پھر بڑی کلاسوں اور کالج تک بہت فائدہ اُٹھایا لکھائی اچھی ہونے کی وجہ سے نمبر اچھے مل جاتے تھے ۔ وائے قسمت کہ اب اردو کی وہ لکھائی بھی نہ رہی ۔۔۔
 

sayani

محفلین
یہ کتاب میں ڈائنلوڈ نہیں کرسکا ۔ فیس بک کا اکاؤنٹ پوچھتا ہے جب ڈال کر انٹر کرتے ہیں تو فیس بک کا پیج کھل جاتا ہے۔ لیکن پھر کیا کروں ای میل میں میں جو نمبر آتا ہے وہ کہاں استعمال کروں ۔
کیا کوئی سادہ سی ترکیب نہیں ہوسکتی ہے ۔۔۔ ؟؟
 

شاہد یسین

محفلین
یہ کتاب میں ڈائنلوڈ نہیں کرسکا ۔ فیس بک کا اکاؤنٹ پوچھتا ہے جب ڈال کر انٹر کرتے ہیں تو فیس بک کا پیج کھل جاتا ہے۔ لیکن پھر کیا کروں ای میل میں میں جو نمبر آتا ہے وہ کہاں استعمال کروں ۔
کیا کوئی سادہ سی ترکیب نہیں ہوسکتی ہے ۔۔۔ ؟؟
Fan e Khush navesi.pdf
 

sayani

محفلین
شاہد یاسین بھائی بہت بہت شکریہ ۔ کتاب ڈاؤنلوڈ ہو گئی ۔۔ جزاک اللہ خیر ۔۔۔
 

فلک شیر

محفلین
فنِ خوش نویسی
نستعلیقی اصول و قواعد کے متعلق ایک منفرد کتاب
مرتبہ نصراللہ مہر
17191286_1249443785133532_3680982389804729256_n.jpg

ڈاؤن لوڈ کریں
یہ میرے پاس ہی ڈاؤنلوڈ نہیں ہو رہی یا؟
 
Top