باجو ابھی ابھی فلم سے واپسی ہوئی تو آپ کا ای میل دیکھا، امید ہے میرا جواب بھی پہنچ گیا ہوگا۔۔۔!
فلم اچھی تھی ‘ریٹرن آف سپرمین‘ دیکھی، کرسٹوفر ریو یاد آگیا، بہت اچھا کردار تھا اس کا لیکن ابھی جو سپرمین بنا ہے برینڈن روتھ وہ بھی بالکل اس کی جوانی کا ورژن لگ رہا ہے، کوئی فرق نہ تھا بالوں کے انداز سمیت، اچھا کامیاب رہا،کچھ کچھ نوسٹالجک لگ رہی تھی۔۔ ۔ ۔
اسٹوری سے پتہ چلتا ہے کہ اس کے کچھ اور ایپیسوڈز آئیں گے، ویسے بھی ‘ڈائریکٹر برائن سنگرز‘ بہت مشاق ہے، وہ اس کے بعد والی فلم تک اپنے ناظرین کے شوق کو اور ہوا دے گا، کیونکہ اس میں جو بچہ دکھایا ہے وہ کلارک کینٹ کا ہی ہوتا ہے اور اس میں بھی کچھ ماورائی قوتیں ہیں، کھل کر نہیں دکھائیں تاکہ کردار ذرا اور پختہ ہوجائے،
بہرالحال فلم دیکھی جانے کے قابل ہے
۔