فنی آب بیتی

نیلم

محفلین
آپ سب لڑکیاں فنی اب بیتی میں کسی ایسے واقع کا ذکر کرےجو آپ ہی کی کسی غلطی سےپیش آیا ہو۔اور آپ خودہی اپنے آپ پہ ہنسی ہو۔
میرے ساتھ بھی ایسےواقعےہو چکےہیں۔مثلآ۔
2'3 دن پہلےکی بات یےمیں نےکھانےکے لیےکیلا لیا
چھلکا اوتارا اور چھلکا ہاتھ میں سنبھال لیااور کیلا ڈسٹ بن میں پہھنک دیا۔جس پہ میں خود ہی اپنے آپ پہ ہنستی رہی۔
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
میں ایک پرائیویٹ سکول میں جاب کرتی تھی، رمضان کا مہینہ تھا اور ہماری سکول میں افطاری تھی،
ساراسٹاف بیٹھا تھا، ٹیچرز کھانا کھا رہی تھیں کہ اچانک
گدھا بولا، اور ایک ٹیچر نے کہا
ناعمہ تمھارا بھائی تمھیں بُلا رہا ہے جاؤ اس کی بات سن کے آؤ، :p
بس پھر کیا تھا کوئی پیپسی پی رہی تھی کوئی کچھ کھا رہی تھی سب کے حلق میں اٹک گیا ، ہم اتنا ہنسے کہ ہنستے ہنستے آنکھوں میں آنسو آگئے :)
آج بھی وہ یاد کرکے ہنسی آجاتی ہے:)
 
مہ جبین

محفلین
اس فورم پر کب سے کوئی مزیدار واقعہ کسی نے بھی نہیں لکھا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
آخر کیوں؟؟؟؟؟؟؟؟؟ خواتین اور لڑکیاں یہاں کا رخ کیوں نہیں کرتیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
مہ جبین

محفلین
یہ واقعہ آج سے تقریبآ 28 سال پہلے کا ہے، جب ہماری شادی کو کچھ دن ہوئے تھے تو اس وقت مجھے سوئیٹ ڈشز پکانا نہیں آتی تھیں تو پہلی دفعہ سوجی کا حلوہ بنانے کی کوشش کی ( امی سے ترکیب پوچھی تھی تو انہوں نے بتایا تھا کہ اس کو اتنا مت بھوننا کہ اس میں کڑواہٹ آجائے ) اس کو بھوننا شروع کیا اور اس ڈر سے کہ کہیں زیادہ نہ بھن جائے بس دو چار ہاتھ مار کر اور جلدی سے پانی اور چینی ڈالی اور ذرا سی دیر میں بھون بھان کر اور ڈش میں نکال لیا، لیکن اس کی شکل کچھ عجیب سفید سی ہو رہی تھی جب میرے شوہر اور ساس نے دیکھا تو پوچھا کہ اس کو بھونا نہیں؟
میں نے جلدی سے کہا کہ جی میں نے تو بھونا تھا پتہ نہیں کیوں نہیں بھنا؟؟؟تو اس میں سوجی کچی ہی رہ گئی تھی اس وجہ سے وہ کوئی نہ کھا سکا اور مجھے اپنے اوپر غصہ بھی آیا اور ہنسی بھی۔۔۔۔۔۔۔۔:)
 
مہ جبین

محفلین
پھر ایسا ہوا کہ کچھ دنوں کے بعد مجھے بیسن کا حلوہ بنانے کی سوجھی ، اب سوچا کہ اس کو اچھی طرح سے بھونوں گی تاکہ وہ سوجی کی طرح کچا نہ رہے۔۔۔۔۔۔۔!
پھر جو اسکو بھوننا شروع کیا تو بہت دیر تک ہلکی آنچ پر بھونا اور جب تک کہ اس کا رنگ اچھی طرح سے بدل نہ گیا، بھونتی رہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور پھر مزے سے چینی اور پانی ڈال کر پھر بھونا اور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جب اس کو ڈش میں نکالا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تو وہ چاکلیٹ سے بھی زیادہ گہرے رنگ کا ہو چکا تھا۔۔۔۔۔:)
میں سوچ رہی تھی کہ اب تو بہت مزے کا بنا ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لیکن جب وہ سب کے سامنے آیا تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نہ پوچھو کہ میرا کیسا ریکارڈ لگا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:) میرے میاں جی ہنستے ہنستے پوچھ رہے تھے کہ بیگم یہ کیا ہے اور میں۔۔۔۔۔۔۔ شرمندگی سے پانی پانی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :)
اس وقت تو مجھے سب کا اپنے اوپر ہنسنا اچھا نہیں لگا لیکن درحقیقت یہ سب تو میری ٹریننگ کا حصہ تھا اس کے بعد میں نے سنجیدگی سے یہ سب سیکھا اور آج الحمدللہ میں سب کچھ اچھے طریقے سے پکا سکتی ہوں :)
یہ واقعہ بھی جب یاد آتا ہے تو بہت ہنسی آتی ہے:)
 
مہ جبین

محفلین
اب اور کسی کو بھی تو اپنی فنی آپ بیتی لکھنا چاہئے نا۔۔۔۔!
میں نے تو اپنی حماقتیں بغیر ایڈیٹ کئے لکھ دیں۔۔۔:laugh::laughing:
 
تعبیر

محفلین
اوکے مہ جبین کے کہنے پر میں بھی واقعہ شیئر کرتی ہوں
میں اور میری پاکستانی پڑوسن ایشین شاپ پر اکثر اکھٹے جاتے تھے اور وہاں ایک چینی خاتون ہمیں بہت بری لگتی تھیں۔
بلکہ یہاں ہر طرف یہ یاجوج ماجوج کی قوم دیکھ کر مزا نہیں آتا ۔
ایک دفعہ سامان خریدتے ہوئے اس پر تبصرے کر رہے تھے اور وہ سائیڈ میں ہی کوئی شلف ٹھیک کر رہی تھی
میری پڑوسن کہنے لگیں کہ مجھے یہ زہر لگتی ہے ۔میں نے انہیں منع کیا کہ ایسے نا کہیں سن نا لے تو جواب میں انہوں نے کہا کہ اسے کیا سمجھ آنی ہے اور ان کے اتنا کہنے پر مجھے بھی شہ مل گئی بس ہم دونوں شروع ۔کیا کیا نا کہا اسےاور اسکی برادری کو شاید ہماری بک بک پر اس نے پلٹ کر ہمیں ایک خوفناک گھوری ماری جس پر میں نے اپنی پڑوسن کو کہا کہ گھور کے تو ایسے دیکھ رہی ہے کہ جیسے کھا ہی نا جائے ویسے بھی چینی مینی ہر چیز کھا جاتے ہیں اور ان سے کوئی بعید بھی نہیں
پے منٹ کے ٹائم بھی وہی کاؤنٹر پر تھی ہمارے ہاؤمچھ پوچھنے پر اس نے شدھ اردو میں تیس یورہ کہا تو ہم دونوں کو کچھ دیر کے لیے تو سانپ ہی سونگھ گیا لیکن دکان سے باہر نکلتے ہی ہم دونوں نے جو بے ہنگم قہقہے مارے کہ گوروں نے ہمیں مڑ مڑ کے دیکھنا شروع کر دیا ۔اب شرمندگی کے مارے میں نے تو وہاں جانا ہی چھوڑ دیا ہے
مزے کی بات کچھ عرصے دکان پر اسے کسی نے اسکارف کے ساتھ دیکھا اور پوچھنے پر پتہ چلا کہ ماشاءاللہ وہ مسلمان ہو چکی ہے اور اب وہ مجھے بالکل زہر نہیں لگتی
 
واہ واہ ، زبردست تعبیر:)
چلئے آپ کے برائیاں کرنےسے یہ تو ہوا کہ ان کو اندازہ ہو گیا کہ وہ غلط راستے پر چل رہی ہیں اور اب انہوں نے صحیح راستے کا انتخاب کیا، شاید اس نیک کام کا کریڈٹ آپ کو ہی جاتا ہو، سو میری طرف سے مبارکباد قبول کریں اور آئندہ بھی یہ نیک کام انجام دیتی رہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔یعنی لوگوں کو ان کے غلط راستے پر چلنے کا احساس دلانا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:)
 
تعبیر

محفلین
واہ واہ ، زبردست تعبیر:)
چلئے آپ کے برائیاں کرنےسے یہ تو ہوا کہ ان کو اندازہ ہو گیا کہ وہ غلط راستے پر چل رہی ہیں اور اب انہوں نے صحیح راستے کا انتخاب کیا، شاید اس نیک کام کا کریڈٹ آپ کو ہی جاتا ہو، سو میری طرف سے مبارکباد قبول کریں اور آئندہ بھی یہ نیک کام انجام دیتی رہیں۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔یعنی لوگوں کو ان کے غلط راستے پر چلنے کا احساس دلانا۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔:)

آپ بہت سویٹ ہیں اس لیے ایسا کہ رہی ہیں :) کاشششششش ایسا ہو جائے کبھی
ہدایت دینے والی تو صرف اللہ کی ذات ہے
 
تعبیر

محفلین
بات تو ٹھیک ہے آپکی لیکن مجھ سے پہلے وہاں شاپ پر بھی کئی پاکستانی اور مسلمان ہیں اور آتے بھی ہونگے
جی میں آئیرلینڈ میں ہوتی ہوں
 
مہ جبین

محفلین
بات تو ٹھیک ہے آپکی لیکن مجھ سے پہلے وہاں شاپ پر بھی کئی پاکستانی اور مسلمان ہیں اور آتے بھی ہونگے
جی میں آئیرلینڈ میں ہوتی ہوں
بس جسے اللہ جس کام کے لئے منتخب فرمالے تو یہ اس کی کرم نوازی ہے
اچھا، تو پاکستان کے کس شہر سے تعلق ہے آپ کا؟
 
Top