فواد چوہدری نے ایک اور معروف اینکر پرسن کو تھپڑ جڑدیے

جاسم محمد

محفلین

ویب ڈیسک 2 گھنٹے پہلے
1941445-fawadchudher-1578224367-832-640x480.jpg

مبشر لقمان جیسے لوگوں کا صحافت سے کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری کی ٹوئٹ

لاہور: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اینکر پرسن مبشر لقمان کو تھپڑ جڑ دیے۔

لاہور میں صوبائی وزیر محسن لغاری کے بیٹے کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے معروف اینکر پرسن کو تھپڑ جڑ دئیے، یوٹیوب پر فواد چوہدری کے حوالے سے ایک مبینہ ویڈیو کے تذکرے سے واقع پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب میں فواد چوہدری نے اینکر پرسن کو کہا ویڈیو مجھے بھی دکھاو جس پر اینکر پرسن نے ویڈیو دکھانے کے معاملے سے لاعلمی کا اظہار کیا تو فواد چوہدری غصے میں آ گئے اور اینکر پرسن مبشر لقمان کو تین چار تھپڑ رسید کر دئیے۔

بعد ازاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر واقع کی تصدیق کرتے ہوئے فواد چوہدری نے ٹوئٹ کردی۔
 
فرقان احمد

انہیں وزیر طمانچہ مقرر کر دیں۔
 
یاسر حسنین

محفلین
پہلے بھی ایک عدد ولیمہ اور اینکر (سمیع ابراہیم)
اس بار بھی ایک ولیمہ اور اینکر (مبشر لقمان)
اگلے ولیمے اور اینکر کا انتظار ہے
 
ایران اور امریکہ کے مابین ثالثی سے فارغ ہونے کے بعد عمران خان فواد چوہدری اور مبشر لقمان کے درمیان ثالثی کروائیں گے۔ ترجمان
 
سید عاطف علی

لائبریرین
طمانچوں سے بات گھونسوں تک کہیں نہ پہنچ جائے!
بھئی فرق ہی کتنا ہے طمانچوں اور گھونسوں میں ؟
اب ہمارے معاشرے میں ان "بڑے" لوگوں کا یہ حال ہے تو عوام الناس کا کیا ہوگا ؟
ویسے مبشر لقمان کے در عمل کا کوئی تذکرہ نہی ہوا ؟
کیا وہ "تین چار تھپڑوں" کے دوران محض اپنے گال پیش کرتے رہے !
 
جاسم محمد

محفلین
انہیں وزیر طمانچہ مقرر کر دیں۔
وزیر طمانچہ طمانچے مارنے بھی پورے انصاف پسند واقع ہوئے ہیں۔ ابھی تک صرف انہی اینکروں کو مارا ہے جو ماضی میں تحریک انصاف کے کٹر حامی رہے ہیں اور اب اس کا صلہ (لفافے) نہ ملنے کیوجہ سے حکومتی وزرا کو بلیک میل کر رہے ہیں :)
 
عوام بھی کیسے کیسے مطالبے کررہی ہے۔ اگلے ولیمے میں فواد چوہدری کے ساتھ ساتھ حسن نثار، صابر شاکر اور ارشاد بھٹی کو بھی بلایا جائے۔
۔۔۔۔

منقول
 
Top