فواد چوہدری کا پاکستانیوں کو خلا میں بھیجنے کا اعلان

آصف اثر

معطل
جو قوم زمین پر انڈیا کا مقابلہ نہیں کرپارہی وہ خلا میں کیا مقابلہ کرےگی۔ البتہ ہتھیاروں کی دوڑ کی طرح یہاں بھی تھوڑا دوڑا جائے تاکہ کچھ تو خمار اُترے۔ سیرسپاٹے کے لیے ویسے بھی ہم مشہور ہیں، وہ بھی گندگی میں اضافے کے لیے۔
 

جاسم محمد

محفلین
کیا یہ جواب ”سیلیکٹڈ“ ہے؟
مقابلہ صرف جنگ میں ہوتا ہے اور وہ بہت بار لڑ کر دیکھ لی۔ سوائے آدھا ملک گنوانے اور معاشی بدحالی کے کچھ حاصل نہیں ہوا۔ اس لئے اب بہتر یہی ہے کہ بھارت سے جنگ بند کرکے امن معاہدہ کر لیا جائے۔ اور یہاں سے نئے تعلقات کا آغاز کیا جائے۔ آپ ہر چیز بدل سکتے ہیں۔ اپنے ہمسائے تبدیل نہیں کر سکتے۔
 

فرقان احمد

محفلین
اس لئے اب بہتر یہی ہے کہ بھارت سے جنگ بند کرکے امن معاہدہ کر لیا جائے۔
ہماری دانست میں، امن معاہدہ میں اب ہندوستان کو مزید دلچسپی نہیں رہی؛ کم از کم مودی صاحب کے دور میں یہی صورت حال برقرار رہنے کا قوی امکان ہے۔
 

محمد سعد

محفلین
جو قوم زمین پر انڈیا کا مقابلہ نہیں کرپارہی وہ خلا میں کیا مقابلہ کرےگی۔ البتہ ہتھیاروں کی دوڑ کی طرح یہاں بھی تھوڑا دوڑا جائے تاکہ کچھ تو خمار اُترے۔ سیرسپاٹے کے لیے ویسے بھی ہم مشہور ہیں، وہ بھی گندگی میں اضافے کے لیے۔
یار آپ ہر وقت اتنے غصے میں کیوں رہتے ہو؟ :eek:
اگر جنگوں کے بجائے ٹیکنالوجی کی دوڑ میں مقابلے کا رجحان بنتا ہے تو اچھی بات ہے، بننے دو۔ :confused:
 

زیک

مسافر
اس طرح کی مقابلے بازی ہونی چاہیے انڈیا کے ساتھ۔ ہتھیار اب بہت اکٹھے کر لیے۔
چند باتیں:
  • خلا کی دوڑ ان ملکوں کے لئے ہے جو یا طاقتور ہیں یا ان کو یہ زعم ہے۔ پاکستان کا شمار دونوں میں نہیں ہوتا
  • خلابازی کافی مہنگا کام ہے۔ اس پر غور کی ضرورت ہے کہ اس کا کیا فائدہ ہو گا
  • یہ کام اس صورت میں فائدہ مند ہو سکتا ہے اگر یہ تمام کام پاکستان خود کرے۔ اگر چین کی ٹیکنالوجی لے کر کرنا ہے تو بیکار ہے
  • انڈیا سے بے جا مقابلے کو اب بھول جانا چاہیئے اور بنگلہ دیش سے مقابلہ کرنا چاہیئے
 

فاخر

محفلین
میری عمران خان نیازی صاحب سےمؤدبانہ درخواست یہ ہے کہ :’ وزیر صاحب کو ہی خلائی گاڑی میں بٹھا کر مریخ کی معراج کرادی جائے تاکہ وہیں بیٹھے بیٹھے بہ سکون و عافیت قمری کیلنڈر تیار کرسکیں اور جب وہاں سے تشریف لائیں تو زمین پر مخلوق ؛بلکہ ’’امت‘‘ کا رویت ہلال کے متعلق ’نزاع‘ دور ہوجائے ۔
 

فاخر

محفلین
انڈیا سے بے جا مقابلے کو اب بھول جانا چاہیئے اور بنگلہ دیش سے مقابلہ کرنا چاہیئے
میں اس سے اتفاق نہیں کرسکتا،کیوں آخر اپنے حریف کے سامنے ’’سپر‘‘ ڈال رہے ہیں؟ ۔ بنگلہ دیش تو بیچارہ بچہ ہے بچوں سے کیا مسابقہ ہوسکتا ہے ۔
 

جاسم محمد

محفلین
میں اس سے اتفاق نہیں کرسکتا،کیوں آخر اپنے حریف کے سامنے ’’سپر‘‘ ڈال رہے ہیں؟ ۔ بنگلہ دیش تو بیچارہ بچہ ہے بچوں سے کیا مسابقہ ہوسکتا ہے ۔
بنگلہ دیش کی معیشت پاکستان سے بہت بہتر چل رہی ہے۔ پاکستان معاشی میدان میں بنگلہ دیش سے بھی پیچھے چلا گیا ہے۔
 
Top