فوج تن کر تیار ہے

عمر میرزا

محفلین
ایٹم بم کے استعمال کے بارے میں حتمی رائے یہ ہے اسے صرف اپنے مسلز دکھانے کیلئے بنایا گیا ہے، استعمال کیلئے نہیں!

ایٹم بم کے بارے میں شرعی حکم یہی ہے کہ کہ اس کا بنانا فرض مگر چلانا حرام ہے۔
 

کاشف رفیق

محفلین
شمالی اور جنوبی وزیرستان میں امریکی طیاروں کی پروازیں، فضائیہ نے پاک افغان سرحد کی مکمل نگرانی شروع کردی۔

بگرام /شما لی وزیر ستان(جنگ نیوز) شمالی اور جنوبی وزیرستان اور پاک افغان سرحد کے قریب امریکی لڑاکا طیاروں کی نگرانی کے لئے پاک فضائیہ نے مکمل نگرانی شروع کردی ہے، امریکی طیاروں کی حرکات کو مانیٹر کرنے کے لئے مسلسل پروازیں جاری ہیں جبکہ قبائلی عمائدین کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر افغانستان سے کئی عسکریت پسند افغان فوج کی زیر نگرانی پاکستانی قبائلی علاقوں میں داخل ہورہے ہیں جس کی وجہ سے پاک فوج کیلئے مزاحمت میں اضافہ ہو سکتا ہے ،دوسری جانب قبائلیوں کی جانب سے پاک فوج کے جوانوں اورفضائیہ کے شاہینوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا اور قبائلی عمائدین کا مشترکہ لشکر بنانے کیلئے گرینڈ جرگہ بلانے پر غور شروع کردیا ہے، اتوار کی شام مقامی قبائلی عمائدین کی جانب سے ممکنہ امریکی حملے کی صورت میں لشکر کی تشکیل کے لئے بلائے گئے جرگہ کے بعد بتایا گیا کہ شمالی وزیرستان اور انگور اڈا میں امریکی جاسوس طیاروں کی پروازوں اور میزائل حملوں کے بعد علاقے میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں، باجوڑ ، شکئی ، ڈمہ ڈولہ ، چینا بانڈے ، میرانشاہ اور واناکے علاقے کی جانب امریکی طیاروں نے پروازوں کی کوشش کی لیکن پھر پاکستانی طیاروں کی آمد کے ساتھ ہی امریکی طیارے واپس افغانستان روانہ ہوگئے۔مقامی قبائلی عمائدین کا کہنا ہے کہ اُنکے تحفظ کے لئے حکومتی اقدامات ناکافی ہیں پاک فوج کے سربراہ کی طرح حکومت بھی قبائلیوں کے جان و مال اور پاک سرزمین کے تحفظ کے لئے آگے بڑھے ،انہوں نے یقین دلایا کہ بہادر قبائلی عوام پاکستانی قوم و افواج کے شانہ بشانہ دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے پاک دھرتی کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے جبکہ قبائلیوں کامشترکہ لشکر تشکیل دینے کے لئے قبائلی علاقے کے تمام قبائل کا گرینڈ جرگہ بلانے پر بھی سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے ۔غیر ملکی جریدے کے مطابق دونوں امریکی ایف 18ہارنیٹ طیارے بگرام ائیر بیس سے پاک افغان سرحد کی نگرانی کے لئے بھیجے گئے لیکن انہوں نے پاک افغان سرحد سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شمالی وزیر ستان اور باجوڑ کی جانب بھی 11منٹ تک پروازیں کیں جس پر پاک فضائیہ کے دو ایف سولہ طیاروں کی آمد کے فورا بعد امریکی طیارے افغانستان روانہ ہوگئے ۔ مقامی قبائلی عمائدین کا کہنا ہے کہ دوسری جانب پاک افغان سرحد پرامریکی جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری ہیں اور مبینہ طور پر افغانستان سے کئی عسکریت پسند افغان فوج کی زیر نگرانی پاکستانی قبائلی علاقوں میں داخل ہوئے ہیں جس کے باعث آئندہ دنوں میں پاک فوج کو زیادہ مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
 

محسن حجازی

محفلین
صرف فوج ہی شاید تھوڑا بہت تن کر تیار ہے سیاسی قیادت تو بیٹیوں کے داخلے کروانے جا رہی ہے، جہازوں کے کاک پٹ میں بیٹھ کر تصاویر کھنچوا رہی ہے۔
 
فوج ان شاللہ تن من سے تیار ہے
بن ٹھن کر تو یہ تیار ہیں۔ یہ دیکھیے
1100483355-1.jpg

یہ کچھ غیرت مند خواتین ہیں جو امریکی حملے کے خلاف نیویارک میں‌احتجاج کررہی ہیں۔
کاش فورم پر انے والے وہ حضرات تو بات بے بات پاکستانیوں کو برا بھلا کہتے رہتے ہیں غیرت کو کچھ ہات مار کر جھوٹے منہ ہی پاکستان پر حملوں‌کی مذمت کردیں۔
 

پاکستانی

محفلین
امریکہ میں صدارتی الیکشن ہونے کو ہیں اور اس میں بش صاحب کی پارٹی کو جیتنے کے لئے پاکستان سے کوئی بڑا تحفہ چاہیے اور اس تحفے کے حصول کے لئے امریکی حملوں میں مزید تیزی آئی گی، پاکستانی حکومت بیان بازی سے آگے نہیں جا سکتی۔ رہی فوج تو وہ ٹہری سرکار کی نوکر ۔۔۔۔ کیانی کے بیان کا جو حشر کیا گیا وہ سب کے سامنے ہے۔
ایک دن کہا گیا کہ بیان دراصل حکومت کی ترجمانی ہے اور دوسرے دن کہا گیا ہم جنگ نہیں چاہتے معاملہ سفارتی سطح پو حل کریں گے۔
ٹائیں ٹائیں فش

رہے زرداری پا جی تو بےچارے کر ہی کیا سکتے ہیں۔ اچھے بھلے چین جانے والے تھے مگر بقول حسن نثار کہ امریکہ سے آواز آئی '' ڈھول بلوچا! موڑ مہاراں'' اب دیکھیں صاحب وہاں کیا کھری کھوٹی سن کر واپس آتے ہیں۔
 

arifkarim

معطل
ایٹم بم کے استعمال کے بارے میں حتمی رائے یہ ہے اسے صرف اپنے مسلز دکھانے کیلئے بنایا گیا ہے، استعمال کیلئے نہیں!

ایٹم بم کے بارے میں شرعی حکم یہی ہے کہ کہ اس کا بنانا فرض مگر چلانا حرام ہے۔

یہ شرعی حکم 1945 کے بعد نافذ ہوا تھا؟ :grin:
 
ایٹم بم کے استعمال کے بارے میں حتمی رائے یہ ہے اسے صرف اپنے مسلز دکھانے کیلئے بنایا گیا ہے، استعمال کیلئے نہیں!

ایٹم بم کے بارے میں شرعی حکم یہی ہے کہ کہ اس کا بنانا فرض مگر چلانا حرام ہے۔

عمر میرزا صاحب یہ شرعی حکم کس نے جاری کیا؟ کیا اس ملا نے جو خود ایٹم بم کی الف ب نہیں‌جانتا اور پوچھنے پر کہے گا کہ میاں ایٹم کا نسخہ قران کریم میں لکھا ہوا ہے۔میرا اس کو جواب ہے کہ میاں اگر لکھا ہے اور تم نے چودہ سو سال میں اس پر عمل نہیں کیا تو تم سے بڑھ کر لعنتی اور گنہگار کون ہوگا؟
ہمارا المیہ ہی تو یہی ہے کہ ہر معاملے میں مذہب کو فٹ کرلیتے ہیں، آپ جو حزب التحریر لئے پھرتے ہیں والتھم اسٹو کے امیر اشفاق سے میں ملاقات ہوئی تھی میں نے ان سے ایک سوال کیا تھا۔ کیا آج تک تاریخ میں کوئی لڑائی بغیر طاقت کے جیتی جاسکی ہے؟ کیا اسلام میں یہ حکم نہیں کہ آپنے گھوڑے اور ہتھیار ہمیشہ تیار رکھو؟ علم حاصل کرنا فرض ہے تو کیا جہاد فرض نہیں ہے؟ کیا نماز کے دوران پہرہ نہیں لگایاجاتا تھا۔ سب تیاری ہے دشمن کے خلاف، اور ایٹم بم بھی۔ جب ضروت ہوگی تو چلانا فرض بھی ہوگا۔

اب قوم ہوش میں ہے اور جوش میں بھی۔ پھر سلطان ٹیپو کا قول دھرانا پسند کروں گا۔ شیر کی ایک دن کی زندگی گیدڑ کی سوسالہ سے بہتر ہے۔ ہم پاکستانی قوم ہیں اسکا ثبوت یہ کہ ہم نے پاکستان بنایا ہے، قومیں نہیں مٹیں جو لڑی ہیں ہاں جو نہیں لڑیں ضرور مٹی میں ملی ہیں۔
 

خرم

محفلین
سیاسی حکومت کے آنے کا مقصد ہی یہ ہے کہ فوج یکسوئی سے ظالمان و القاعدہ کے خلاف کاروائی کر سکے۔ پاکستان اور امریکہ کے درمیان کچھ بداعتمادیاں ہیں لیکن شائد اب وہ دور ہو جائیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
بد اعتمادیاں کیسی خرم بھائی، اب تو جو چاہو منوا لو۔ پاکستان کی موجودہ سیاسی قیادت کو اتنی عقل ہی کہاں ہے۔
 
مشرف دور مک گیا
فوجی دور مک گیا کہ جو چاہو منوالو۔
اگر یہ بات نہ ہوتی تو میزائیل نہ چل رہے ہوتے۔
بھائی متحد ہو کر مقابلہ کرو۔ اپنی قیادت کو مان کر چلو۔
یہ دیکھو ابھی ڈاکٹر عافیہ کا بیٹا واپس ملا ہے اسی دور میں‌۔ فوجی جنرلز نے تو بچوں سمیت بیچ دیا تھا اس کو۔
 
صرف فوج ہی تیار نہیں بلکہ سیاسی قیادت بھی امریکہ کو سفارتی محاذ پر تنہا کرنے میں‌ مصروف کار ہے۔ یہی درست طرز عمل ہے۔ اج جناب آصف زرداری نے گورڈن براون سے بھی ملاقات کی ہے امید ہے کہ اچھا نتیجہ نکلے گا۔
 

ساجداقبال

محفلین
صرف فوج ہی تیار نہیں بلکہ سیاسی قیادت بھی امریکہ کو سفارتی محاذ پر تنہا کرنے میں‌ مصروف کار ہے۔ یہی درست طرز عمل ہے۔ اج جناب آصف زرداری نے گورڈن براون سے بھی ملاقات کی ہے امید ہے کہ اچھا نتیجہ نکلے گا۔
:mogambo:۔۔۔۔
 
Top