فوج تن کر تیار ہے

عمر میرزا

محفلین
عمر میرزا صاحب یہ شرعی حکم کس نے جاری کیا؟ کیا اس ملا نے جو خود ایٹم بم کی الف ب نہیں‌جانتا اور پوچھنے پر کہے گا کہ میاں ایٹم کا نسخہ قران کریم میں لکھا ہوا ہے۔میرا اس کو جواب ہے کہ میاں اگر لکھا ہے اور تم نے چودہ سو سال میں اس پر عمل نہیں کیا تو تم سے بڑھ کر لعنتی اور گنہگار کون ہوگا؟

راجہ صاحب ! آپ کے الفاظ سے تواتنی سختی رعونت اور رحشت ٹپک رہی ہے کہ مجھے تو حدشہ ہے اگر اس شرعی حکم بتانے والے کے بارے آپ کو آگاہ کر دیا جائے ۔۔آپ تو اسےمرنے مارنے پرنہ اتر آییں ۔۔۔اسی اندیشہ کے پیش نطر آپ کو مزکورہ عالم کے بارے میں بتانے سے قاصر ہوں۔

ہمارا المیہ ہی تو یہی ہے کہ ہر معاملے میں مذہب کو فٹ کرلیتے ہیں

مخترم مزہب کو فٹ کران کوئی المناک ددردناک بات نہیں جیسا کہ آپ سمجھتے ہیں ۔ مخترم ہر انسانی معاملے کو مزہب کی کسوٹی پر پرکھ کر اس پر عمل کرنا یا رد کردینا ہی ایک مسلمان کے لئےطرہ امتیاز ہے ہر معاملے میں شریعت کو مقدم جاننا یہی تو حق بندگی ہے اسی سےاللہ سبحان وتعالی کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے ۔ مگر آج کل اسے " ہر معاملے میں مذہب کو فٹ کرنا " جیسا تحقیر آمیز جملہ کہ کر ایک طعنہ بنا دیا گیا ہے۔

اور ایٹم بم بھی۔ جب ضروت ہوگی تو چلانا فرض بھی ہوگا۔
آپ نے کہا کہ جس ملاء نے یہ بتایا ہے وہ اٹیم بم کی الف ب سے بھی واقف نہیں ہو گا مگر آپ کی بات سے لگتا ہے کہ آپ کو تو اس کی " الف " بھی آآتی ۔آپ کی اطلاع کےلئے عرض ہے کہ مسلمانوں کےلئے کبھی بھی یہ جائز نہیں کہ وہ دوران جنگ حربی دشمنوں کے علاوہ ان کے بچوں عورتوں اور بوڑھوں کو اپنا نشانہ بناییں یا انکے گھروں ،زمینوں ،املاک کو تباہ برباد کریں۔ جبکہ ایٹم بم ایک ہلاکت خیز ہتھیار ہے جو انسانوں کے علاواہ دیگر حیوانات ،نباتات حتی کہ زمین کے لئے بھی انتہائی حد تک تباہ کن ہے ۔اسی لئے اس کا استعمال حرام ٹھرتا ہے یہ ہر جاندار شے کو تلف کر دیتا ہے ۔
 

خرم

محفلین
عمر ایٹم بم کا استعمال ممنوع نہیں ہے۔ آپ کو اپنے ڈیٹرنس رکھنے پڑتے ہیں وگرنہ آپ تر نوالہ بن جاؤگے۔ ایٹم بم دہشت پھیلانے والا ہتھیار ہے استعمال والا نہیں لیکن کسی کو یہ بھی یقین نہیں ہونا چاہئے کہ آپ وقت آنے پر اسے استعمال نہیں کریں گے۔ Collateral Damage تو ہوتا ہی ہے جنگوں میں۔ سو آپ کے دشمن کا کام ہے کہ وہ اپنی عوام کو آپ کے بم سے محفوظ رکھنے کے لئے آپ سے پنگا نہ لے، آپ کا کام نہیں کہ ان کی فکر میں گھُلتے چلے جائیں اور اپنی عوام کو روسٹ ہونے دیں۔
آپ کی یہ بات بالکل درست ہے کہ مسلمان کی زندگی مذہب سے باہر کچھ بھی نہیں۔ سب کچھ دین ہی دین ہے مؤمن کے لئے اور زندگی کے ہر پہلو کو دین کا تابع ہونا چاہئے۔ یہ الگ بات کہ دین وہ نہیں جو کم نظر اور کم فہم مُلا کہتا ہے۔ دین وہ ہے جو قرآن اور اسوۃ رسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اصحاب رسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اولوالعزم اولیاء اللہ کا شیوہ رہا ہے۔

اور ہمت بھائی موگیمبو اتنا خوش بھی نہ ہو۔ میرا قیاس ہے کہ نئی حکومت کی کریڈیبلٹی بنانے کے لئے یہ سب کیا گیا ہے تاکہ مشکل فیصلے کرتے وقت عوام اس سے ناراض نہ ہو۔ اب پاکستانی فوج قبائلی علاقوں میں زیادہ بھرپور آپریشن کرے گی اور امریکہ کی پسپائی کا جو تاثر ہے وہ اس آپریشن کی عوامی مخالفت سے حفاظت کرے گا۔ واللہ اعلم
 
Top