نوٹو میں نوری نستعلیق والی بات کہاں؟ابھی تک تو کام کر رہا ہے اور کافی اچھا لگ رہا ہے۔ نوٹو فونٹ کا انتخاب بھی خوب ہے۔ ضروریہ @سعادت بھائی کی کاروائی ہے۔
سرورق سے اگر کسی زمرے یا لڑی میں جایا جائے تو اس کے بعد بیک کرنے سے سرورق واپس نہیں آتا ہے۔بنیادی طور پر۔ اگر آپ کو کوئی مسائل نظر آئیں تو نشاندہی کریں
نوتو کا انتخاب اس لیے کیا تھا کیونکہ اس میں بولڈ وزن دستیاب ہے (جو مہر میں نہیں)۔ البتہ مہر پر مبنی ایک دوسرا تھیم بھی بنایا جا سکتا ہے جسے احباب اپنی سیٹنگز میں منتخب کر سکیں گے۔فونٹ اچھا ہے لیکن بگز سے بھر پور ہے۔ میں مہر نستعلیق ایمبیڈ کرنے کا مشورہ دوں گا۔
جی ہاں۔ دراصل جدید نستعلیق فونٹس کے استعمال سے سطر کی عمودی لمبائی (لائنہائیٹ) بڑھ جاتی ہے (عربی خط کے عموماً تمام فونٹس میں ایسا ہوتا ہے، لیکن نستعلیق میں کچھ زیادہ)۔ اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ یوزر انٹرفیس کے عناصر کا تناسب بگڑ جاتا ہے۔ اس تھیم میں بنیادی فونٹ نوٹو سینز عریبک یوآئی ہے (جو خاص طور پر یوزر انٹرفیسز میں استعمال کے لیے بنایا گیا ہے)، اور جہاں نستعلیق کا استعمال موزوں طریقے سے ممکن ہے وہاں نوٹو نستعلیق کا استعمال کیا گیا ہے۔ ابھی تھیم میں تبدیلیاں جاری ہیں، اور حتی الامکان کوشش ہو گی کہ زیادہ سے زیادہ عناصر کو نستعلیق میں منتقل کیا جا سکے۔ابھی بہت سی چیزیں نستعلیق میں نہیں ہیں جیسے ناموں کے نیچے عہدے، زمروں کے نیچے حالیہ لڑیاں، اطلاعات وغیرہ وغیرہ
یہ بھی ٹھیک رہے گا۔نوتو کا انتخاب اس لیے کیا تھا کیونکہ اس میں بولڈ وزن دستیاب ہے (جو مہر میں نہیں)۔ البتہ مہر پر مبنی ایک دوسرا تھیم بھی بنایا جا سکتا ہے جسے احباب اپنی سیٹنگز میں منتخب کر سکیں گے۔
نشاندہی کا شکریہ۔ ابھی چیک کیا ہے تو کروم/ایج میں یہ مسئلہ موجود ہے، لیکن فائرفوکس میں نہیں۔سرورق سے اگر کسی زمرے یا لڑی میں جایا جائے تو اس کے بعد بیک کرنے سے سرورق واپس نہیں آتا ہے۔
کیا آپ مدیر بننا چاہیں گے؟ اے کاش آپ یہ تجویز مان لیں۔ دراصل میں نیک نیتی کے ساتھ یہ تجویز پیش کر رہا ہوں۔ ممکن ہے کہ آپ کے مدیر بننے کے بعد اردو محفل میں انقلابی تبدیلیاں آ جائیں۔ اگر آپ مدیر بننے میں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں تو پھر کم از کم مدیران کے لیے کوئی لائحہ عمل ہی وضع کر دیجیے مرشدی۔ آئے روز بے چارے آپ کے عتاب کا شکار رہتے ہیں۔آٹھ آنے کی چھالیہ آٹھ آنے کا پان ،چل میرے گھوڑے ہندوستان"
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ۔السلام علیکم،
پی ایس: پرانے ایموجی رینڈر نہیں ہو رہے۔