فورم اپگریڈ کے بعد مسائل اور تجاویز

فہد اشرف

محفلین
بھائی سامنے کی بات ہے کسی ادارے میں آپ کسی کو بھی چاہے کتنا ہی قابل کیوں نہ ہو ہمیشہ کے لیے بٹھا دیں ادارے کا تیاپانچہ کر کے ہی جائے گا
محفل پہ مدیر اور منتظمین تبدیل ہوتے رہے ہیں مراسلہ نمبر ۵ اور اس کے بعد کے مراسلے دیکھیں ۔ اور یہ موجودہ اراکین عملہ کی لسٹ ہے ، جب میں ۲۰۱۶ میں محفل میں آیا تھا تب ان میں سے صرف ابنِ سعید بھائی اراکین عملہ میں ہوا کرتے تھے۔
 

علی وقار

محفلین
وقاربھائی آپ کی میرے لیے نیک نیتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے یہی کہوں گا کہ مدیری کے لیے مجھ سے زیادہ اہل لوگ موجود ہیں ۔جنھوں نے ماضی میں بھی اردو محفل کو وقت دیا ہے اور بے نظیر خدمت کی ہے اور آئندہ بھی کر سکتے ہیں۔

لائحہ عمل یہی ہے کہ ہر تین سال بعد پولنگ کرائی جائے مدیروں کے واسطے یوں جب عارضی طور پر آئیں گے تو کچھ کر کے ہی جائیں گے۔لوگ بھی انھیں ہی پسند کریں گے جنھوں نے اردو محفل کی خدمت کی ہوگی۔یوں پولنگ سے محفل میں ایک رونق بھی لگی رہے گی۔باقی یہ کہ مدیر ایک خشک ذمہ داری ہے کون شوق سے بنے تو اس کا حل یہی ہے کہ کچھ خاص اختیارات یا مراعات مدیروں کو دی جا سکتی ہیں، نہیں تو اردو کی محبت کم کشش نہیں رکھتی ۔آخر اردو کی خدمت بھی تو کرنی ہے۔

بھائی سامنے کی بات ہے کسی ادارے میں آپ کسی کو بھی چاہے کتنا ہی قابل کیوں نہ ہو ہمیشہ کے لیے بٹھا دیں ادارے کا تیاپانچہ کر کے ہی جائے گا۔لطیفہ یاد آیا ایک مہمان ایک میزبان کے ہاں لمبے ٹھہر گئے، جانے کا نام نہ لیتے تھے۔ایک دن میزبان رونے لگے مہمان نے پوچھا کیوں رو رہے ہیں ۔میزبان بولے صاحب رو اس لیے رہا ہوں کہ آپ میرے پاس پھر کبھی نہ آئیں گے۔مہمان بولے آئیں گے، کیوں نہیں آئیں گے۔میزبان اور زیادہ رونے لگے پھر پوچھا گیا کہ اب کیوں رو رہے ہیں تو بولے آپ اب کبھی نہ آئیں گے۔مہمان بولے خدا کی قسم آئیں گے، ضرور آئیں گے۔تب میزبان بولے صاحب آپ جائیں گے ،تو آئیں گے۔آپ تو جانے کا نام نہیں لے رہے دوبارہ کیا خاک آئیں گے۔اس لیے بھائی انسان چونکہ عارضی ہے، ہر جگہ عارضی ہی رہے تو بہتر ہے۔

باقی مدیری کے لیے بنیادی وصف میں اوپر لکھ چکا ہوں۔


یہ وصف اگر ہے تو میں تو کہتا ہوں اردو بھی خاص نہ ہو اردو محفل کی مدیری کے لیے بہترین انتخاب ہے۔
تفصیلی جواب کے لیے شکریہ۔ کم از کم اس بہانے آپ کاموقف سامنے آ گیا۔
 
آخری تدوین:

زوجہ اظہر

محفلین
سب عجیب لگ رہا لیکن رفتہ رفتہ عادت ہو جائے گی

باقی ایک نظر دیکھنے میں ایک کھچڑی سی پکی لگتی ہے پہلے ہر چیز الگ الگ مشاہدے میں تھی
اقتباس کا رنگ الگ ہو جیسے پہلے تھا ابھی لگتا ہے اقتباس اور جواب ایک ہوں یا کچھ خلا کی کمی لگتی ہے ۔تھوڑا غور کرنا پڑ رہا ہے
اسی طرح پہلے براہ راست لڑی کے آخری صفحے تک پہنچا جا سکتا تھا اب لگتا ہے پہلا صفحہ کھولنا ہی ہے اورپھر آخری
 

عثمان

محفلین
یہ جو سکرول اپ کا بٹن نمودار ہوتا ہے یہ بھی اچھی سہولت ہے۔ ورنہ اس سے قبل سیل فون میں سکرول اپ کرتے وقت دقّت ہوتی تھی۔
 
معلوم نہیں کہ یہ ممکن ہو گا یا نہیں۔ اگر یہ ممکن ہو سکے تو پسندیدہ کے علاوہ دیگر پرانی درجہ بندیاں بھی نئی مماثل درجہ بندیوں میں منتقل کر دی جائیں۔
پسندیدہ، معلوماتی، متفق = 👍
❤️ = 😍
😃 = 🤣
زبردست = 😲
غمناک = ☹️
منفی ریٹنگز = 😡
 
نستعلیق کے مسائل کے پیشِ نظر اگر ایک نسخ ٹائپ فیس پر مبنی تھیم ہو جائے تو بہتر رہے گا۔ فائرا گو ، آئے بی ایم پلیکس یا نوٹو سانس استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
فوٹر سے نستعلیق کی جگہ ڈیفالٹ سٹائل تھیم منتخب کر لیں۔ وہ نسخ ٹائپ تھیم ہے۔
 

اکمل زیدی

محفلین
مزا نہیں آرہا ۔۔۔پہلے والا بہتر تھا ۔۔۔یا شاید نیا نیا ہے تو ایسا لگ رہا ہے۔۔۔بہرحال دیکھتے ہیں فوری رائے کو حتمی نہ سمجھا جائے۔۔۔
 

علی وقار

محفلین
آہستہ آہستہ عادی ہونا پڑے گا کہ اردو محفل کے لیے نیا پیراہن نا گزیر ہو چکا تھا۔ اب اردو محفل کافی سوبر اور گریس فل لگتی ہے۔ وہ نیرنگیاں اور کانٹراسٹ قصہ پارینہ ہوئے۔ اردو محفل عین شباب میں رنگوں سے محروم ہوئی تاہم شاید ڈیجیٹل عہد کے حساب سے جوانی کی منزلیں پار کر چکی۔ اس وقت اصل مسئلہ رنگوں کا امتیاز کرنا بن چکا ہے۔ منتظمین تبصرے پڑھ کر کچھ تبدیلیاں مزید کریں گے تو شاید رنگ روپ مزید نکھر جائے۔
 

فاخر

محفلین
محفل میں آنے پر ایسا لگتا ہے کہ ہم کسی دوسرے کے گھر میں غلطی سے آگئے ہیں ، دوسرے کے گھر سے ہمیں فوراً نکل جانا چاہئے ، لیکن جیسے ہی کچھ شناسا چہرے اور نام سامنے آتے ہیں ،تو پھر اپنی غلطی کا احساس ہوتا ہے کہ ہم بلا وجہ دھوکہ کھا رہے ہیں ، یہ اپنا ہی گھر ہے ۔ نئی تبدیلی آئی ہے، یہ تبدیلی بھی اچھی ہے ، لیکن کچھ پرانی چیزیں رہنے دی جانے چاہیے، جیسے ”عروض“ کا فیچر ۔ کم س کم عروض کے فیچر برقرار رہنے دیتے ، تاکہ جب کوئی اپنایا دیگر شعرا ءکے کلام کی بحر معلوم کرنی ہو ، تو بحر معلوم کرنے میں آسانی ہو، امید کہ سید ذیشان اصغر صاحب اس سلسلے میں کچھ بہتر سوچ رہے ہوں گے ۔
 
Top