فورم کا نشہ ہو گیا ہے 1000 پیغامات، بہت خوب عبدالرزاق قادری

لیجیے صاحب ! اپنے عبدالرزاق جو نام کے ساتھ قادری لکھتے ہیں۔ ان کے مراسلے ہوئے ہزار۔ کل شام(Awarded: گذشتہ روز بوقت 21:40 ) کا واقعہ ہے جس کا پتہ موصوف کو آج چلا۔ راقم کا اپنا خیال ہے کہ ان میں طویل مراسلے کافی ہیں۔ ویسے بھی وہ مراسلوں کی دوڑ میں نمبر ون ٹو تھری کے لیے کوشاں نہیں رہے۔ محفل کو مارچ سے لے کر آج تک بہت کم وقت دیا جس کا انہیں بخوبی احساس بھی ہے۔ آئیے ان کو مبارکباد دینے میں اپنا اپنا حصہ ڈالیں۔
 
مہ جبین

محفلین

بہت خوب عبد الرزاق قادری بھائی !
آپ کو ایک ہزار مراسلوں کی تکمیل اور فورم کا نشہ مبارک ہو :applause:

ماشاءاللہ بہت معلوماتی ، پُر مغز اور مثبت سوچ کے عکاس مراسلے لکھتے ہیں

اللہ آپکے قلم کو یونہی مثبت سوچ کی خوشبو پھیلانے کی توفیق عطا فرمائے
اور ہزاروں مراسلوں کی تکمیل کرتے رہیں آمین :clap:

:zabardast1:
 
جی آپی ! اب تو مجھے اردو محفل کے مزاج کی سمجھ آرہی ہے۔ اور انہوں نے نشے کی سند عطا کر دی۔ آپ کی شفقت شامل حال ہے اور دیگر احباب کی دل جوئیاں بھی۔ ورنہ اردو محفل فورم میں آنے سے پہلے میں تنہا تھا۔ پہلے تو اپنا موڈ بھی تنہا رکھنا چاہتا تھا۔ پھر خود کو چھپایا اور رُعب دار موڈ ”پڑھاکو“ لگایا۔ اللہ کرے اردو محفل پھلے پھولے اور معاشرے میں انسانیت کو استحکام نصیب ہو، اسی طرح کے فورمز سے لوگ ایک دوسرے سے مربوط ہو کر گھل مل جاتے ہیں۔ جو بعد میں تاریخ کا ایک باب بن جاتا ہے۔
 
ارے آپ کدھر ہیں جناب آجکل تو نظر ہی نہیں اتے ؟
بس آجکل خلوت نشین ہوں۔دراصل آجکل عقلمند بننے کی پریکٹس جاری ہے وہ کہتے ہیں نا کہ خاموشی سب سے بڑی عقلمندی ہے;)
میں نے کون کسے مس کر رہا ہیں میں اپکی خبر دے رکھی ہے :shock:
لیکن مجھے تو کوئی ٹیگ شیگ کی اطلاع نہیں ملی وگرنہ وہاں جا دھمکتا:)
 
عسکری

معطل
بس آجکل خلوت نشین ہوں۔دراصل آجکل عقلمند بننے کی پریکٹس جاری ہے وہ کہتے ہیں نا کہ خاموشی سب سے بڑی عقلمندی ہے;)

لیکن مجھے تو کوئی ٹیگ شیگ کی اطلاع نہیں ملی وگرنہ وہاں جا دھمکتا:)
ارے بھائی کس نے آپکو اس راستے پر لگا دیا :grin: اکیلے میں عقلمند بنتے تو ہم آج ائن سٹائن آف پاکستان ہوتے :laugh:
 
Top