بارہویں سالگرہ فورم کی سالگرہ کے موقعے پر اردو خوش خطی کا سلسلہ 1

خالص تابش نستعلیق برداشت کریں۔
20170712_205232_HDR_mh1499874897115.jpg
صاحب اتنا بھی برا نہیں ہے ہم برداشت کرگئے ہیں ۔۔۔مزید بہتری کی دعا ہی کر سکتے ہیں۔۔
 
السلام علیکم،
جیسا کہ میں نے پہلے بھی ذکر کیا تھا کہ فورم کی سالگرہ کے موقعے پر ہاتھ کی لکھائی کے نمونے پیش کرنے کا سلسلہ شروع کرنا چاہیے۔ ایک مرتبہ پہلے بھی یہ سلسلہ شروع کیا گیا تھا اور اسے کافی پسند کیا گیا تھا۔ یہاں میں اردو لکھائی کے سلسلے کا آغاز کر رہا ہوں۔

سب سے پہلے آپ کا کام ہے کہ "اردو محفل فورم" اپنے ہاتھ کی لکھائی میں سکین کریں اور اسے یہاں شئیر کریں۔ لکھنے کے لیے موٹے یا باریک نب کا استعمال آپ کی صوابدید پر ہے۔ اسکے علاوہ نستعلیق یا نسخ میں سے کسی بھی انداز میں لکھ کر شئیر کیا جا سکتا ہے۔ ذیل میں میری (ناکام) کوشش دیکھی جا سکتی ہے۔

View attachment 1315
ما شاء اللہ ایک اچھا سلسلہ ہے اور یوں پتہ بھی چل سکے گا کس کی کیسی لکھائی ہے ۔۔۔
خط تو آپ کا بھی برا نہیں ہے ۔۔شاید آپ نے قلم استعمال کی ہے۔۔
 

سحرش سحر

محفلین
میں بھی یہاں اپنے ہاتھ کی لکھائی شئر کرنا چاہتی ہوں پر اسے میں کیسے یہاں پیسٹ کروں؟ ؟؟
 

سحرش سحر

محفلین
جی ! اصل میں میں موبائل فون استعمال کرتی ہوں ۔ تصویر تو میں نے بنا لی ...مگر وہاں اس تصویر کو بھیجنے کا کو ئی اپشن نہیں ۔ سوائے وٹس ایپ یا ای میل کے ۔
 
Top