فونٹ بنانے سے متعلق معلومات اکٹھی کریں!

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے نوٹ کیا ہے کہ کئی دوست ایک بہتر اردو فونٹ بنانے کے لیے ٹائپوگرافی پر تجربات کرتے رہتے ہیں اگرچہ ان تجربات میں زیادہ تر دوسرے فونٹس کی glyphs اٹھا کر استعمال کیا جاتا ہے یا پہلے سے موجود فونٹس کو ہی تبدیل کیا جاتا ہے۔

اس پوسٹ کا مقصد ٹائپوگرافی سے متعلقہ روابط اور معلومات اکٹھا کرنا ہے تاکہ اس میدان سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے آسانی پیدا ہو۔ اگرچہ کسی اچھے نستعلیق فونٹ کے آنے کی امید کی جا رہی ہے، پھر بھی ہمیں اس سے متعلقہ مہارت کی ضرورت پڑتی رہے گی۔

آپ دوستوں سے گزارش ہے کہ یہاں اوپن ٹائپ ٹائپو گرافی سے متعلقہ سوفٹویر، ٹیوٹوریل اور روابط پوسٹ کریں۔
 

الف عین

لائبریرین
نبیل۔ شاکر بھی اب تک اس سلسلے میں تجربات شروع نہیں کر سکے۔ اور شاید میں اکیلا ہی ہوں جو یہاں کچھ پوسٹ کر سکتا ہوں۔ لیکن میرے تجربات بھی صرف سی حد تک ہیں کہ گلف حاصل کرنا اور انھیں کچھ تبدیل کر کے کسی موجود فانٹ کو ٹیمپلیٹ بنا کر اس میں شامل کر دینا۔ وولٹ جو کہ مائکروسافٹ کا ٹول ہے جس سے اوپن ٹائپ فانٹس کا لے آؤٹ تیبل بنتا ہے، میں نے ایک بار ڈاؤن لوڈ ضرور کیا تھا لیکن اس میں کام کرتے ہوئے معلوم ہوا کہ آسانی سے کام کرنے کے لئے بہت سی معلومات مزید بھی چاہئے جن کا میرے پاس فقدان ہے۔ اس لئے یہ کام نہیں کر سکا۔ ورنہ کسی بھی فانٹ میں غیر موجود کیریکٹرس کو نئے گفلفس میں جوڑنا اور ان کو لے آؤٹ ٹیبل میں جوڑ دینا کافی ہوتا، مجھے مختلف فانٹس کی نئی شکلیں بنانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ بہر حال جو معلومات میرے پاس ہیں۔، انھیں ضرور شئیر کرنے کی کوشش کروں گا۔

میں نے تو ایک ہی پروگرام استعمال کیا ہے ھائی لاگک کا فانٹ کرئیٹر پرہگرام جس کا ورژن چار اردو کو سپورٹ کرتا ہے یعنی اس کے ’ٹیسٹ فانٹ‘ کے باکس میں آپ اردو میں ٹائپ کر سکتے ہیں،۔ لیکن تب بھی اس ٹیکسٹ باکس میں آلٹ جی آر کی کنجی کام نہیں کرتی۔ یہی نہیں بلکہ ہمزہ ے جسے میں نے شفٹ وائ پر نقشہ بند کیا ہے، کام نہیں کرتا۔ اک دوسرا پروگرام بھی کئی سال پہلے دیکھا تھا جو کہ کمرشیلی زیادہ مستعمل ہے، وہ ہے فانٹوگرافر۔ اور ایک چھوٹا سا اوپن سورس پروگرام ہے سافٹی۔ لیکن یہ نئے سرے سے فانٹ بنانے میں کام آ سکتا ہے۔ یہ میں نے داؤن لوڈ تو کر رککھا ہے لیکن استعمال نہیں کیا۔
بہر حال اسس پروگرام کو انسٹال کیجئے۔ اور پھر اس کا اوپن فائل مینو دیکھئے یا تول بار۔ اس میں دو بٹنس ہیں۔ اوپن انسٹالص فانٹس، اور اوپن فانٹ فائل۔ انسٹالڈ فانٹس کا بٹن ونڈوز کے فانٹس فولڈر کے فانٹس پیش کرتا ہے جب کہ اوپن فائل والا بٹن دبانے سے آپ براؤز کر کے فانٹ کھول سکتے ہیں۔ جس طرح بھی ہو، آپ ایک فانٹ فائل کھولیں اگر اسے موڈیفائی کرنا ہے تو، ورنہ نیا فائل کلک کر کے نیا ’یوونی کوڈ‘ فانٹ سیلیکٹ کریں۔ پہلے میں موجود فانٹ کی ترکیب بتا دوں جس کا مجھے زیادہ تجربہ ہے۔
فانٹ فائل کھول کر سب سے پہلے تو آپ سیو ایز کلک کر کے اپنا فائل کا نام دے کر محفوظ کر لیں کہ ایسا نہ ہو کہ اصل فانٹ میں ہی کوئی تبدیلی محفوظ ہو جائے۔ اس کے بعد اگلا قدم میرے حساب سے یہ ہونا چاہئے کہ آپ اس کے نام کے اٹریبیوٹس تبدیل کریں۔
فارمیٹ مینو میں جائیں اور ’نیمنگ‘ کلک کریں
اس مینو میں آپ فانٹ کا نام اور لائسینس وغیرہ کی انٹری کر سکتے ہیں۔ یہاں یہ نات اور کہہ دوں کہ جیسا سکرین شاٹ میں ریگیولر لکھا ہے، اسے آپ نارمل لکھیں تو ورڈ پروسیسر میں فارمیٹ فانٹ مینو میں آپشن ہو جائے گا، نارمل، ریگیولر لکھیں تو ریگیولر، اور اگر بولڈ یا اڑیلکس لکھیں تو پھر فارمیٹ فانٹ کے مینو میں ورڈ یا اوپن آفس رائٹر میں محض یہی اکلوتا آپشن ہوگا، بولڈ دیں تو محض بولڈ۔ یہ صرف ریگیولر یا نارمل (یا کوئی بھی اور نام دیں، میں نے بھی تجربہ نہیں کیا کچھ اور نام دینے کا) میں خصوصیت ہے کہ اس صورت میں جہاں کہیں آپ بولڈ یا اٹیلس چن سکتے ہیں وہاں یہ آپشن دستیاب ہوگا۔ اور اگر آپ بولڈ یا اٹہیلکس، یا بولڈ اٹیلکس کا آپشن دیں تو محض یہی دستیاب ہوگا۔ یہ پتہ نہیں کہ پھر اردو نسخ میں بولڈ کیوں نہیں ہوتا۔
۔۔۔۔جاری۔۔۔۔
 

دوست

محفلین
مجھے اردو لنک کے اعجاز راجہ نے فونٹ بنانے کے سلسلے میں معلومات فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے میں اس کا فائدہ اٹھا کر معلومات خود بھی حاصل کرتا ہوں اور یہاں بھی پوسٹ کرتا ہوں۔
 

الف عین

لائبریرین
ابھی ابھی انڈ لینکس کے کروناکر کا ای میل ملا ہے۔ اس میں دلچسپ معلومات ہیں، یہاں پیسٹ کر دیتا ہوں:
Hi All,
Ed Trager, http://www.unifont.org/, created the Font Playground
(currently beta),

http://retina.ophthy.med.umich.edu/fontplayground/

that allows you to display text in your language, even
if your browser does not have the necessary fonts.
This is useful for the testing of how your language looks, especially if
it requires complex scripts.

If there are interesting texts in your language (proverbs, a pangram,
etc) that you feel it could be added to the list, please contact Ed to
add them.

His e-mail address can be found at http://www.unifont.org/
at the bottom of the page.

Unifont.org is known primarily for the list of FLOSS fonts and the quick
primer on Unicode.
 

محسن حجازی

محفلین
بس کہ دشوار ہے ہر کام کا آساں ہونا
آدمی کو میسر نہیں انساں ہونا۔۔۔
حیف اس گرہ۔۔۔ کپڑے کی قسمت غالب
عاشق کا گریباں ہونا۔۔۔
سب ہو جائے گا۔۔۔ میری خواہش ہے کہ کوئی سو پچاس لوگ اس کام پر مہارت حاصل کر لیں اور پھر ہر طرف نستعلیق فانٹ دوڑتے پھریں کوئی ایسا۔۔۔ کوئی ویسا۔۔۔ کوئی پتا نہیں کیسا۔۔۔۔
انشاء اللہ۔۔۔ ضرور ہوگا ایسا۔۔۔ بس خادم ذرا فارغ ہو لے، ایک مختصر کتاب لکھنے کا اردہ ہے۔۔۔ اردو ار انگریزی دونوں میں۔۔۔ پی ڈی ایف میں دستیاب ہوگی۔۔۔ اردو ایریبک فانٹ ڈیویلپمنٹ۔۔۔ ایزی ٹو فالو سٹیپس۔۔۔

اے اللہ ہمت عطا فرما۔۔۔
آمین۔۔۔۔
 

دوست

محفلین
واہ واہ۔
بہت اچھے۔ انتظار رہے گا۔ کتاب کا بھی اور پاک نستعلیق کا انتظار تو 6 ماہ سے فرما رہے ہیں ہم ۔ (آجا تینوں‌ اکھیان اوڈیک دیاں۔۔۔۔۔۔۔۔۔)
 

الف عین

لائبریرین
میں خود محسن حجازی کے بارے میں ہی پوسٹ کرنے جا رہا تھا کہ یہاں ان کا پیغام ملا۔ میں بھی وولٹ کمیونٹی کا رکن ہوں اور مجھے معلوم ہو گیا ہے کہ آپ کو نستعلیق فانٹ بنانے میں کن مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
محسن حجازی ایسی افسانوی شہرت کے مالک ہیں کہ ان کی یہاں آمد سے دھوم مچ جاتی ہے۔ محسن، بھائی آتے رہا کرو یہاں، ہمیں حوصلہ رہتا ہے۔ :)
 

محسن حجازی

محفلین
محترم اعجاز اختر صاحب!
امید ہے کہ آپ بخیریت ہوں گے۔ مجھے وولٹ فورم پر سر کھپاتے تو دیکھ چکے ہوں گے آپ۔۔۔ بہرطور۔۔۔ تجسس رہ گیا کہ وہ کیا پوسٹ تھی جو آپ میرے بارے میں کرنے والے تھے۔۔۔ کم بخت ہاتھ کچھ ایسے غلط پڑ رہے ہیں کہ لفظ پوسٹ پہلے تو پوٹ بنا اور پھر پوست۔۔۔ بات کہیں کی کہیں چلی جاتی سو اس واسطے واپسی کی کلید دبا کر تصیح کر کے آگے بڑھا ہوں۔۔۔
واقعی اس نستعلیق نے تو ناکوں چنے چبوا دیے ہیں۔۔۔ میرا دل کرتا ہے کہ کوئی مجھ سے پوچھے بھائی کیسے بنایا۔۔۔یہ کام کیسے ہوتا ہے وہ کیسے۔۔۔ خیر۔۔۔ شاید میری مصروفیت دھیان میں رہتی ہے۔۔۔۔
 

الف عین

لائبریرین
محسن میں یہی پوسٹ کرنے والا تھا کہ محسن حجازی صاحب کو ڈاٹ نیٹ اور وولٹ کے نئے ورژن کی وجہ سے مقتدرہ کے پاک نستعلیق فانٹ میں مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور شاید یہ فانٹ بہت جلد ریلیز نہ ہو سکے۔
 

احمد

محفلین
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکۃ
ماشاء اللہ آپ نے فانٹ کے بارے میں کافی معلومات دی ہیں ۔۔۔
جزاک اللہ خیر ۔۔۔۔
اگر ممکن ہو تو پروگرام کے لنک دے دیں ۔۔۔۔۔ نوازش ہو گی ۔۔۔
و السلام ۔۔۔ احمد
اعجاز اختر نے کہا:
وولٹ جو کہ مائکروسافٹ کا ٹول ہے جس سے اوپن ٹائپ فانٹس کا لے آؤٹ تیبل بنتا ہے،
میں نے تو ایک ہی پروگرام استعمال کیا ہے ھائی لاگک کا فانٹ کرئیٹر پرہگرام جس کا ورژن چار اردو کو سپورٹ کرتا ہے
اک دوسرا پروگرام بھی کئی سال پہلے دیکھا تھا جو کہ کمرشیلی زیادہ مستعمل ہے، وہ ہے فانٹوگرافر۔ اور ایک چھوٹا سا اوپن سورس پروگرام ہے سافٹی۔ لیکن یہ نئے سرے سے فانٹ بنانے میں کام آ سکتا ہے۔ یہ میں نے داؤن لوڈ تو کر رککھا ہے لیکن استعمال نہیں کیا۔
بہر حال اسس پروگرام کو انسٹال کیجئے۔ ۔۔۔۔جاری۔۔۔۔
 

زبیر حسین

محفلین
آپ لوگوں کی علمی گفتگو میں مخل ہونے کی جسارت کر رہا ہوں۔جس موضوع پر گفتگو جاری ہے اس کی ابجد سے بھی واقف نہیں بس اس امید پر شامل ہوا ہوں کہ ہو سکتا ہے میرا بوسٹر بھی اس ماحو ل میں نشرہوئے سگنل میں سے چندایک کو قبول کر لے اور میرےخستہ حال موڈیم سے بھی بائٹس لینے دینے کا سلسلہ چل نکلے
محسن بھائی کے لیے دعائیہ کلمات کہ اللہ آپ کا عزم وہمت قائم رکھے اور آپ جلد یہ کتاب لکھ لیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔بہت سوں کے ساتھ میرا بھی بھلا ہو جائے
 

wahab49

محفلین
میں بھی زندگی سے کچھ کم نہیں رھا۔ :lol:
بہر حال فونٹ بنانےمیں اللہ آپ سب کو کامیاب کرے اور جلد از جلد ایک علیشان نستعلیق فونٹ سامنے آجائے۔
اسکے علاوہ ایک اور گزارش کہ یونیکوڈ فونٹ کی بہتری میں اگر کچھ ھو سکے تو قابل ستائش ھے۔

دعاگو۔۔
وھاب49
 

راج

محفلین
بہت خوب
اب ایسا لگتا ہے کہ جلد ہی اردو نستعلق کی اچھی اور بہترین شکل یونی کوڈ میں آہی جائے گی-
میں بھی کوشش کررہا ہوں- مگر بات وہی ہے کہ دوسرے کے فونٹ کو لے کر اسے تبدیل کرنا کوئی بڑی مہارت نہیں ہے-
تو میں یہ جاننا چاہتا ہوں اگر کوئی بتا سکے- کہ نیا فونٹ بنانے کے لیے میرے پاس فونٹ کریٹر ہے مگر میں یہ نہیں جانتا کہ دو حرف کو کیسے جوڑا جائے یعنی
ت اور ھ مل کر تھہ کیسے ہو- یہ حرف ملانا کیسے ممکن ہے یہ اب تک سمجھ میں نہیں آیا میں نے کافی کام شروع تو کردیا مگر
یہ مسئلے پر اٹکا ہوا ہوں-
اور مسال دیتا ہوں
جیسے
ک + ہ + ت + ے = کہتے ----- یعنی ک + ہ = کہ بنا اور اس میں ت + ے مل کر تے =کہتے بنا
یہ کیسے ہوگا-
اس بارے میں کوئے رہنمائی فرمائیں
اگر کوئی راستہ نظر آیا تو شائد میں بھی اردو کے لیے کچھ کر سکوں-
 

الف عین

لائبریرین
راج اگر یونی کوڈ فانٹ بنانا ہے تو ان سب کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اردو زبان کی تحریر کے سارے قوانین یونی کوڈ کو معلوم ہیں۔ اور جب یہ ت اور ھ ٹائپ کیا جائے گا تو آپ کو سکرین پر خود بخود تھ نظر آئے گا کہ آپریٹنگ سسٹم کے یونی کوڈ انجن (یونی سکرائب ونڈوز کی صورت میں) کو پتہ ہے کہ اب کیا کرنا ہے۔
 
ابتدائی معلومات

جناب اعجاز اختر صاحب!
آپ کو مخاطب کرنے کی جسارت کی، گراں گزرے تو معذرت۔ دراصل مجھے اردو یونیکوڈ فونٹ بنانے کے حوالے سے بالکل ابتدائی معلومات درکار ہے۔ یہ کس طرح بنایا جاسکتا ہے؟ میرے والد صاحب خطاط ہیں، کیا یہ ممکن ہے کہ میں ان کی خطاطی کی مدد سے کوئی فونٹ تخلیق کرسکوں؟
 

الف عین

لائبریرین
خطاطی میں تمام حروف کی شکلیں ڈزائن کر کے سکین کی جاتی ہیں اور پھر کورل ڈرا وغیرہ میں اس طرح محفوظ کی جاتی ہیں جس طرح یہاں ہی شاکر القادری نے کی ہیں۔ ان شکلوں کو پھر بی ایم پی سے فانٹ کرئیٹر پروگرام میں امپورٹ کرنا ہوگا۔ جب سارے گلائفس بن جائیں تو پھر ان کو ایم ایس وولٹ میں کھول کر یونی کوڈ کے قوانین کا اطلاق کرنا ہوگا۔ اس سلسلے میں محسن حجازی تعاون کر سکتے ہیں۔ آپ بھی اردو ویب کے اس پروجیکٹ میں شامل ہو جائیں۔ میرا علم بھی محض فانٹ کرئیٹر تک ہی ہے، وولٹ صحیح طریقے سے سیکھنے کی فرصت نہیں مل سکی اب تک۔ آپ خود اب تک موجود فانٹس کو فانٹ کرئیٹرمیں کھولنے کی کوشش کریں اور دیکھیں۔ افسوس کہ پاک، نستعلیق نفیس نستعلیق اور نبیل فانٹس کا وولٹ ورک دستیاب نہیں ہے ورنہ اس طریقے سے وولٹ میں دیکھا جا سکتا تھا کہ کس طرح قوانین لاگو کئے گئے ہیں۔
 
Top