صدف اور نستعلیق کا مکمل سورس کوڈ
http://pak.net/sfwsrc.zip پر رکھ دیا ہے۔ جو صاحب چاہیں ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں۔ یہ ایک اردو نستعلیق کا ایڈیٹر ہے۔ سورس کوڈ دس سال پرانا ہے اور کچھ فائلیں20 سال پرانی ہیں
بہرحال یہ کوڈ جدید IDE C compilers میں کمپائیل ہوجانا چاہئے۔ اس میں NSHAPE.C اور nacsd.c ایک نستعلیق رینڈرنگ انجن ہے۔ جو Trutype fonts کی ساتھ کام کرتا ہے۔ یہ انجن مختلف ٹیبلز جو کہ tab.* فائلز میں ہیں۔ کسی پروگرام کی مدد سی کنٹرول کئے جاسکتے ہیں۔ کوئی صاحب لکھیں ایسا پروگرام۔ اس کے علاوہ نقاط لگانے کے طریقے میں Improvements کی ضرورت ہے۔ نقاط کا الگ ایڈیٹر ہو تو بہت اچھا ہو۔ گو کہ اب اوپن ٹائپ سے کافی افاقہ ہے۔ لیکن یہ ایک اوپن سورس نستعلیق انجن ہے۔ کم از کم لوگ اس کو پڑھ کر نستعلیق کو سمجھ سکتے ہیں۔
مزید پرانا کوڈ صرف MS C compiler 1.5.4 میں ہی استعمال ہوسکتا ہے۔ یہ کوڈ صرف عجائب گھر میں رکھے جانے کے قابل ہے۔ یہاں ہے۔
http://pak.net/sfwsrc_c154.zip
اس سے بھی پرانا کوڈ جو DOS 3.1 پر تھا۔ خلیل احمد اقبال صاحب کے پاس ہوتوہو، ایڈیٹر ٹربو پاسکال اور نستعلیق کا کوڈ X86 Assembler میں تھا۔ مجھے کبھی اس کی Diskette مل گئی تو یہاں رکھ دوں گا
(جی! عمر کے تعلق سے یہ عرض ہے کہ یاد نہیں کہ پہلے ہزار سال کتنے ہزار سال پہلے گننا چھوڑ دیے- البتہ میری تصویر؟ وہ تازہ ہی ہے)