فونٹ بنانے سے متعلق معلومات اکٹھی کریں!

غالبا 1994 یا 1995ء کی بات ہے جب ہمارے ڈوس بیسڈ کمپیوٹر 586 پر صدف کا پروگرام استعمال ہوا۔ کراچی میں شاہد بٹ ہوا کرتے تھے جن کے توسط سے یہ پروگرام ملا۔ اس وقت میری عمر کوئی 8،9 سال تھی اس لیے زیادہ تفصیل تو اب یاد بھی نہیں ہے۔ بہرحال! کل ابو سے ذکر کیا تو ابو نے صدف پروگرام کی بے حد تعریف کی۔۔۔ شاید اس زمانے کی ایک گائیڈ بک بھی کہیں رکھی ہوگی۔۔۔!
یہ خوش قسمتی ہے کہ فاروق صاحب اب خود بنفس نفیس یہاں تشریف لاکر ہمیں اپنا علم منتقل کررہے ہیں۔ اللہ انہیں جزائے خیر دے۔۔۔ آمین
اچھے الفاظ کا شکریہ۔ میں اور خلیل احمد اقبال صاحب ‌صرف ڈویلپرز تھے۔ جتنا چاہتے تھے اتنا کر نہ سکے :) کسی کے پاس صدف کا چھوٹا والا کتابچہ ہو ، جو کہ چند صفحات کا ہے تو اس میں سی میرا ایک صفحے کا مضمون -- ابو تم کی اردو گرگئی! --- سکین کرکے دوستوں سے شئر کرین کہ --- دل سے جو بات نکلتی ہے اثر رکھتی ہے --
والسلام
والسلام،
 
فاروق بھائی
میں آپ کا باقاعدہ شاگرد ہوں
کیا آپ مجھے قبول کرتے ہیں

شاکر بھائی، ہمت افزائی کا بہت ہی شکریہ، نستعلیق کی خوبصورتی پہ عاشق تو ہم سب ہیں۔ یہ اور بات ہے کی قربت مجھے کچھ پہلے نصیب ہوئی :) اب اس کی قوسوں اور قزحوں کی وضاحت مکمل کرنے دیجئیے، شوریدہ سری و سینہ فگاری کی راہ میں، دوستوں و ساتھیون ‌میں استادی کیسی؟ شاگردی کیسی؟

اب میں نستعلیق کے حروف (Characters) ، ترسیموں (ligatures or glyphs) اور الفاظ کے باری میں آرٹیکل تیار کر رہا ہوں۔ جیسے ہئ تیار ہوتا ہے، پوسٹ کردوں‌گا،

والسلام
فاروق سرور خان
 
کوڈ پیج اور فونٹ پیج۔

ہم نے دیکھا کہ لفظ ع کے نسخ میں 4 ممکنہ اشکال ہیں۔

ابتدائی Beg or B
درمیانی Mid or M
iانتہائی End Connected or E
یکتا Stand Alone or S

جب آپ کی بورڈ پر ٹائپ کرتے ہیں تو لفظ ع کے لئے صرف ایک ہی حرف Character داخل ہوتا ہے، اور یہی لفظ محفوظ ہوتا ہے۔ یہ عموما حرف کی S form ہوتا ہے۔ حروف سے ترسیمہ بنتا ہے، لیکن حرف کی باقی شکلیں --- ععع --- صرف دکھانے کے لئے ہوتی ہیں ان کو محفوظ نہیں کیا جاتا ہے، تو جو حرف کی بورڈ پر ہوتے ہیں انکی مجموعے کو کوڈ پیج کہتے ہیں - اس طرح‌ ہر حرف کا صرف ایک کوڈ ہوتا ہے۔

نسخ میں باقی 3 اشکال اور یکتا یا S shape کا مجموعہ فونٹ پیج کہلاتا ہے، فونٹ پیج میں ہر ممکنہ شکل ہوتی ہے، نسخ کو ڈسلے کرنے کے لئے آپ کو صرف 4 شیپس یا اشکال درکار ہیں۔ کوئی دوست ذرا بوجھیں کے نستعلیق کو دکھانے کے لئے کتنی اشکال درکار ہونگی۔ پہلے جواب دینے والے کو انعام میں لال بجھکڑ کا خطاب ملے گا۔ باقی چند گھنتے بعد - انشاءاللہ

والسلام
فاروق سرور خان
 
nast01.gif

اس تصویر میں 3 ترسیمہ ہیں۔ تب تبت اور طبیعت، یہ تینوں ترسیمہ صدف سے بیں، صدف کی وجہ تسمیہ اس کا یہ گوہر بنانے کا کمال ہے۔ یہاں

تب میں دو شیپ ہیں۔ ّانتہائی ب کی ابتدائی ت اور انتہائی ب
تبت مین 3 شیپ ہین- درمیانی ب کی ابتدائی ت ،انتہائی ت کی درمیانی ب اور انتہائی ت
طبیعت مین 4 سیپ ہین، ابتدائی ط درمیانی ب کے لئے ، درمیانی ی کے لیے درمیانی ب، درمیانی ع کے لئے درمیانی ی، اور انتہائی ت کے لئے درمیانی ع اور انتہائی ت۔

تو نستعلیق کے لئے کسی بھی حرف کی دو شیپ زیادہ ہوتے ہیں۔ وہ ہیں درمیانی حرف کے لئے درمیانی اور درمیانی حرف کی لئے اپتدائی۔
، لیکن ایسا صرف ایک گروپ میں ہئ ہوتا ہے۔ نستعلیق کے گروپس ابھی پم دیکھیں گے، اس وقت ہم یہ دوبارہ پڑھیں‌ گے۔

نستعلیق کے ایک گروپ (گروپ نیچے بتایا ہے) میں حرف کے یہ شیپ ہوتے ہیں- اوپر دئے ہوئے نمبرز کو دیکھتے ہوئے:

1۔ ECON کے لئے BEG شیپ، یا BE ‌شیپ
1۔1 BE (ت) کے نقاط
2۔ ّECON یا E شیپ
2-2 E کے نقاط
3۔ MID ب کے لئےBEG شیپ یا BM شیپ
3:1 BM کے نقطے
5: MID پ برائے ECON ت یا ME شیپ
4: ME کے نقاط
12: MID یہ برائے MID ع MM شیپ

تو کل شیپ ایک گروپ میں ہوئے،
1: BEGINING SHAPE FOR ENDCON or BE
3: Begining Shape for Mid shape or BM
5: Mid Shape for ECON or ME
11: Mid Shape for Mid shape or MM
15: End Connected shape or E
: Stand Alone Shape

نستعلیق کے حروف کی اشکال مختلف حروف کے لئے مکتلف ہوتی ہیں۔ یہ گروپس کس طرح بنتے ہیں ؟ ذرا آپ کلیدوں پر نظر ڈالیں اور کی بورڈ کو بغعر نقاط کے دیکھیں، تو یہ گروپس نظر آتے ہیں۔

ا ب ج د ر س ص ط ع ف ق ک ل م ں و ہ ۃ ھ ٰ ء ی ے

تو ان 22 بنیادی حروف میں ہر اک کے 6 شیپ تو ضروری ہیں۔
لیکن بات یہان ختم نہیں ہوتی، ان میں سے بیشتر کی اضافی اشکال درکارر ہوتی ہیں کہ جوڑنے کے بعد بننے والا ترسیمہ خوش شکل نظر آئے۔ کافی جوڑنے کے بعد میں حروف کی ابتدائی اور درمیانی اشکال ہ جو دیدہ زیب نظر آئیں معلوم کرنے میں کامیاب ہوا۔ یہ اشکال ranabegq.ttf and ranamidq.ttf میں موجود ہیں۔ ابھی ہم ان اشکال کو مزید دیکھیں گے۔ اور پھر دیکھیں گے ان کے نقاط کس طرح لگنے چاہئے ہیں۔ نقاچ کے معاملے مین ذرا کمی رہ گئی تھی۔ لیکن وہ ہم ٹھیک کرلیں گے۔

باقی آئندہ
خلوص کے ساتھ آپکے سوالات کا منتظر
فاروق سرور خان
 
نبیل

تکنیکی معاون
فاروق، آپ ایک عظیم خدمت سرانجام دے رہے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ دوستوں کی دلچسپی روز افرزوں بڑھتی جائے گی۔ میں اس موضوع پر نظر رکھے ہوئے ہوں۔ میرا ارادہ اس کو الگ تھریڈ میں علیحدہ کر دینے کا ہے۔ اس کے علاوہ میرا آئیڈیا یہ بھی ہے کہ صدف سوفٹویر کو ڈاٹ نیٹ پر پورٹ کرنے کا آغاز کیا جائے۔ اس میں ہمیں آپ کی رہنمائی کی ضرورت ہوگی۔ اس ایکسرسائز کا فائدہ یہ ہوگا کہ اس طرح ہمارے پاس ایک اردو نستعلیق کمپوزنگ سوفٹویر کی بنیاد فراہم ہو جائے گی۔ اگر ایک مرتبہ یہ کام ہو جاتا ہے تو پھر اسی پیٹرن پر کلک اور میرعماد وغیرہ کے فونٹس بھی اس میں سپورٹ کرنا ممکن ہو جائیں گے۔ بہرحال ابھی تو یہ صرف ایک ویژن ہے اور ابھی اس تک کافی فاصلہ طے کرنے کی ضرورت ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
کیا بات ہے نبیل۔ اچھا آئصیا دیا ہے۔
فاروق ادھر بھی توجہ دیں لیکن فانٹ کی معلومات بہم پہنچاتے رہیں۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
ہم نے دیکھا کہ لفظ ع کے نسخ میں 4 ممکنہ اشکال ہیں۔

ابتدائی Beg or B
درمیانی Mid or M
iانتہائی End Connected or E
یکتا Stand Alone or S

جب آپ کی بورڈ پر ٹائپ کرتے ہیں تو لفظ ع کے لئے صرف ایک ہی حرف Character داخل ہوتا ہے، اور یہی لفظ محفوظ ہوتا ہے۔ یہ عموما حرف کی S form ہوتا ہے۔ حروف سے ترسیمہ بنتا ہے، لیکن حرف کی باقی شکلیں --- ععع --- صرف دکھانے کے لئے ہوتی ہیں ان کو محفوظ نہیں کیا جاتا ہے، تو جو حرف کی بورڈ پر ہوتے ہیں انکی مجموعے کو کوڈ پیج کہتے ہیں - اس طرح‌ ہر حرف کا صرف ایک کوڈ ہوتا ہے۔

نسخ میں باقی 3 اشکال اور یکتا یا S shape کا مجموعہ فونٹ پیج کہلاتا ہے، فونٹ پیج میں ہر ممکنہ شکل ہوتی ہے، نسخ کو ڈسلے کرنے کے لئے آپ کو صرف 4 شیپس یا اشکال درکار ہیں۔ کوئی دوست ذرا بوجھیں کے نستعلیق کو دکھانے کے لئے کتنی اشکال درکار ہونگی۔ پہلے جواب دینے والے کو انعام میں لال بجھکڑ کا خطاب ملے گا۔ باقی چند گھنتے بعد - انشاءاللہ

والسلام
فاروق سرور خان
جناب فاروق سرور
میرے خیال میں
یکتا ع کے علاوہ ابتدائی درمیانی اور آخری "ع" ہر ایک کی کم ااز کم تین تین اشکال ہونگی اور یہ مکمل سیٹ تقریباا دس اشکال کا ہو گا

لیکن میری مشکل کون حل کرے گا میں ابھی تک مطلوبہ کوڈ اور فائلل ڈائون لوڈ نہیں کر سکا ہوں اور نہ ہے آپ کی ارسال کردہ تصاویر میرے پاس ڈسپلے ہوتی ہیں
کیا آپ کوئی اور امیج ہوسٹ استعمال نہیں کر سکتے مثلا ImageShak
 
فاروق، آپ ایک عظیم خدمت سرانجام دے رہے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ دوستوں کی دلچسپی روز افرزوں بڑھتی جائے گی۔ میں اس موضوع پر نظر رکھے ہوئے ہوں۔ میرا ارادہ اس کو الگ تھریڈ میں علیحدہ کر دینے کا ہے۔ اس کے علاوہ میرا آئیڈیا یہ بھی ہے کہ صدف سوفٹویر کو ڈاٹ نیٹ پر پورٹ کرنے کا آغاز کیا جائے۔ اس میں ہمیں آپ کی رہنمائی کی ضرورت ہوگی۔ اس ایکسرسائز کا فائدہ یہ ہوگا کہ اس طرح ہمارے پاس ایک اردو نستعلیق کمپوزنگ سوفٹویر کی بنیاد فراہم ہو جائے گی۔ اگر ایک مرتبہ یہ کام ہو جاتا ہے تو پھر اسی پیٹرن پر کلک اور میرعماد وغیرہ کے فونٹس بھی اس میں سپورٹ کرنا ممکن ہو جائیں گے۔ بہرحال ابھی تو یہ صرف ایک ویژن ہے اور ابھی اس تک کافی فاصلہ طے کرنے کی ضرورت ہے۔
بہترین آئیڈیا ہے، صدف کا مکمل ونڈوز ورژن میں سنیچر تک مہیا کردوں گا۔ تاکہ اس کو لوگ سٹینڈ الون بھی استعمال کرسکین۔ یہ اوپن سورس ہوگا۔ الگ تھریڈ کا آئیڈیا بہت اچھا ہے۔
والسلام
 
جناب فاروق سرور
میرے خیال میں
یکتا ع کے علاوہ ابتدائی درمیانی اور آخری "ع" ہر ایک کی کم ااز کم تین تین اشکال ہونگی اور یہ مکمل سیٹ تقریباا دس اشکال کا ہو گا

لیکن میری مشکل کون حل کرے گا میں ابھی تک مطلوبہ کوڈ اور فائلل ڈائون لوڈ نہیں کر سکا ہوں اور نہ ہے آپ کی ارسال کردہ تصاویر میرے پاس ڈسپلے ہوتی ہیں
کیا آپ کوئی اور امیج ہوسٹ استعمال نہیں کر سکتے مثلا ImageShak
کیا کوئے پبلک جگہ ایسی ہی جہاں‌میں صدف کا سورس کوڈ رکھ سکون۔ ایسی جگہ جس کا لنک دیا جاسکے اور آپ کے لئے تیز رفتار بھی ہو۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں نے ایک ایڈہاک حل کے طور پر اٹیچمنٹ پرمیشن بحال کر دیے ہیں۔ تصویر اور فائلیں میں اس پوسٹ میں اٹیچ کر رہا ہوں۔ وقت ملنے پر میں اٹیچمنٹ پرمیشنز کو کچھ یوزر گروپس تک محدود کر دوں گا۔

مجھے مجبوراً فائل ایف ٹی پی کے ذریعے اپلوڈ کرنا پڑی ہے کیونکہ اٹیچمنٹ کی سیٹنگز اس سائز کی فائل اپلوڈ کرنے کی اجازت نہیں دے رہی۔ بہرحال یہ رہا ڈاؤنلوڈ کا ربط:

صدف سوفٹویر کی بائنریز اور سورس کوڈ
 
Attachments

  • nast01.gif
    nast01.gif
    3.4 KB · مناظر: 23

شاکرالقادری

لائبریرین
کیا کوئے پبلک جگہ ایسی ہی جہاں‌میں صدف کا سورس کوڈ رکھ سکون۔ ایسی جگہ جس کا لنک دیا جاسکے اور آپ کے لئے تیز رفتار بھی ہو۔
جناب فاروق سرور
لیجیئے اٹیچمنٹ کی پرمشن مل گئی اب آپ صدف سورس کوڈ وغرہ کو یہیں اٹیچم کر سکتے ہیں میں اتار لونگا

نبیل بھائی تصویر تو نظر آگئی لیکن فائلیں اٹیچمنٹ میں نہیں ہیں
 
جناب فاروق سرور
میرے خیال میں
یکتا ع کے علاوہ ابتدائی درمیانی اور آخری "ع" ہر ایک کی کم ااز کم تین تین اشکال ہونگی اور یہ مکمل سیٹ تقریباا دس اشکال کا ہو گا

لیکن میری مشکل کون حل کرے گا میں ابھی تک مطلوبہ کوڈ اور فائلل ڈائون لوڈ نہیں کر سکا ہوں اور نہ ہے آپ کی ارسال کردہ تصاویر میرے پاس ڈسپلے ہوتی ہیں
کیا آپ کوئی اور امیج ہوسٹ استعمال نہیں کر سکتے مثلا ImageShak
چلئے آپ ٹھیرے لال بجھکڑ، میں نے اوپر لکھا ہے کی نستعلیق میں ایک کیریکٹر کے 6 مکمنہ شیپ ایک گروپ میں ہوتے ہیں۔
اب ہم دیکھیں گے کہ گروپ کتنی ہوتے ہیں۔ اس کے لئے مجھے دکھانا ہوگا کہ کس کیریکٹر کا کیا شیپ ہوگا۔ اور یہ کام میں‌ مکمل تفصیل سے کرنا چاہتا ہوں کہ تاکہ اےک بار میں‌ہی سمجھ میں آجائے
 
کوئے صاحب کسی ایسے فونٹ آیڈیٹر کا نام بتا سکے ہیں جو کہ مفت ہو اور TTF فونٹس کے سارے شیپس دکھاتا ہو۔ انفارمیشن مجھے ایمیل کردیں
 
تو ہم یہ دیکھ چکے ہیں کی نستعلیق کی کسی ایک گروپ مین 6 ممکنہ شیپس ہوتے ہیں۔ تو یہ نستعلیق کا گروپ کیا ہوتا ہے۔ اب نستعلیق کے بارے میں شرف دو مزید باتین رہتی ہیں

1۔ نستعلیق کے گروپس کیا ہوتے ہیں
2۔ نستعلیق کے ایک کیریکٹر میں کیا کیا انفارمیشن ہوتی ہے

اس کے بعد ہم دیکھین گے کس طرح حروف سے ترسیمہ بنتے ہین اور اس کے بعد کیسے ترسیمہ الفاظ مین بدلتے ہیں، اس کے بعد تھوڑا سا ہم دیکھین گے ایک سطر کی کیا کیا ضرورتیں ہیں اور وہ کس طرح پوری ہونگی۔ یہ سمجھنا اس لئے ضرورت ہے کی لائن کس طرئ بنتی ہے اور اس کو لیفٹ، رائیٹ اور فل جسٹیفائی کیسے کیا جائے، گو کہ فونٹ‌ بنانے میں تو اس کی ضرورت نہیں لیکن یہ concept فونٹ‌بناتے وقت ترسیمہ کی چوڑائی معیں‌کرنے میں کام آتا ہے۔

1 نستعلیق کے گروپس کیا ہوتے ہیں۔

آپ کو یہ مثال یاد ہے:

ا ب ج د ر س ص ط ع ف ق ک ل م ں و ہ ۃ ھ ٰ ء ی ے

ذرا دیکھیئے جب ان میں سے کوئی بھی لفظ دوسرے لفظ سے ملتا ہے تو مختلف شکل درکار ہوتے ہی۔

صرف ب کو لیجئے
ب کا ابتدائی شیپ با میں الگ، بب میں الگ، بج میں‌الگ اور بد اور بر اور بس میں الگ ہوتا ہے۔ درست؟
اسی طرح دوسری طرف سے دیکھین
با جا سا صا طا عا فا قا کا لا ما نا ہا ھا ئا یا اور ےا
(دیکھئے ےا کو یا بن جانا چاہئے تھا۔ میرے algorithm میں مجھ سے یہ بھول ہوگئی تھی اور ے کا گروپ ACSD آٹومیٹک شیپ ڈیٹرمینیشن کے الگارتھم میں، مختلف ہونا چاہئیے تھا۔ مجھے یاد نا رہا اور یہی گروپ ٹیبل مین نے نستعلیق NACSD میں کاپی کرکے چلادیا، لوگ باگ۔ بھائی لوگ - کاپی کے تو ماہر ہیں لیکن سوچتے نہیں ہیں۔ بہت بعد میں مجھے یاد آیا اس وقت تک نستعلیق کا ایک ورژن نکل چکا تھا۔ خلیل نے کہا چا نے دو، یہ غلطی ہے بھی اور نہیں بھی ہے۔ اس طرح یہ غلطی میرے دستخط بن گئی، جس جس نے کاپی ماری، پتہ چلتا رہا۔ اور اب تو غلط العام ہو کہ ساری دنیا میں پھیل گئی۔ اب چونکہ یہ سب کچھ عام کر رہا ہون اور جلد ہی اس کے بارے میں لکھوں گا۔ ACSD کا سورس آپ پڑھ کے جو بھائی یہ بتادیں، کہ تبدیلی کونسی دو جگہ اور کس ٹیبل مین ہوگی؟ سب سے پہلے بتانے والے کو اب ہم "بڑا لال بجھکڑ " کا خطاب دیں گے۔ :)
جب میں ACSD کی مزید وضاحت کروں گا تو اس غلطی کی تصحیح کردوں گا جو 1986 سے مساعد العربی کے زمانے سے چلی آ رہی ہے :) اس کا مطلب ہے کے لوگ اسے سمجھے بغیر کاپی کرتے رہے۔ غلطی کی اصل وجہ عربی تھی۔ عربی میں بڑی یے نہیں تھی۔ میں نے ACSD میں اردو کی گنجائش رکھی تو تھی پر ٹیسٹ نہیں کی تھی، کیونکہ عربی کے فونٹ‌مین بڑی یے نہیں تھی، تو ٹسٹ ہونے سے رہ گئی۔
 
ایک وضاحت درکار ہے۔ یہ جو فائلز مہیا کی گئی ہیں بنام ’’صدف سوفٹویر کی بائنریز اور سورس کوڈ‘‘۔۔۔ ان کے لیے صرف اتنا طریقہ لکھا ہے کہ TTF کی فائلز کو ونڈوز کی فونٹ ڈائریکٹری میں کاپی کردیں۔۔۔ یہ کرنے کے بعد جب میں اپلیکشن فائلر چلا رہا ہوں تو یہ ایرر آتا ہے:
There are no currently printer installed.
یہ کیا وجہ ہے؟
 
تو ہم بات کر رہے تھے گروپس کی
با جا سا صا طا عا فا قا کا لا ما نا ہا ھا ئا یا اور ےا

اوپر کی مثال سے ظاہر ہے کہ ہم کو شرف "ا" کے لئے 17 حروف کے BE شیپ چاہئے ہونگے۔ نقطے الگ سے لگیں گے۔

اسی طرح
ا ب ج د ر س ص ط ع ف ق ک ل م ں و ہ ۃ ھ ٰ ء ی ے

با بب بج بد بر بس بص بط بع بف بق بک بل بم بن بو بہ بۃ بھ بہء بی بے

22 کل شیپس چاہیے ہونگے۔
اب آپ ذرا "با" اور "بد" میں "ا" اور "د" کا ECON شیپ ذہن میں لائیے ۔
"با" ، "بد" ، "بک" اور "بل" میں کے لئے الگ الگ "ب" ‌کے BE شیپ کی ضرورت نہیں ہے۔

تو گو کہ ب کا ایک ہی شیپ "با" اور "بد" کی ساتھ چلے گا۔ اسی طرح بص اور بط کے لئے "ب" کا BE شیپ ایک ہی ہوگا۔ بف اور بق میں "ب"‌کا BE شیپ بھی ایک ہی ہوگا، :بہ" ، "بۃ" اور بئہ میں‌ "ب" شیپ ایک ہوگا۔

تو کم کرنے کی بعد فونٹ میں صرف درج ذیل BE شیپس ہونگے
با بب بج بر بس بص بع بف بم بن بو بہ بھ بی بے

فونٹ مین تو صرف 15 BE شیپس ہونگے لیکن ہم کو ٹیبل پورے 22 عدد شیپس کا بنانا ہوگا تاکہ تمام حروف کو کور کیا جاسکے۔

تو اس طرح فونٹ میں کچھ کم شیپس چاہئیے ہونگے۔

اب دیکھین ان حروف کو جو "ا" سے ملتے ہیں۔
با جا سا صا طا عا فا قا کا گا لا ما نا ہا ھا ئا یا

یہ ہوئے 17۔ اس میں "با" اور "نا" میں ایک ہی شیپ استعمال ہوتا ہے تو یہ ہوئے 16 ، فونٹ میں صرف 16 شیپس لیکن ٹیبل میں 17 عدد خانے ہون گے۔ اس ٹبل کا سائز 22x17= 374 ہوگا۔ 22 قسم کی "ب" کے شیپس ہونگی اور 17 حروف ہونگے جن کے 22، 22 شیپس ہیں

جونہی مجھے کوئی فونٹ ایڈیٹر ملا میں یہاں‌نستعلیق کی مثالیں‌بنا کر لگا دون گا۔

تو یہ سمجھیں کہ فونٹ‌میں 255 شیپس ہونگے۔ اور 1 نقطہ۔ 2 نقطہ، 3 نقطہ ، "ٹ" کی ط ، اور کوما تشدید کھڑی زبر درمیانی حمزہ دو زیر دو زبر پیش زبر زیر وغیرہ مزید درکار ہونگے۔ انگلش کی حروف اس فونٹ‌مزید ڈال لیں‌تو یہ سب ملا کر 280 سے 366 شیپس تک ہو سکتے ہیں-
صدف کے خط رعنا میں کوئی 400 سے زیادہ شیپس ہیں۔ اس کے علاوہ چظ ریما کے TTF فونٹس بھی ہے۔ خط رعنا زیادہ تر میں نے اور خط ریما خلیل نے بنایا تھا۔
اب انشاءاللہ آپ کی مدد سے ان فونٹس کو OpenType ٹیکنالوجی میں منتقل کریں گے۔

اب آپ اس کو بغور پڑھیں اور سوالات کریں سوالات پوچھنے سے زیادہ سمجھ میں اتا ہے۔

نستعلیق کا فونٹ‌بنانے مین اب ہم کو " نستعلیق کے ایک کیریکٹر میں کیا کیا انفارمیشن ہوتی ہے" مزید جاننے کی ضرورت ہوتی ہے۔

اگر محس (اردو) حجازی صاحب یہ سب پرھ سکیں اور کسی کمی کی طرف اشارہ فرما سکیں تو میں‌ اس کمی کو پورا کردوں گا۔

اور مجھے یہ بتائیں کی اب یہ لگ رہا ہے کہ کچھ کچھ نستعلیق کا Open Type فونٹ‌ بنتا ہوا نظر آنے لگا ہے کہ نہیں؟

مجھے مشالیں ینے کے لئیے ایک فونٹ ایڈیٹر کی ضرورت ہے۔ کو صاحب مدد فرمائین۔

نستعلیق کے ایک کیریکٹر میں کیا کیا انفارمیشن ہوتی ہے-
یہ اب آیندہ۔ رائے اور سوالات کرتے رہئیے۔ مجھ اپنے خیالات مجتمع کرے میں آسانے رہتی ہے۔

اردو سے اپنی شوریدہ سری ختم نہ ہونے پائے۔ یہ جنون و آشفتگی ہی درکار ہوتی ہے کسی بڑے معرکہ کو سر کرنے کے لئے۔ اور آپ جانتے ہی ہیں کہ بابائے اردو بھی اس پتھر کو چوپ کے رکھ چکے ہین۔

اللہ کرے کہ ہو حصول علم اور زیادہ
ربِ زدنی علماً
والسلام
 
Top