پاک نستعليق اس کي نسبت کہيں زيادہ سريع ہے اس کي وجہ يہي ہے کہ اس ميں اشکال کو کم کيا گيا ہے
ہميں اپنے ٹيمپليٹ ميں اشکال کو پاک نستعليق سے کسي بھي صورت ميں بڑھانا نہيں ہوگا بلکہ ممکنہ حد تک اشکال کي تعداد ميں مزيد کمي کرنا ہوگي
جی۔
۔1 پہلے شکل کا انتخاب اور
2۔ اس کی پلیسمنٹ اور پھر کنکشن وقت لیتا ہے،
3۔ پھر نقطے کا انتخاب اور
4۔ اسکی پلیسمنٹ وقت لیتی ہے۔
اگر ہم نقاط سے مزین اشکال رکھیں تو صرف شکل کا انتخاب اور کنکشن پلیسمنٹ وقت لے گی۔اور جو وقت نقاط کے انتخاب میں صرف ہوتا ہے نہ ہوگا۔ میرا تجربہ ہے کی چونکہ فونٹ میں اشکال انڈیکسڈ ہوتی ہیں۔ ان کو ڈونڈھنا کم وقت لیتا ہے۔ لیکن پلیسمنٹ میں floating point کیلکولیشن سے وقت زیادہ صرف ہوتا ہے۔
ہم تینوں طرح کے فونٹبنا سکتے ہیں۔
1۔ ایسا ٹمپلیٹ جو بلکل پاک نستعلیق کی طرح ہو۔ نقاط نہ ہوں بلکہ مناسب ٹیبلز ہوں۔
2۔ ایک دوسرا ٹمپلٹ جس میںکم (840) اشکال ہوں اور نقاط سے مزین ہو۔
3۔ ایک تیسرا ٹمپلٹ جس میں 1820 اشکال ہوں، اور مکمل طور پر نقاط سے مزین ہو۔
میرا ذاتی خیال ہے کہ نمبر 2 پاک نستعلیق سے تیزرفتار ہوگا۔ اور نمبر 3 پاک نستعلیق کے آس پاس ہوگا۔
اس سلسلے میں اپکی مزید آراٌ اور مزید دوستوں کی آراء کا انتظار رہے گا۔
والسلام اور شکریہ۔