تو برقعہ پہن کر لے لیں
اچھی تصویر ہے شمشاد بھائی۔۔شکریہ ہی ختم ہو گیا ہے جس سے مجھے مسلئہ ہو رہا ہے
۔۔۔
ہر سفر پر روانہ ہوتے وقت مجھے کیمرا ساتھ لے جانا بھول جاتا ہے اس لیے کل لان تک کا ہی سفر طے کر لیا تھا جس کی تصاویر لگا دیتی ہوں۔۔
برقعہ پہننے سے کیا ہو گا خرم بھائی۔
وہاں آپ کہیں بھی کھڑے ہو کر کوئی بھی تصویر بنا سکتے ہیں۔ یہاں منع ہے۔ بلکہ ہو سکتا ہے کہ کوئی آپ کا کیمرہ چھین کر توڑ دے۔ میرے ساتھ ایک دفعہ ایسا ہو چکا ہے۔ کہ کیمرہ چُور چُور کر کے واپس کر دیا اور ایک دفعہ کیمرہ چھین کر ضبط کر لیا۔ اور بڑی منتوں کے بعد ساری فلم ضائع کرنے کے بعد ملا۔
اللہ معاف کرے لیکن یہ تو پھر قید سی ہے آپ کے یہاں۔ کیا یہ سب ہمیشہ سے ہی ایسا ہے؟
سارا یہ اتنے بڑے بڑے اولے تو خاصے خطرناک ہوتے ہوں گے، خاص کر گاڑیوں اور گھروں کے شیشوں کے لیے اور کہیں کسی انسان کو لگ جائے تو اس کا تو کام ہی ہو جائے۔