گرافکس فوٹو شاپ - تعارف کلاس 2

ابوشامل

محفلین
فوٹو شاپ ٹیوٹوریلز کے سلسلے میں آج ہم دوسرے مرحلے پر آ گئے ہیں اور آج کا موضوع ہے "فوٹو شاپ کا ٹول بکس (Toolbox)"۔

فوٹوشاپ کیونکہ گوناگوں کام انجام دے سکتا ہے اس لیے اس میں ٹولز کی تعداد بھی اتنی ہی زیادہ ہے اور اپنے کام کو بخوبی انجام تک پہنچانے کے لیے ضروری ہے کہ ان ٹولز کو سمجھا جائے کہ یہ کس کس نوعیت کا کام انجام دے سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں سافٹ ویئر کو اپنی تمام خوبیوں کے ساتھ استعمال کرنے کے لیے بھی ضروری ہوتا ہے کہ اس کی مکمل صلاحیتوں کا جائزہ لیا جائے۔​
toolbarah2.png


فوٹوشاپ کے ٹول بکس چار زمروں (Categories)میں منقسم ہیں یعنی:

1۔ سلیکشن، کراپ اور سلائس ٹولز (Selection, Crop & Slice Tools)
2۔ ری ٹچ اور پینٹ ٹولز (Retouch & Paint Tools)
3۔ ڈرائنگ اور ٹائپ ٹولز (Drawing & Type Tools)
4۔ اینوٹیشنز اور میژرمنٹ ٹولز (Annotations & Measurement Tools)

ان چار زمرہ جات کے علاوہ ٹول بکس کا ایک اہم حصہ پس منظر و پیش منظر (یعنی Foreground and Background) رنگوں کو منتخب کرنے کا بھی ٹول ہے۔​
آئیے مزید تفصیلات میں جائے بغیر یہ دیکھتے ہیں کہ فوٹو شاپ میں کون سا ٹول کس کام آتا ہے؟​
ٹول بکس میں بالائی 6 ٹولز دراصل سلیکشن ٹولز (selection tools)ہیں:

marqueedk1.png

Marquee Tools مربع، مستطیل اور دائروں کی شکل میں کسی بھی جگہ کو منتخب (select) کرنے کے لیے کام آتے ہیں۔

movetooled5.png

Move Tool: یہ سلیکشن اور لیئرز کو حرکت دینے کے کام آتا ہے۔

lassotoolsbn5.png


Lasso Tools: فوٹوشاپ میں متعدد لاسو ٹولز موجود ہیں جیسے polygonal lasso tool جو کثیر الاضلاعی سلیکشن کے کام آتا ہے جبکہ magnetic lasso tool خود کار طریقے سے کسی بھی شے کے سِروں سے انتخاب کرتا ہے۔

wandtoolhh9.png
wandtoolrc3.png

Magic Wand Tool: یہ ان نو آموزوں کے لیے پسندیدہ ترین ٹول ہے جو گہرائی میں جائے بغیر اپنے کام کو جلد از جلد نمٹانا چاہتے ہیں۔ یہ ٹول یکساں رنگ کے حامل علاقے کو منتخب (select)کر لیتا ہے۔​

croptooluz7.png

Crop tool تصویر کےسائز کو چھیڑے بغیر اس میں سے مخصوص علاقے کو نکالنے کے کام آتا ہے۔ جیسے آپ کسی تصویر میں سے ناپسندیدہ یا اضافی حصے کو نکال کر صرف کسی خاص حصے پر کام کرنا چاہیں تو اس ٹول کا انتخاب کر کے ماؤس کو drag کریں۔ یہ بالکل ایسا ہی ہے جیسے آپ ایک بڑی تصویر کا ایک چھوٹا سا حصہ قینچی سے کاٹ کر الگ ڈالیں۔​

Retouch tools
healingtoolvw8.png

Healing tools: فوٹو شاپ میں کچھ healing tools بھی ہیں جو تصاویر میں خرابیوں جیسے سرخ آنکھ وغیرہ درست کرنے کے کام آتے ہیں۔​
stamptoolly7.png

Clone stamp tool: کلون اسٹمپ ٹول کے ذریعے صارف دستاویز کے کسی بھی حصے کو بعینہ دوسرے حصے میں clone کر سکتا ہے۔ آپ کو ٹول منتخب کرنے کے بعد جس حصے کو کلون کرنا مقصود ہے وہاں alt کے ساتھ بایاں کلک کرنا ہے اور جس جگہ پر clone بنانا ہے وہاں کلک کرنا شروع کر دیں۔ جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے۔​
erasertoolji0.png

Eraser tool: جیسا کہ نام سے ہی ظاہر ہے کہ یہ مٹانے کے کام آتا ہے۔ اس کے ذریعے تصویر، لیئر یا منتخب علاقے میں سے آپ کچھ بھی مٹا سکتے ہیں۔​
sharpentooltl5.png

Sharpen, Blur & Smudge tools: شارپن ٹول تصویر میں edges کو تیکھا کرنے کے کام آتا ہے۔ اس سےملحقہ Blur tool تصویر کو blur یعنی دھندلا کرنے کے جبکہ smudge tool تصویر کو smudgeکرنے کے کام آتا ہے۔ اسمج ٹول کا نتیجہ بالکل ایسا نکلتا ہے جیسے رنگوں پر انگلی پھیر دی جائے۔​
dodgetoolsnq5.png

Dodge tool: تصویر کے مطلوبہ حصے کو روشن کرنے کے لیے کام آتا ہے جبکہ burn tool اسے گہرا کرنے کے۔ sponge toolکسی بھی تصویر کے رنگوں کو گہرا کرنے یا اس بے رنگ کرنے کے کام آتا ہے۔​

Painting Tools

brushtoolsca5.png

برش اور پنسل ٹولز کسی بھی گرافکس میں پینٹ اسٹروکس دینے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ یہ ٹولز متاثر کن پینٹنگ کے لیے customize بھی کیے جا سکتے ہیں (نئے برش کی تنصیب اور ان کا استعمال اگلے مراحل میں سمجھایا جائے گا)
filltoolszb7.png

Fill tools: فل ٹولز لیئرز، سلیکشنز یا منتخب حصوں میں ٹھوس رنگ یا Gradient بھرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔​


Vector Drawing & Type tools

typetoolszq3.png

Type tools:Type tools کسی بھی تصویر میں متن (text) کو شامل کرنے کے کام آتے ہیں۔ فوٹو شاپ میں افقی یا عمودی (vertical or horizontal) دونوں طرح سے متن شامل کیا جاسکتا ہے۔​
pentoolssz9.png

Pen tools: پین ٹولز واضح ترین اشکال تشکیل دینے کے لیے استعمال ہوتے ہیں جو بطور vector object استعمال کی جا سکتی ہیں یعنی انہیں کسی بھی سائز میں بڑا کیا جا سکتا ہے۔ (pen tools کے دیگر استعمالات اگلے مراحل میں بتائے جائیں گے)​
customshapestoolsty0.png

Custom shapes tools: پری سیٹس کی فہرست میں سے منتخب Custom shapes کے ذریعے ویکٹر اشکال تخلیق کی جا سکتی ہیں۔علاوہ ازیں اپنی اشکال بھی شامل کی جا سکتی ہیں۔​

bgfilltoolstg7.png

پیش منظر/ پس منظر رنگ Foreground / Background Color
اپنے کسی کام میں رنگ بھرنے، متن کو رنگ دینے یا دیگر اشکال کو رنگنے کے لیے پیش منظر اور پس منظر کے رنگوں کو سیٹ کیا جا سکتا ہے۔ ٹول بار میں موجود یہ ٹول آپ کو اپنی مرضی کے رنگ کے با آسانی انتخاب کی سہولت دیتا ہے۔​


ٹولز کا استعمال
حقیقتاً ٹول کا استعمال آپ کے کام کی نوعیت پر انحصار کرتا ہے اور ہم آگے کوشش کریں گے کہ آپ کے کام آنے والے تمام اہم ٹولز کا احاطہ کریں۔ ٹول باکس میں سے کسی بھی ٹول کے انتخاب کے لیے اس پر محض ایک مرتبہ کلک کرنا کافی ہے۔ اگر کسی بھی ٹول کے دائیں جانب کونے پر سیاہ رنگ کا تیر کا نشان نظر آتا ہے اس کا مطلب ہے اس میں مزید متعلقہ ٹولز بھی موجود ہیں جو خفیہ ہیں۔ ان خفیہ ٹولز میں سے کسی ایک کے انتخاب کے لیے اس پر ماؤس کلک دبا کر رکھیں، اور اپنی مرضی کے ٹول کو منتخب کرنے کے بعد چھوڑ دیں۔​
 

ابوشامل

محفلین
یار تم یہ بتاؤ کہ تمہیں پوسٹ کا فونٹ بدلنے کی بیماری کیوں ہے..!!
بھائی میں انتہائی معذرت خواہ ہوں۔ اصل میں غلطی سے علوی لاہوری نستعلیق میں کام کر بیٹھا اور اسی کو ورڈ سے یہاں چسپاں کر دیا۔
میں نے اب فونٹ کو تبدیل کر دیا ہے۔
 

ابوشامل

محفلین
ابو شمل بھائی تصویر کو کاٹنے کا کیا ظریقہ ہے اور ایک سا کلر کیسے ایک ساتھ سہی کریں
سلیمان میں سمجھا نہیں کہ آپ پوچھنا کیا چاہ رہے ہیں؟
تصویر کو crop کرنا چاہ رہے ہیں یا کوئی خاص رنگ منتخب کرنا چاہ رہے ہیں؟
 
بھائی crop کرنا چا ہ رہا ہوں یعنی ایک گروپ کی تصویر میں سے ایک شخص کی تصویر نکالنی ہے اور ئس کو کلیر کر کے پرنٹ لینا ہے سو میں کیا کروں
 

مدرس

محفلین
بھائی جان میں پین ٹول کو استعمال کر تاہوںاور جیسے ہی دائرہ مکمل کرتا ہوں اس کے بعد کچھ نہیں ہوتا بتائیں کیا کروں ؟
 

میم نون

محفلین
مدرس بھائی، جب آپ پین ٹول استعمال کرتے ہیں تو ایک نیا لیئر بن جاتا ہے جسپر نئی shape بنتی ہے جو کہ آپ پین ٹول سے بناتے ہیں۔
یہ شیپ ویکٹرماسک میں ہوتی ہے اوراسپر کام کرنے سے پہلے آپکو اسے Rasterize کرنا ہوگا، اگر ایسا نہیں کریں گے تو آپ اس شیپ پر کچھ بھی نہیں کر سکتے۔
راسٹرائز کرنے کیلیئے یا تو لیئر پر دائیاں کلک کریں اور راسٹرائز کریں یا پھر لیئر مینیو پر جا کر وہاں سے راسٹرائز کریں۔
 

مدرس

محفلین
بھائی جان بہت شکریہ اگر پین ٹول کا مکمل ٹوٹوریل مل جائے تو بہت مہربانی ہو گی
 

میم نون

محفلین
میں آجکل چند دوسرے پراجیکٹس میں مصروف ہوں، دیکھتے ہیں اگر ابو شامل بھائی اسکی کچھ مزید وضاحت کر سکیں۔
اگر انکے پاس وقت نہ ہوا تو پہلی فرصت میں کچھ لکھنے کی کوشش کروں گا لیکن کوئی وعدہ نہیں۔
 

sharfi

محفلین
اگر فوٹوشاپ کی کوئی مددگار پی ڈی ایف کتاب مل جائیں تو اور بھی آسانی ہوجائی گی۔
 

ابو یاسر

محفلین
بھائی crop کرنا چا ہ رہا ہوں یعنی ایک گروپ کی تصویر میں سے ایک شخص کی تصویر نکالنی ہے اور ئس کو کلیر کر کے پرنٹ لینا ہے سو میں کیا کروں

بھائی جان میں پین ٹول کو استعمال کر تاہوںاور جیسے ہی دائرہ مکمل کرتا ہوں اس کے بعد کچھ نہیں ہوتا بتائیں کیا کروں ؟

بھائی جان بہت شکریہ اگر پین ٹول کا مکمل ٹوٹوریل مل جائے تو بہت مہربانی ہو گی

مجھے لئیر کو مرج کرنے کا طریقہ بتادیں

ان سارے سوالوں کا جواب یہاں نہیں ملے گا کیونکہ یہ ابو شامل بھائی کا ٹیوٹوریل تھریڈ ہے آپ اسے دوسرے تھریڈ میں دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
لنک کی تصحیح کر دی گئی
 
Top