کیا آپ فوکس ویگن بیٹل کے شوقین ہیں؟
بچپن میں کچھ عرصہ ہمارے پاس ہوا کرتی تھی
میں نے اپنی پروفیشنل زندگی کا آغاز1979 میں ماڈرن موٹرز نامی ایک کمپنی سے کیا تھا۔ جو فوکس ویگن کی پاکستان میں ڈیلر ہوا کرتی تھی۔بھٹو صاحب کی کسی پالیسی کی وجہ سے پاکستان نے جرمنی سے تجارت کم کردی یا شاید بالکل ختم کر کے جاپان سے گاڑیوں کی تجارت شروع کردی۔ جس کے بعد فوکس ویگن فوکسی کی پاکستان درآمد بند ہو گئی۔ جو گاڑیاں پاکستان آچکی تھیں ان کی ریپئیر ماڈرن موٹرز ہی کرتی تھی۔ان گاڑیوں سے کافی واسطہ رہا۔ بہت پائیدار گاڑیاں تھیں۔