ابوشامل
محفلین
تو جناب کپتان مائیکل بالاک کے گول کی بدولت جرمنی بالآخر اگلے راؤنڈ میں پہنچ ہی گیا اور ایک (سویٹزرلینڈ) کے بعد دوسرے میزبان (آسٹریا) کے خواب بھی پہلے راؤنڈ میں ہی چکناچور ہو گئے۔ گروپ "بی" کے ہی دوسرے میچ میں کروشیا کی شاندار کارکردگی کا تسلسل جاری رہا جس نے کلاسنچ کے واحد گول کی بدولت پولینڈ کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ برقرار رکھا ہے۔ ویسے کروشیا سے اسی کارکردگی کی امید تھی آخر انگلینڈ جیسی ٹیم کو کوالیفائنگ راؤنڈ میں شکست دے کر یورو 2008ء میں شرکت سے محروم کیا ہے اس نے
آج (منگل کو) دو بہت شاندار میچز ہیں گروپ سی میں اب تک اعلی ترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی نیدرلینڈز اور عالمی چیمپیئن اٹلی کے ساتھ برابر کھیلنے والی رومانیہ اور دوسری جانب مدمقابل ہوں گی سابق عالمی چیمپیئن فرانس اور موجودہ عالمی چیمپیئن اٹلی کی ٹیمیں۔