محمود احمد غزنوی
محفلین
یو اے ای میں یہ بین نہیں ہے لیکن میں آج سے یہ سائٹ اپنے لئے بین کرچکا ہوں۔ ۔ ۔ کاش کوئی مسلمان فیس بک کے مقابلے کی کوئی ویب سائٹ بنائے۔ ۔ ۔ ۔
ویسے کوئی مجھے بتائے گا کہ فیس بُک بند ہونے سے کیا ہوگا ؟
وہ آزادانہ کیری کیچر بنا سکیں گے۔ ان پر تنقید اور احتجاج کرنے والا اب وہاں کوئی نہیں ہو گا۔ ہمارا حال بالکل ویسا ہی ہے جیسے کبوتر، بلی کو دیکھ کر آنکھیں بند کر لیتا ہے اور سمجھتا ہے بلی اس دنیا سے غائب ہو چکی ہے۔
ہمارا حال کبوتر جیسا تو نہیں ، البتہ اس بندر جیسا ضرور ہے ، جس کے مالک کا بیٹا اسے روز تنگ کرتا تھا مگر وہ کھانے پینے کے لالچ میں نہ گھر چھوڑتا تھا نا اس لڑکے کو نوچتا تھا کہ مالک ناراض ہو جائے گا ، بلکہ جوابا خود ہی کو نوچتا اور کاٹتا تھا ۔
آج اگر ہم خیانت و منافقت سے بچے ہوتے تو کسی میں یہ جرات نہ ہوتی ۔ خیانت و منافقت کے بتوں سے ناموس رسالت کے نعرے نہ تو اچھے لگتے ہیں نہ کوئی معنٰی رکھتے ہیں ۔
وسلام
آپ کے سوال کا جواب میرے سابقہ مراسلے کے دوسرے حصے میں ہے ۔ فرق تھوڑا زیادہ ہونے اور تھوڑا کم ہونے کا ہے ۔
ویسے میری معلومات کے مطابق فیس بک پر کسی نے یہ گروپ ترتیب دیا تھا جو سیدنا رسول اللہ کے خاکے بنانے کا مقابلہ کروانے والے تھے ، جسے بین کر دیا گیا ہے ۔ میرے خیال میں یہ فیس بک والوں کی پالیسی نہیں ۔ اگر ایسا نہیں تو محفلین تصحیح کر دیں ۔
وسلام