فیس بک میسنجر کا دلچسپ مگر گمنام فیچر!

arifkarim

معطل
فیس بک میسنجر کا دلچسپ مگر گمنام فیچر
5696a293cdd23.jpg
— کریٹیو کامنز فوٹو
فیس بک کی جانب سے میسنجر ایپ پر بہت زیادہ توجہ دی جاتی ہے مگر اس کا ایک فیچر ایسا ہے جس پر ہوسکتا ہے بیشتر صارفین نے غور ہی نہ کیا ہو۔
اور وہ دلچسپ فیچر ہے اپنی چیٹ کے رنگوں کو تبدیل کرنا۔
جی ہاں فیس بک میسنجر میں یہ دلچسپ فیچر موجود ہے جو دوستوں سے بات چیت کے عمل کو رنگا رنگ بنا دیتا ہے۔
یعنی گرے اور نیلے رنگ کی اب ضرورت نہیں بلکہ ہر چیٹ ونڈو کے لیے آپ ایک الگ رنگ مختص کرسکتے ہیں یا گروپ چیٹ پر بھی اس کا اطلاق کرسکتے ہیں جو سب کو نظر بھی آئے گا۔
اس کے لیے آپ اس چیٹ ونڈو کو منتخب کریں جس پر تبدیلی لانا چاہتے ہیں پھر سیٹنگز پر کلک کریں وہاں آپ کو تین آپشنز نظر آئیں گے نک نیمز، کلر اور ایموجی، اس میں سے کلر کا انتخاب کرلیں۔
جب آپ ایسا کریں گے تو آپ کے سامنے 15 کلرز آجائیں گے ان میں سے کسی کو بھی چن لیں جو آپ کو پسند ہو چیٹ میں بات چیت کے رنگ تبدیل ہوجائیں گے۔
5696a293894de.jpg
اسکرین شاٹ
اسی طرح آپ اس چیٹ ونڈو کو نک نیم بھی دے سکتے ہیں جو آپ کا دل کرے۔
ماخذ
 
اکمل زیدی

محفلین
پوچھتے ہوئے بتا رہا ہوں ۔۔۔۔۔ :sneaky::p
تم بھی کیا نیرو ماینڈڈ پیپل یہ چوری نہیں ہوتی انفارمیشن شیرنگ ہوتی ہے ...ویسے ہمارے یہاں ...اسے فن سمجھا جاتا ہے یو نو ہیکنگ ...یہ تو فنکاری ہے ....( عارف صاحب کا متوقع جواب معذرت کے ساتھ ):LOL:
 
عثمان قادر

فن کو چوری کہنے پر میری طرف سے بھی معذرت عارف بھائی تک پہنچا دیجئے گا ۔۔۔۔۔۔ اور انفارمیشن شیئرنگ کے لیے جس شکریہ کے وہ معتحق ہیں وہ میں لے کر خود ان کی خدمت میں حاضر ہو جاؤں گا ۔۔۔۔۔
 
اکمل زیدی

محفلین
فن کو چوری کہنے پر میری طرف سے بھی معذرت عارف بھائی تک پہنچا دیجئے گا ۔۔۔۔۔۔ اور انفارمیشن شیئرنگ کے لیے جس شکریہ کے وہ معتحق ہیں وہ میں لے کر خود ان کی خدمت میں حاضر ہو جاؤں گا ۔۔۔۔۔
ویسے مذاق سے ہٹ کے عارف صاحب بڑا ذریعہ ہیں یہاں پر معلومات کا ...اس کی تصدیق یا تردید جانے مانے زیک صاحب کردیتے ہیں ...کمال ہے ان کا اتنی براوزنگ ریزی کے بعد یہاں معلومات بہم پہنچاتے ہیں ( عارف صاحب واقعے سچی کہہ رہا ہوں اس میں کوئی طنز یا کچھ اور مت ڈھونڈنا )
 
عثمان قادر

محفلین
جی بالکل ۔۔۔۔ ان کی پوسٹس بہت ہی مفید ہوتی ہیں ۔۔۔ اور ایک خاص بات لنکس بھی پوسٹ کرتے ہیں ۔۔۔۔۔
جیتے رہیں اور سدا خوش رہیں
 
Top