فیس بک پر اس طرح کا کشیدہ فونٹ لکھنا ہے

ام اویس

محفلین
مجھے یاد آگیا ۔۔۔ کچھ سال پہلے میں نے کمپیوٹر پر اردو ان پیج ڈاؤن لوڈ کیا تھا ۔ تب ہی ایم بلال کا نام دیکھا تھا ۔ ابھی اردو کی بورڈ اور ان بٹنوں کے پوشیدہ اسرار سیکھنے کا دور ہی چل رہا تھا کہ شاید اپنی کسی غلطی سے یا بچوں کی چھیڑ چھاڑ سے ۔۔
پتہ چلا کمپیوٹر اُڑ گیا ہے ۔۔۔ حالانکہ مجھے تو وہیں پڑا نظر آرہا تھا ۔ شک ہے واقعی اڑا بھی تھا یا نہیں ۔
بہر حال ۔۔ پھر پیسے ویسے جمع کرکے ائی پیڈ لے لیا ۔۔۔ دوبارہ کبھی کمپیوٹر کے پاس نہیں گئی ۔ اب تک اسی سے کام چلا رہی ہوں ۔ آپ سب کا بہت شکریہ
آداب ۔۔۔
اب بھی کاپی پیسٹ کرکے کام تو نکال ہی لوں گی ۔ (یعنی باز آنے والی نہیں ہوں )
 

طاہر جبران

محفلین
جناب یہ جو ویب سائٹ آپ نے بتائی ہے بے حد مزے کی ہے . بہت بہت شکریہ اس بارے میں آگاہ کرنے کا لیکن مجھے جو فونٹ چاہیے تھا وہ اس ویب سائٹ میں نہیں ہے. کشیدہ سے میرا مطلب ہے کہ وہ لفظ (نادان لڑکیاں) کس طرح لکھا گیا ہے مجھے بھی اس طرح لکھنا ہے
 

طاہر جبران

محفلین
اصل سوال یہ ہے کہ

" ن۔۔۔۔ادان "
یعنی ۔۔۔ " ن " کو لمبا کیسے لکھا جاتا ہے ۔۔۔۔؟
اور
لڑکیاں ۔۔۔ " میں ی"۔ کو کیسے لمبا لکھا جائے گا ۔۔۔؟

ایسا اکثر ۔۔۔ السلام علیکم " بھی لکھا ہوتا ہے جس میں سلام کے س" کو خوب لمبا لکھا ہوتا ہے
جی ہاں میرا سوال یہی ہے .
 

طاہر جبران

محفلین
اگر تو کی بورڈ میں طویل کی سہولت ہے تو نوٹ پیڈ میں کچھ بھی لکھیں جیسے ن لکھا پھر Alt کے ساتھ - کے بٹن کو دبائیں، جتنی بار بٹن پریس کریں گے ن وتنا ہی طویل ہوجائے گا۔
پھر اسے وہاں سے کاپی کرکے فیس بک پر پیسٹ کیا جاسکتا ہے۔ بلکہ براہِ راست فیس بک میں بھی ایسے لکھا جاسکتا ہے۔

لیکن یہ یاد رہے کہ طویل نوری نستعلیق فونٹ کے ساتھ کام نہیں کرتا۔
میں اس طریقے کو آزما کر بتاوں گا . بہت شکریہ
 

سروش

محفلین
tatweel1.jpg

ب۔۔۔ھائي جب۔۔۔۔ران ن۔۔۔۔۔۔ادان ل۔۔۔۔۔ڑكياں اسطرح لكھنا چاه رهے هيں ؟
نسخ ميں لكھ سكتے هيں ، نستعليق ميں نهيں
 
ن۔۔۔ادان ل۔۔۔ڑک۔۔۔ے
اگر پاک اردو انسٹالر استعمال کیا ہے۔ تو اردو کیبورڈ سیلیکٹ کرنے کے بعد جب تطویل ڈالنی ہو تو شفٹ کے ساتھ ۔ پریس کریں۔ جتنی لمبی تطویل ڈالنی ہو، اتنی دفعہ پریس کریں۔
 

طاہر جبران

محفلین
ن۔۔۔ادان ل۔۔۔ڑک۔۔۔ے
اگر پاک اردو انسٹالر استعمال کیا ہے۔ تو اردو کیبورڈ سیلیکٹ کرنے کے بعد جب تطویل ڈالنی ہو تو شفٹ کے ساتھ ۔ پریس کریں۔ جتنی لمبی تطویل ڈالنی ہو، اتنی دفعہ پریس کریں۔
بہت شکریہ . بھائی جان کیا بات ہے آپکی .. اللہ خوش رکھے
 

solly wada

محفلین
۔۔۔۔۔۔۔
الفاظ کے درمیان اوپر والی لائن کاپی پیسٹ کر لیں. شکریہ

ﺍﻟﺴَّ۔۔۔۔۔۔۔ﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴ۔۔ْ۔۔ﻜُﻢ
ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛ۔َ۔ﺎﺗُﻪ
وعَلَيْ۔۔۔۔۔۔۔كُم السّ۔۔۔۔۔۔۔۔۔لامُ
ورَحْمَةُ اللّٰه وَبَرَكاتُهُ
صُب۔۔۔۔۔۔۔حَ بَخ۔۔۔۔۔۔۔یِر
شَ۔۔۔۔۔۔۔ام بَخ۔۔۔۔۔۔۔یِر
 
Top