فیس بک پر کون سب سے زیادہ آپ کو چیک کرتاہے؟

مجھے ایک طریقہ ملا ہے جس سے آپ معلوم کر سکتے ہیں کہ فیس بک پر کون سب سے زیادہ آپ کا پروفائل چیک کرتا ہے؟
1

میں نے یہ طریقہ آزمایا ہے اور یہ ٹھیک کام کرتا ہے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اکاؤنٹ ہیک کرنے کی ترکیب تو نہیں کہیں، یا کوئی اور شرارت؟:cautious::cautious:
نہیں ماہی۔۔۔ یہ اصل میں فیس بک کے اینکریپٹڈ آئی ڈیز ہوتے ہیں۔۔ جو یو آر ایل میں لکھنے سے Resolve ہو جاتے ہیں۔۔۔۔ HTML ہوتی ہے۔۔۔ کوئی خاص چیز نہیں۔۔۔۔ مگر موسٹ ویزیٹنگ والی بات کا مجھے نہیں پتا۔۔۔ میرا ذاتی خیال ہے کہ یہ آپ کس سے زیادہ چیٹ کرتے ہیں۔۔۔ اس کی ترتیب پر فہرست مرتب ہوتی ہے۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
نہیں ماہی۔۔۔ یہ اصل میں فیس بک کے اینکریپٹڈ آئی ڈیز ہوتے ہیں۔۔ جو یو آر ایل میں لکھنے سے Resolve ہو جاتے ہیں۔۔۔ ۔ HTML ہوتی ہے۔۔۔ کوئی خاص چیز نہیں۔۔۔ ۔ مگر موسٹ ویزیٹنگ والی بات کا مجھے نہیں پتا۔۔۔ میرا ذاتی خیال ہے کہ یہ آپ کس سے زیادہ چیٹ کرتے ہیں۔۔۔ اس کی ترتیب پر فہرست مرتب ہوتی ہے۔
آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں، ان کا نام آیا جن سے سب سے زیادہ چیٹ ہوتی ہے۔
 
آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں، ان کا نام آیا جن سے سب سے زیادہ چیٹ ہوتی ہے۔
ہوسکتا ہے جس سے آپ کی زیادہ چیٹ ہوتی ہے وہی آپ کا پروفائل زیادہ چیک کرتا ہو! کیونکہ جب میں نے چیک کیا تو جس کا پروفائل آیا اس سے کبھی میری فیس بک پر چیٹ نہیں ہوتی البتہ آمنے سامنے بہت ہوتی ہے :) اور اسے سب سے زیادہ میرے فیس بک پیج کی زیادہ فکر بھی ہوتی ہوگی، یعنی میری شریک حیات :grin: وہی چیک کرتی ہوگی زیادہ ۔ :LOL:
 
ہاں بھابی کو شک رہتا ہوگا آپ کی حرکتوں کی وجہ سے کہ کہیں کسی کواپنے دام میں لانے کی کوشش تو نہیں کر رہے :)
سرگوشی:کسی اور نے تو نہیں سنا نا ۔۔۔۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ہوسکتا ہے جس سے آپ کی زیادہ چیٹ ہوتی ہے وہی آپ کا پروفائل زیادہ چیک کرتا ہو! کیونکہ جب میں نے چیک کیا تو جس کا پروفائل آیا اس سے کبھی میری فیس بک پر چیٹ نہیں ہوتی البتہ آمنے سامنے بہت ہوتی ہے :) اور اسے سب سے زیادہ میرے فیس بک پیج کی زیادہ فکر بھی ہوتی ہوگی، یعنی میری شریک حیات :grin: وہی چیک کرتی ہوگی زیادہ ۔ :LOL:
اگر ایسا ہے تو یہ دنیا کا پہلا ڈویلپر ہوگا۔۔۔ جو چیٹ لسٹ کے متغیر میں وزیٹرز کی فہرست مرتب کر رہا ہے۔۔۔ :)
 
اگر ایسا ہے تو یہ دنیا کا پہلا ڈویلپر ہوگا۔۔۔ جو چیٹ لسٹ کے متغیر میں وزیٹرز کی فہرست مرتب کر رہا ہے۔۔۔ :)
پہلی بات تو یہ کہ آپ نے variable کا جو اردو ترجمہ کیا پڑھ کر لطف آگیا
دوسری بات کہ پھر اسی کا نام کیوں آیا جس کی سب سے زیادہ توقع تھی اور اس سے چیٹ بھی نہیں ہوتی؟
میں پروگرامر نہیں لیکن اس بات کو سمجھنا چاہتا ہوں
 
مجھے معلوم نہیں۔۔۔ میرا ذاتی خیال تھا۔۔۔ جو میں نے لکھ دیا۔۔۔۔ بقیہ تحقیق کے راستے کھلے ہیں۔۔۔ وہ کیا کہتے ہیں۔۔۔ Google is your friend :) :)
محمداحمد صاحب کی رائے لے کر دیکھ لیجیے۔
 
تو اس میں مایوسی کا پہلو بھی ہوگا، کیونکہ ہوسکتا وہ سوچے کہ میں پہلے جیسا خوش شکل نہیں رہا کہ کوئی مجھے گھاس ڈالے ، یا یہ کہ اس کو اب میری پروا نہیں رہی کہ بھاڑ میں جائے۔
زبردست
اللہ سلامت رکھے ۔
 
گوگل نے تو سب کو پاگل کردیا:grin::grin::grin:
سوال کسی سے بھی ہو کہتا ہے یا گوگل کرلے:grin:
یہ تو ہے ۔۔۔۔
کلاسوں کے اسائنمنٹ تک گوگل سے لکھے جا رہے بھیا ۔۔۔۔
یہاں جامعہ والوں نے ایسے سرقہ کو پکڑنے کے لئے کوئی سافٹ ویر بنایا ہوا ہے ۔۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
گوگل نے تو سب کو پاگل کردیا:grin::grin::grin:
سوال کسی سے بھی ہو کہتا ہے یا گوگل کرلے:grin:
آپ کی بات بجا ہے۔۔۔ لیکن میں خود کوڈ دیکھ کر کوئی رائے دوں۔۔ یا پھر اپنی طرف سے جواب دوں۔۔۔ جبکہ اس کوڈ کے اندر میرے لیے کوئی دلچسپی کا سامان ہی نہیں۔۔۔ مزید یہ کہ میں اس وقت ایک عدد XML سے سر کھپا رہا ہوں۔۔۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
یہ تو ہے ۔۔۔ ۔
کلاسوں کے اسائنمنٹ تک گوگل سے لکھے جا رہے بھیا ۔۔۔ ۔
یہاں جامعہ والوں نے ایسے سرقہ کو پکڑنے کے لئے کوئی سافٹ ویر بنایا ہوا ہے ۔۔
سرقہ کے لیے سافٹ وئیر کوئی نئی بات نہیں۔۔۔ ایسے بہت سے پروگرام موجود ہیں۔۔۔ :) آخر کو ریسرچ پیپرز میں کچھ خود کا بھی لکھا ہونا چاہیے۔ :) ہاں یہ ضرور ہے کہ طالبعلم کو سہولت حاصل ہو گئی ہے۔۔۔ اب اسے لائبریری کی فہرست نہیں پڑھنی پڑتی۔۔۔ :)
 
Top