فیصل آباد میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر پولیس کا تشدد

زرقا مفتی

محفلین
6-11-2013_149323_1.gif

http://jang.com.pk/jang/jun2013-daily/11-06-2013/updates/6-11-2013_149323_1.gif
 
S. H. Naqvi

محفلین
اگر ایک ہیوی مینڈیٹ جمہوری حکومت میں بھی عوام کے ساتھ یہ سلوک ہو رہا ہے تو پھر تف ہے حکومتی وزیروں پر۔۔۔۔۔۔! کدھر گئے خواجہ آصف نما وزیر جو ایک مہینے میں بجلی کے متعلق خوش خبریاں سنا رہے تھے۔۔۔۔۔! خود راولپنڈی میں ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہےجینا عذاب بنا ہوا ہے، غریب تو سسک رہا ہے اور وزیر ہیوی مینڈیٹ کو انجوائے کر رہے ہیں:cry:
 
شمشاد

لائبریرین
احتجاج کریں، جلوس نکالیں لیکن توڑ پھوڑ کرنا اپنا ہی نقصان ہے۔

گرڈ سٹیشن پر حملہ، توڑ پھوڑ، کل کو اگر حالات ٹھیک ہو جائیں تو یہی توڑ پھوڑ پھر عوام کے آگے آئے گی۔
 
سید شیرازی

محفلین
میرے بھائی ابھی ان کو ایک مہینہ ہوا کب ہے
ویسے بات کرنے اور عمل کرنے میں بڑا فرق ہوتا ہے دیکھتے ہیں اب یہ ہمارے ساتھ کیا کرتے ہیں
شمشاد بھائی نے بلکل ٹھیک کہا ہے جلوس پُرامن ہونا چاہئے
 
زرقا مفتی

محفلین
گرڈ اسٹیشن یا واپڈا کے دفتر پر توڑ پھوڑ کی بجائے اسمبلی ہال یا وزراء کی رہائش گاہوں کے باہر احتجاج کرنا چاہیئے
 
زرقا مفتی

محفلین
فیصل آباد والو ن لیگ کی حکومت نے شرافت کا مظاہرہ شروع کر دیا ۔ عورتوں پر بھی تشدد ہوا
وہ کہاں ہیں جنہوں نے پنجاب کے نوکر ہونے کا دعوی کیا تھا؟؟
 
زرقا مفتی

محفلین
انتخابی مہم کے دوران تو دعوی کیا گیا تھا کہ پہلی تقریر میں ہی عوام کو ریلیف دیں گے ۔ یہ ریلیف مل رہا ہے کل سہ پہر چار بجے لاہور میں بارش شروع ہوتے ہی بجلی بند کر دی گئی ۔ رات نو بجے بحال ہوئی جبکہ ہمارے ہمسائے پوری رات بجلی کے بغیر رہے ۔ اب عوام کونسے ہار انہیں پہنائیں؟
 
سید زبیر

ہار والوں سے ہی ہار ملیں گے وہی ہار انہیں بھی پہنا دیں :roll:
 
سید شیرازی

محفلین
ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم اپنے ہی منتخب کردہ حکمرانوں کو پھولوں کے ہار اور ڈھول بجا کر ڈانس کرتے ہوئے خوش آمدید کہتے ہیں اور کچھ دن میں ہی اُکتا کر اُن کو گالیوں سے نواز رہے ہوتے ہیں اور اُن سے بہت جلد تنگ آ جاتے ہیں
اس بار عمران خان کو کیوں نہیں آزمایا اِس عوام نے۔ اب اپنے کیے کی سزا چپ کر کے بھگتو
 
سید زبیر

محفلین
گرڈ اسٹیشن یا واپڈا کے دفتر پر توڑ پھوڑ کی بجائے اسمبلی ہال یا وزراء کی رہائش گاہوں کے باہر احتجاج کرنا چاہیئے

میرا خیال ہے اپنے اپنے گھر جائیں ، فرج ، ٹی وی ، اے سی ، بلب وغیرہ توڑیں ۔ بجلی کے بل جمع نہ کرائیں ، چوری دبا کر کریں ۔
 
Top