فیصل آباد میں کتاب میلہ سج گیا

آج صبح 10:30 پر فیصل آباد آرٹس کونسل اور نیشنل بک فاونڈیشن کے اشتراک سے دو روزہ کتاب میلے کا آغاز کیا گیا۔ڈھیروں رنگ برنگے بک سٹالز کے ساتھ ساتھ کتاب خوانی کی ترویج کے لیے بہت سے رنگا رنگ پروگرامز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
 
السلام علیکم خرم بھائی! کچھ مصروفیات کی بنا پر اس کتاب میلے کو مس کر دینے کا ہمیں دکھ ہے۔ بعد میں علم ہوا کہ یہ بہت شاندار رہا۔ براہ کرم آئندہ بھی ہمیں آگاہ کیا جائے نیز یہ بھی بتائیے کہ کیا یہ سالانہ بنیادوں پر یا کسی اور طرح باقاعدگی سے ہوتے رہتے ہیں؟
 
وعلیکم اسلام۔ جی ہاں سالانہ کتاب میلے بھی سجتے ہیں اور سالانہ فیصل آباد لٹریری فیسٹیول میں پاکستان بھر سے نہ صرف معروف ادیب ، دانشور اور شعرا آتے ہیں بلکہ بک سٹالز کا بھی جم غفیر نظر آتا ہے۔ یہ فیسٹیول ہرسال موسم بہار میں نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میں منعقد ہوتا ہے جب کہ کتاب میلہ کبھی ایگری کلچر یونی ورسٹی اور کبھی نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میں منعقد ہوتا ہے۔ اسی سال جی سی یونی ورسٹی کے نئے کیمپس جھنگ روڑ پر بھی کتاب میلے کا اہتمام تھا۔ ویسے پاکستان کا سب سے بڑا کتاب میلہ اسلام آباد میں لگتاہے جس کا منتظم نیشنل بک فاونڈیشن کا ادارہ ہے۔ گزشتہ سال وہاں ساڑھے تین لاکھ لوگوں نے شرکت کی تھی۔ فیصل آباد میں اس سال تشہیر نہ ہونے کے سبب بہت سے لوگوں کو معلوم نہ ہوسکا۔ میں موقعے کا فائدہ اٹھا کر بڑی تسلی سے ہر سٹال کو دیکھا اور ضرورت و پسند کی 17 کتابیں خرید لیں۔
 
فرقان احمد

محفلین

زبردست! یہ فرمائیے، آپ کا مقالہ کہاں تک پہنچا؟
 
الحمد للہ۔ فرقان بھائی مجھے خوشی اور حیرت ہوئی کہ ابھی تک اس فورم پر آپ ایسے مہربان موجود ہیں جنھیں میرے مقالے کا علم ہے۔ مقالہ الحمدللہ بہت اچھا جارہا ہے اور امیدِ واثق ہے کہ بنا اگلی ایکسٹینشن لیے 2 سے 3 ماہ میں مکمل ہوجائے گا۔ دعا کی درخواست ہے۔ جزاک اللہ :)
 
یہ تو بالکل ہمارے ہمسایے میں تھا، پھر بھی آپ سے سن رہے ہیں۔ ہمیں تو کانوں کان خبر نہ ہوئی۔ :(
نگہ بلند سخن دلنواز رکھیے خبر ہوجایا کرے گی :) :LOL: اس بات کی بھی خوشی ہے کہ میرے سوا یہاں فیصل آباد سے کوئی اور بھی موجود ہے۔ ویسے میں تقریباً ایک سال کی غیر حاضری کے بعد دوبارہ فورم پر آیا ہوں۔ مزید یہ کہ آپ کو ان باکس میں ایک نمبر بھیجتا ہوں اس سے رابطے میں رہیے تقریباً تمام سرکاری ادبی محافل و تقریبات کا میسج آپ کو وصول ہوجایا کرے گا۔
 
میں تو اپنے ایم فل کے دورانیے میں عارضی طور پر یہاں مقیم ہوں۔ آٹھ ماہ سے زیادہ بیت گئے مگر ابھی شہر ہذا کی کئی چیزوں کی ٹھیک سے سمجھ نہیں آئی!
 
معلوم نہیں کیوں مکالمے کے آغاز والا بٹن نہیں مل رہا۔ اللہ تعالیٰ آپ کے مقالے میں آسانیاں پیدا فرمائے۔ مقالے کا عنوان اور سپروائزر ؟ اس شہر کی جو چیز سمجھ نہ آئے پوچھ لیجیے گا۔
 
کورس ورک تقریبا مکمل ہونے والا ہے۔ اس کے بعد سپروائزر الاٹ ہوں گے ( نبجی سے ہی) ، حتمی عنوان بھی تب ہی ڈیکلئیر کیا جا سکے گا۔ ہمیں اکثر چیزوں کی جب ضرورت ہوتی ہے تو سمجھ نہیں آتی کہ کہاں سے خریدیں۔ اس وجہ سے آن لائن شاپنگ کی بھرمار ہوتی رہتی ہے اور اکثر ناکام ٹھہرتی ہے۔ مثلا آج کل وائرلیس پاورپوائنٹ پرینٹر درکار ہے۔ دو جگہ سے پتا کرنے تک تو نہیں مل سکا۔
 
آپ کے لیے اور دیگر ایسے اراکین کے لیے جو فیصل آباد شفٹ ہیں یا یہیں کے مکین ہیں:
کمپیوٹر سے متعلقہ تمام اقسام کا سامان۔۔۔۔ ریکس سٹی ستیانہ روڈ
اسٹیشنری ، تھیسسز بائنڈنگ یا بک بائنڈنگ کے لیے سب سے زیادہ ورائٹی ۔۔۔امین پور بازار
ان سلے سستے کپڑے اور کٹ پیس سے متعلقہ سامان۔۔۔ ٹاٹا بازار (ٹوٹا بازار بھی کہتے ہیں اور ایشیا کا سب سے بڑی کپڑا ٹوٹا مارکیٹ ہے)
ان سلے سستے کپڑے کمرشل لیول پر۔۔۔ مکی مارکیٹ کارخانہ بازار
جیولری اورمیک اپ وغیرہ سے متعلق سستا سامان ۔۔انارکلی بازاراور اس سے متصلہ ریگل روڈ جھنگ بازار کے درمیان سے شروع ہوتا ہے۔
سستا اور معیاری فروٹ ۔۔۔ ماڈل بازار جھنگ روڈ اور جھنگ بازار
موبائل فون کی مارکیٹ ۔۔۔ کچہری بازار
جوتوں کی اچھی مارکیٹ۔۔۔ بھوانہ بازار
اوراگر درج بالا تمام اشیاء دس گنا زیادہ قیمت پر خریدنی ہوں تو کوہ نور پلازہ، ڈی گراونڈ یا جڑانوالہ روڈ پر موجود کسی بھی شاپنگ مال تشریف لے جائیے۔
اس کے علاوہ روز مرہ کے استعمال کی اشیاء۔۔۔چیز اپ ستیانہ روڈ، امتیاز سپر مارکیٹ شیخوپورہ روڈ، میٹرو سرگودھا روڈ سے با آسانی اور سستی مل جاتی ہیں۔
 
یاز

محفلین
میں تو اپنے ایم فل کے دورانیے میں عارضی طور پر یہاں مقیم ہوں۔ آٹھ ماہ سے زیادہ بیت گئے مگر ابھی شہر ہذا کی کئی چیزوں کی ٹھیک سے سمجھ نہیں آئی!
ہم نے تو چند ہفتے گزارے تھے ایگریکلچر یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں، اور اتنا لوُر لوُر پھرے تھے کہ شہر کا چپہ چپہ جان گئے تھے۔ اور تقریباً سبھی سینما گھروں کی ہی زیارت کر ڈالی تھی۔ اس کے بعد ایک طویل عرصے کے وقفے سے کوئی تین سال قبل شہر کے دو چکر لگے تھے۔ شہر کو ابھی بھی کافی صاف ستھرا دیکھ کر خاصی خوشی ہوئی تھی۔
 
یاز

محفلین
مثلا آج کل وائرلیس پاورپوائنٹ پرینٹر درکار ہے۔ دو جگہ سے پتا کرنے تک تو نہیں مل سکا۔
ویسے بہتر تو یہی ہے کہ خود بازار جا کر خریدیں۔۔ کہ کافی ارزاں مل جائے گا۔ آن لائن شاپنگ میں ہوم شاپنگ سے دو دفعہ اشیاء منگوانے کا تجربہ ہوا، اور مایوسی نہیں ہوئی۔
ان کے ہاں اس ربط پہ پریزنٹر دستیاب ہیں۔ قیمتیں البتہ کچھ زیادہ محسوس ہوئی ہیں۔ لیکن گھنٹہ گھر تک ٹرانسپورٹ کا خرچہ بھی حساب برابر ہی کر دے گا۔
 
اور اتنا لوُر لوُر پھرے تھے کہ
کسر ہم نے بھی کوئی نہیں چھوڑی۔ لیکن ایک تو روٹین کافی سے زیادہ ٹف ہے اور دوسرا ادارہ ہذا اٹامک انرجی کمیشن کے انڈر ہے اور شہر سے اس قدر فاصلے پر ہے کہ اس کے ساتھ بس ائیر پورٹ ہی ہے۔ تو جب بھی کوئی چیز چاہیے ہو اس کے لیے اتنی آسانی سے مین مارکیٹ نہیں جایا جا سکتا۔ ساری خریداری اسی روڈ پر واقع شاپنگ مالز سے کرتے ہیں اور جو چیزیں نہ ملیں وہ بعد پر اٹھا رکھتے ہیں یا کوئی بڑی چیز خریدنی ہو تو آنلائن بھی خرید لیتے ہیں کہ خصوصی طور پر شاپس کا علم نہیں کہ کہاں سے اچھی ملے گی۔
 
جان

محفلین
مجھے فیصل آباد دیکھنے کا بہت شوق ہے لیکن زیادہ جان پہچان نہیں کسی سے۔ بہت چرچا سنا ہے خاص کر کپڑوں کے حوالے سے۔
 
ہم نے تو چند ہفتے گزارے تھے ایگریکلچر یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں، اور اتنا لوُر لوُر پھرے تھے کہ شہر کا چپہ چپہ جان گئے تھے۔ اور تقریباً سبھی سینما گھروں کی ہی زیارت کر ڈالی تھی۔ اس کے بعد ایک طویل عرصے کے وقفے سے کوئی تین سال قبل شہر کے دو چکر لگے تھے۔ شہر کو ابھی بھی کافی صاف ستھرا دیکھ کر خاصی خوشی ہوئی تھی۔
یاز بھائی اگر کبھی دوبارہ اس شہر کا رخ کرنا ہو تو مرحبا! خدمت کا موقع دیجیے گا۔ واقعی گزشتہ10 سالوں میں شہر کا نقشہ ہی بدل گیا ہے۔
 
کسر ہم نے بھی کوئی نہیں چھوڑی۔ لیکن ایک تو روٹین کافی سے زیادہ ٹف ہے اور دوسرا ادارہ ہذا اٹامک انرجی کمیشن کے انڈر ہے اور شہر سے اس قدر فاصلے پر ہے کہ اس کے ساتھ بس ائیر پورٹ ہی ہے۔ تو جب بھی کوئی چیز چاہیے ہو اس کے لیے اتنی آسانی سے مین مارکیٹ نہیں جایا جا سکتا۔ ساری خریداری اسی روڈ پر واقع شاپنگ مالز سے کرتے ہیں اور جو چیزیں نہ ملیں وہ بعد پر اٹھا رکھتے ہیں یا کوئی بڑی چیز خریدنی ہو تو آنلائن بھی خرید لیتے ہیں کہ خصوصی طور پر شاپس کا علم نہیں کہ کہاں سے اچھی ملے گی۔
اس کے لیے میرے تجربے میں ہے کہ آپ کا ہوسٹل وارڈن بہترین خدمات سر انجام دے سکتاہے۔ اسے کچھ پیسے زیادہ دے دیجیے وہ سارے شہر کا سامان حاضر کردے گا۔
 
Top