فیصل آباد: پی ٹی آئی، نواز لیگ کارکنان میں تصادم، ایک شخص ہلاک

لئیق صاحب ن لیگی غنڈوں کے ہاتھوں بے گناہ شخص کے قتل پر کافی excited نظر آ رہے ہیں۔
ارے صاحب ایکسائٹڈ تو ہونا ہے اور سب نے ہونا ہے، پی ٹی آئی کو شہادتیں اور خون چاہیے ابھی تو ایک مارا ہے یہ مزید لاشیں ڈھونڈیں گے۔ چار تاریخ کو کیا ہوا سب نے دیکھا۔ اسی طرح باقی تاریخوں میں ہونا تھا اگر یہ بندہ نا مارا جاتا۔ اب بتائیں "ن" لیگ میں خر دماغ سے خر دماغ بندے کو بھی اتنا تو عقل سے پیدل نہ سمجھیں کہ وہ خود پی ٹی آئی کے ناکام لاک ڈاؤن میں جان ڈالتے پھریں۔ پی ٹی آئی اور ن لیگ کے بیچ اس ٹاکرے کا بہت سے جہاندیدہ لوگ بڑا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ ہر جھگڑے اور ہر معاملے میں حریف کو نیچا دکھانے کے لیے پی ٹی آئی کارڈ کھیلا جا رہا ہے۔ ابھی میں پچھلے دِنوں لیہ میں تھا وہاں میں نے دیکھا کہ ایک پورے صفحے کے ایک اشتہار میں ایک ایم پی اے صاحب کو قتل کے مقدمے سے بری ہونے پر مبارک باد پیش کی جا رہی تھی۔ جب مقامی لوگوں سے پوچھا کہ یار یہ کون شخصیت ہے جس کو مبارک باد کے لیے پورے اخبار کا صفحہ خریدا گیا ہے تو پتہ چلا کہ یہ ایک ایم پی صاحب تھے جنہوں نے ایک غریب آدمی کو کھلے عام قتل کیا۔ اور پھر احتجاج کے بعد موصوف گرفتار کر لیے گئے۔ انہوں نے مقتولین کے خاندان کو پانچ لاکھ روپے دیت دینے کی بھی پیشکش کی لیکن اس مضارعے کا خاندان پیسوں کے بجائے اس شخص کو اس کے کیے کی سزا دلوانا چاہتا تھا اور انصاف مانگ رہا تھا اور پھر ہوا یہ کہ ان قاتل صاحب کو عقل آ گئی اور وہ حوالات میں ہی پی ٹی آئی کے ہو گئے اور اس کے بعد مقدمے نے ایک نیا رخ اختیار کیا اور یہ مقدمہ سیاسی انتقام کہلانے لگا اور پی ٹی آئی کے خلاف سازش بن گیا اور خبروں کی زینت بن گیا اور انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے خلاف کسی قسم کا محاذ کھولنے سے اجتناب کرتے ہوئے قاتل کو باعزت بری کر دیا۔ اور قاتل جو کہ مقتول کے ورثاء کو پہلے پانچ لاکھ دے کر معاملہ حل کرنے کے چکر میں تھا پی ٹی آئی میں شامل ہو کر مفت میں رہا ہو گیا ۔
تو جناب یہ جو قتل ہیں یہ بھی ایسے ہی پی ٹی آئی کے ہوتے رہیں گے۔ پی ٹی آئی کا بس نہیں چلتا ورنہ وہ گاڑی کے نیچے آنے والے کتے بلی کو بھی شہید کارکن اور ڈرائیور کو ن لیگ کا رہنما قرار دے کر ن لیگ کے خلاف استعمال کر سکے۔
 
B4WUX3qCEAAzytF.jpg


پروپیگنڈہ کا عملی نمونہ
 
لئیق صاحب ن لیگی غنڈوں کے ہاتھوں بے گناہ شخص کے قتل پر کافی excited نظر آ رہے ہیں۔
یہ بات تو ابھی متنازعہ ہے کہ واقعی قتل کس نے کیا ہے۔ تحریک انصاف والے تو حسب معمول پراپیگنڈہ کر رہے ہیں۔ اور ن لیگ والے بھی جوابی پراپیگنڈا کر کر رہے ہیں۔
بہرحال ایک بات ثابت ہوگئی کہ فیصل آباد کے لوگوں نے عمران کی کال پر کاروبار بند نہیں کیا۔ تحریک انصاف کے لوگ ہنگامہ آرائی کا پورا پروگرام لیکر آئے تھے۔ اور تحریک انصاف نے اپنے کلچر کے مطابق ہنگامہ آرائی کے لئے خواتین کو بھی استعمال کرنے سے گریز نہیں کیا۔ لیکن ان سب باتوں کے باوجود ن لیگ کو اس موقع اپنے ورکرں کو تحریک انصاف کے مقابلے پر باہر نہیں نکالنا چاہئے تھا۔ شرپسندوں کی شرپسندی روکنا پولیس کا کام ہے ۔ سیاسی جماعتوں کا نہیں۔
 

زرقا مفتی

محفلین
یہ بات تو ابھی متنازعہ ہے کہ واقعی قتل کس نے کیا ہے۔ تحریک انصاف والے تو حسب معمول پراپیگنڈہ کر رہے ہیں۔ اور ن لیگ والے بھی جوابی پراپیگنڈا کر کر رہے ہیں۔
بہرحال ایک بات ثابت ہوگئی کہ فیصل آباد کے لوگوں نے عمران کی کال پر کاروبار بند نہیں کیا۔ تحریک انصاف کے لوگ ہنگامہ آرائی کا پورا پروگرام لیکر آئے تھے۔ اور تحریک انصاف نے اپنے کلچر کے مطابق ہنگامہ آرائی کے لئے خواتین کو بھی استعمال کرنے سے گریز نہیں کیا۔ لیکن ان سب باتوں کے باوجود ن لیگ کو اس موقع اپنے ورکرں کو تحریک انصاف کے مقابلے پر باہر نہیں نکالنا چاہئے تھا۔ شرپسندوں کی شرپسندی روکنا پولیس کا کام ہے ۔ سیاسی جماعتوں کا نہیں۔
شریفوں کی بے بصر قیادت کا پردہ فاش ہوا۔ ان کی غنڈہ ذہنیت سامنے آئی
x1432137_53127861.jpg.pagespeed.ic.Jvn-2l0cRv.jpg

پر امن احتجاج کو پر تشدد بنانے کے لئے نون لیگ پک اپ بھر کر پتھر لائی ۔ گولی چلائی شہر کا اور ملک کا امن خراب کیا
 
پر امن احتجاج کو پر تشدد بنانے کے لئے نون لیگ پک اپ بھر کر پتھر لائی ۔ گولی چلائی شہر کا اور ملک کا امن خراب کیا
اس الزام کا ثبوت بھی تو پیش کریں۔
خواتین کو ڈنڈے تھما کر ان کو چلتی ٹریفک روکنے پر مامور کرنا کہاں کا پر امن احتجاج ہے؟
کل شام ٹی وی دکھاتے رہے کہ انصافین لاہور مال پر زبردستی ٹریفک روک رہے تھے۔ کیا یہ پر امن احتجاج ہے؟
سڑکوں پر ٹائر جلانا پر امن احتجاج ہے؟
جب کپتان کا مرشد شیدا ٹلی ہوگا تو احتجاج ایسا ہی ہوگا۔ مگر پر امن نہیں ہو گا
 

زرقا مفتی

محفلین
اس الزام کا ثبوت بھی تو پیش کریں۔
خواتین کو ڈنڈے تھما کر ان کو چلتی ٹریفک روکنے پر مامور کرنا کہاں کا پر امن احتجاج ہے؟
کل شام ٹی وی دکھاتے رہے کہ انصافین لاہور مال پر زبردستی ٹریفک روک رہے تھے۔ کیا یہ پر امن احتجاج ہے؟
سڑکوں پر ٹائر جلانا پر امن احتجاج ہے؟
جب کپتان کا مرشد شیدا ٹلی ہوگا تو احتجاج ایسا ہی ہوگا۔ مگر پر امن نہیں ہو گا
دُنیا اخبار کے بیک پیج کی تصویر اور اسکا کیپشن پڑھ لیجئے جو میں نے اوپر لگایا
آپکی حکومت کیا سمجھتی ہے کہ نہتے افراد کے قتل کے بعد احتجاج نہیں ہوگا۔
 
پی ٹی آئی اور ن لیگ کے بیچ اس ٹاکرے کا بہت سے جہاندیدہ لوگ بڑا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
آپ چوہدری برادران کو مخاطب کر رہے ہیں ؟ ;)
میرا خیال ہے یہ 'ض' کی بجائے 'ز' سے لکھا جاتا ہے۔ اہل زبان مدد کریں
 
دُنیا اخبار کے بیک پیج کی تصویر اور اسکا کیپشن پڑھ لیجئے جو میں نے اوپر لگایا
کیپشن اتنا چھوٹا ہے کہ پڑھا نہیں جارہا۔ :)
نہتے افراد کے قتل کے بعد احتجاج نہیں ہوگا۔
تیاری تو آپ کی پہلے سے پوری بھر پور تھی۔ :)
جن یورپی ممالک کی جمہوریت کا سبق کپتان سناتا رہتا ہے کیا وہاں احتجاج ایسے ہوتا ہے؟ عام عوام کو تکلیف پہنچا کر؟
 
اس الزام کا ثبوت بھی تو پیش کریں۔
اتنے مہینوں پر محیط ایکٹو سیاسی مخالفت کے باوجود آپ باز نہیں آتے۔۔۔ :cool: ہربات کا ثبوت نہیں مانگتے، پتھر، ڈنڈے آتے اور چلتے رہتے ہیں:cool2:
خواتین کو ڈنڈے تھما کر ان کو چلتی ٹریفک روکنے پر مامور کرنا کہاں کا پر امن احتجاج ہے؟
کل شام ٹی وی دکھاتے رہے کہ انصافین لاہور مال پر زبردستی ٹریفک روک رہے تھے۔ کیا یہ پر امن احتجاج ہے؟
سڑکوں پر ٹائر جلانا پر امن احتجاج ہے؟
تو کیسے کیا جاتا ہے پھر ؟ کوئی مثال بھی تو دیں ؟ :battingeyelashes::battingeyelashes::battingeyelashes:
 
تو کیسے کیا جاتا ہے پھر ؟ کوئی مثال بھی تو دیں ؟
ایک مرتبہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ناموس رسالت قانون کو ختم کرنے کی حکومتی خواہش کے خلاف ملی یکجہتی کونسل نے پہیہ جام ہڑتال کی کال دی تھی۔ مجھے اپنی زندگی میں اس سے زیادہ کامیاب ہڑتال یاد نہیں۔ اس میں عوام نے خود حصہ لیا اور کسی جلاؤ گھیراؤ کا واقعہ کسی اخبار وغیرہ میں رپورٹ نہیں ہوا۔
اگر کپتان کو اپنی کال پر پورا اعتماد تھا عوام کو خود دکانیں بند کرنے دیتا اور لوگ خود ہی سڑکوں پر نا نکلتے ۔ جلاؤ گھیراؤ کی کیا ضرورت تھی۔؟
ان کی بدنیتی اس وقت ہی ظاہر ہوگئی جب انہوں نے ایک ڈان کی طرح اعلان کیا کہ میں فلاں شہر میں جاؤں گا اور اس شہر کو بند کروں گا۔
 
فیصل آباد میں احتجاج، لمحہ بہ لمحہ
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ٭ تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے درمیان ملت روڈ پر پہلا تصادم ہوا جس میں پی ٹی آئی کے کارکن اور ن لیگی ورکر گتھم گتھا ہو گئے۔ ایک دوسرے پر انڈوں، ٹماٹروں اور جوتیوں سے حملہ کیا گیا۔ پولیس نے معاملہ رفع دفع کر دیا۔ مسلم لیگی کارکن منتشر ہو گئے۔ ٭ ملت روڈ پر مسلم لیگی کارکنوں کے جانے کے باوجود پی ٹی آئی کے کارکن تین گھنٹے تک ٹائروں کو آگ لگا کر حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ ٭ عبداللہ پور پل اور جھال خانوآنہ پل پر صبح 9 بجے سے 12بجے دوپہر تک ٹائروں کو آگ لگا کر ٹریفک معطل کی گئی۔ ٭ عمران خان کی شٹرڈاؤن کی کال کے باوجود فیصل آباد کے گھنٹہ گھر سے ملحقہ آٹھوں بازار مارکیٹیںاور دکانیں دوپہر ایک بجے تک کھلی رہیں تاہم ناولٹی پل پر تصادم میں ایک کارکن کی ہلاکت پر تاجروں نے گھیراؤ جلاؤ کے خوف سے دکانیں بند کر دیں۔ ٭ شٹرڈاؤن کی اپیل کے باوجود جڑانوالہ روڈ، پیپلزکالونی، مدینہ ٹاؤن، گلستان کالونی، غلام محمد آباد سمیت مختلف علاقوں میں دکانیں کھلی رہیں۔ ٭ فیصل آباد میں پی ٹی آئی کی ہڑتال کی کال کے باوجود شہر بھر میں ٹریفک دن بھر رواں دواں رہی، سمن آباد، سمندری روڈ سمیت جن علاقوں میں دھرنے اور ہنگامہ آرائی تھی وہاں ٹریفک کبھی معطل اور کبھی چلتی رہی۔ ٭ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے جھال خانوآنہ پل، عبداللہ پور چوک، ملت روڈ، سمندری روڈ ناولٹی پل اور دیگر مقامات پر احتجاج کے دوران ہاتھوں میں ڈنڈے پکڑ رکھے تھے۔ مسلم لیگی کارکنوں کے ہاتھوں میں ٹماٹر اور انڈے تھے۔ ٭ مسلم لیگی کارکنوں اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے مابین دن بھر جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث شہر میں آہستہ آہستہ ویرانی چھاتی چلی گئی۔ ٭ پی ٹی آئی کے کارکن ناولٹی پل پر ایک ورکر کی ہلاکت کے بعد بار بار رانا ثناء اللہ کی حویلی پر پتھراؤ کرتے رہے، جواب میں پولیس نے آنسو گیس اور کئی مرتبہ ہلکا لاٹھی چارج کیا۔ ٭ عمران خان 3 بجے کے بعد فیصل آباد کے ہوائی اڈے پر پہنچے اور ان کے جلوس کے قافلے نے چناب چوک تک پانچ کلومیٹر کا فاصلہ تین گھنٹوں میں طے کیا۔ ٭ عمران خان کے قافلے پر لکڑمنڈی کے قریب کسی نامعلوم شخص نے عمران خان کی گاڑی پر پتھر پھینکا۔ ٭ عمران خان کے جلوس کے قافلے میں سینکڑوں گاڑیاں اور جیپیں شامل تھیں۔ ٭ پی ٹی آئی کے ہلاک ہونے والے ورکر کا الزام تحریک انصاف کی طرف سے رانا ثناء اللہ اور ان کے داماد پر لگایا گیا جس کی رانا ثناء اللہ نے سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا اس واقعہ سے کوئی تعلق نہیں، جاںبحق ہونے والا پی ٹی آئی کا ورکر نہیں تھا۔ ٭ مظاہرین پر بار بار پولیس کی طرف سے دن بھر پانی پھینکنے والی گاڑی پانی پھینکتی رہی۔ ٭ فیصل آباد میں دو دن کے لئے ڈبل سواری پر پابندی کے باوجود موٹرسائیکل سوار دو دو تین تین بھی سوار ہو کر گھومتے رہے۔ ٭ 80 فیصد مقامات پر ٹریفک وارڈن دن بھر غائب رہے۔ ٭ فیصل آباد میں مسلم لیگی کارکن جگہ جگہ ٹولیوں کی صورت میں موجود تھے تاہم مسلم لیگی قیادت کی طرف سے تصادم اور ہنگامہ آرائی کے بعد انہیں کسی بھی جلوس میں شریک ہونے یا ہنگامہ آرائی سے روک دیا گیا اور وہ منتشر ہو گئے۔ ٭ عمران خان نے ہنگاموں کے دوران زخمی ہونے والوں کی عیادت بھی کی۔
 

زرقا مفتی

محفلین
کیپشن اتنا چھوٹا ہے کہ پڑھا نہیں جارہا۔ :)

تیاری تو آپ کی پہلے سے پوری بھر پور تھی۔ :)
جن یورپی ممالک کی جمہوریت کا سبق کپتان سناتا رہتا ہے کیا وہاں احتجاج ایسے ہوتا ہے؟ عام عوام کو تکلیف پہنچا کر؟
یورپی ممالک میں جن افراد پر ایف آئی آر کٹتی ہے وہ حکومت کے کسی عہدے پر فائز نہیں رہتے ۔ شہباز شریف ، نواز شریف، سعد رفیق ، خواجہ آصف ، رانا ثنا اللہ اور عابد شیر علی اب تک آزاد کیوں ہیں ش۔ شامل تفتیش بھی نہیں ہوئے ۔ ملزمان کی حکومت ہے ۔
آپ یہ بتائیے عوام کو تکلیف بارودی گولیاں کھا کر ہوتی ہے یا ٹریفک بلاک ہونے سے۔
لاہور میں تو شریفوں کی شاہی سواری گزرنے کے وقت بھی ٹریفک بلاک ہوتی ہے کسی کو تکلیف نہیں ہوتی
رواں سال میں ایم کیو ایم نے 46 مرتبہ کراچی بن کیا پی پی کے جیالے ایک بار بھی پتھر اور ڈنڈے لے کر نہیں آئے ۔کسی پر ہڑتال کے دوران گولی نہیں چلائی گئی۔
جے یو آئی نے 30 نومبر کو پرویز خٹک کے قافلے کا راستہ روکا ۔ تحریک انصاف نے راستہ بدل کر احتجاج میں روکاوٹ نہیں ڈالی
ایم کیو ایم جے یو آئی کسان اتحاد کلرک نرسیں اُستاد سب نے ٹریفک بلاک کر کے عوام کو تکلیف دی
ان میں سے کسی کی تواضع نون کے غنڈوں نے پتھروں اور ڈنڈوں سے نہیں کی ۔
تحریک انصاف نے جب ستر فیصد شہر بند کر دیا تو رانا ثنا نے غنڈے بھیج دئیے۔ رانا ثنا اب تک آزاد کیوں ہے ِ؟ ماڈل ٹاؤن سانحے کے مجرم آزاد کیوں ہیں؟
 
تحریک انصاف نے جب ستر فیصد شہر بند کر دیا
یعنی آپ اقرار جرم کر رہی ہیں۔
تو رانا ثنا نے غنڈے بھیج دئیے
اس کا ثبوت بھی تو پیش کریں نا پلیز۔
شامل تفتیش بھی نہیں ہوئے
آپ کی سابقہ اتحادی عومی تحریک تفتیش میں تعاون نہیں کر رہی۔ وہ بھی شامل تفتیش نہیں ہو رہے۔ حکومت تو شامل تفتیش ہو رہی ہے ، ایک تفتیشی رپورٹ تو آپ بھی شریک کر چکی ہیں محفل میں۔
عوام کو تکلیف بارودی گولیاں کھا کر ہوتی ہے یا ٹریفک بلاک ہونے سے۔
دونوں سے۔
ایم کیو ایم نے 46 مرتبہ کراچی بن کیا پی پی کے جیالے ایک بار بھی پتھر اور ڈنڈے لے کر نہیں آئے
ایم کیو ایم کا مقابلہ کرنے کی سکت کراچی میں کسی کی نہیں ، آپ کی بھی نہیں۔
البتہ یہ بات درست ہے کہ تحریک انصاف کو شرپسندی سے روکنا پولیس کا کام تھا۔ ن لیگ کے ورکروں کا نہیں۔
یورپی ممالک میں جن افراد پر ایف آئی آر کٹتی ہے وہ حکومت کے کسی عہدے پر فائز نہیں رہتے
ایف آئی آر کسی کے خلاف بھی کاٹی جاسکتی ہے۔ اگر ثبوت ہوگا تو اگلا استعفی دے گا نا۔
 
پنجاب حکومت نے لیگی کارکنوں کے سڑکوں پر آنے پر پابندی عائد کر دی
249127_25206975.jpg

لاہور(دنیا نیوز)پنجاب میں تحریک انصاف کے احتجاج کا دوسرا مر حلہ ، 15 دسمبر لاہور کے لیے حکومت نے اپنی حکمت عملی وضع کر لی ، لیگی ذمہ داران اور کارکنان کی سڑکوں پر آنے پر پابندی لگا دی گئی۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں فیصل آباد کا ٹریلر چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، اس حوالے سے تاجروں اور مارکیٹوں میں خصوصی حفاظتی انتظامات کیے جائیں گے ۔ حکومتی ذرائع نے بتایا کہا کہ اہم شاہرائوں پر پولیس تعینات ہوگی اور کسی کو شاہراہ بند کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق قومی و نجی املاک کے تحفظ کی ذمہ دار حکومت ہوگی ،عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ممکنہ اقدانات کریں گے۔
 
Top