فیصل آباد: پی ٹی آئی، نواز لیگ کارکنان میں تصادم، ایک شخص ہلاک

محمداحمد

لائبریرین
اب بتائیں "ن" لیگ میں خر دماغ سے خر دماغ بندے کو بھی اتنا تو عقل سے پیدل نہ سمجھیں کہ وہ خود پی ٹی آئی کے ناکام لاک ڈاؤن میں جان ڈالتے پھریں۔

یعنی ہم یہ سمجھیں کہ "ن" لیگ نے اس احتجاج کو پُرتشدد بنانے کے لئے اپنے کارکنان کو بھی نہیں بھیجا بلکہ پی ٹی آئی والے خود ہی آدھے "پی ٹی آئی" اور آدھے "ن ۔ لیگ" والے بن کر ایک دوسرے سے اُلجھنے لگے تاکہ اُنہیں احتجاج کو مؤثر بنانے کے لئے (بقول لئیق بھائی) کچھ لاشیں میسر آ سکیں۔
 
محمداحمد بھائی نہ تو سیاست اتنی سیدھی ہے کہ بالکل پیچ خم ہی نہ رکھتی ہو اور نہ ہی آپ پرائمری کے طالبعلم :)
سب جانتے ہیں سیاست میں جب کچھ حاصل نہ ہو رہا ہو تو مظلوم بننا سب سے بہترین ہتھیار ہے۔ اور جب بندہ مظلوم بن جاتا ہے تو اس سے یہ کوئی نہیں پوچھا کرتا کہ "کیا آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ شوہر نے اقتدار حاصل کرنے کے لیے اپنی بیوی کا قتل کروا دیا"، نہ ہی کوئی یہ پوچھا کرتا ہے کہ " یعنی آپ کے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ صرف ایک ضیاء الحق کو ختم کرنے کے لیے امریکہ نے اپنے بہترین آفیشلز کی بھی جان لے لی" یا ایسا ہی سوال جیسا اب آپ نے پوچھا ہے۔
 
یعنی ہم یہ سمجھیں کہ "ن" لیگ نے اس احتجاج کو پُرتشدد بنانے کے لئے اپنے کارکنان کو بھی نہیں بھیجا بلکہ پی ٹی آئی والے خود ہی آدھے "پی ٹی آئی" اور آدھے "ن ۔ لیگ" والے بن کر ایک دوسرے سے اُلجھنے لگے تاکہ اُنہیں احتجاج کو مؤثر بنانے کے لئے (بقول لئیق بھائی) کچھ لاشیں میسر آ سکیں
آدھے پی ٹی آئی اور باقی آدھے بھی پی ٹی آئی والوں کی بجائے آپ اس جملے کو سمجھ لی جیے۔
پی ٹی آئی اور ن لیگ کے بیچ اس ٹاکرے کا بہت سے جہاندیدہ لوگ بڑا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
الجھنے والےدونوں جماعتوں کے ہی لوگ تھے۔۔ایک اپنے راہنما کی کال پر باہر نکلے تھے، دوسرے ڈھکی چھپی ہدایات پر عمل کر رہے تھے اور کام خراب کرنے والے 'جہاندیدہ' لوگوں کےآلہ کار
:):)
مینہوں چھیڑنا ضروری سی؟
:noxxx::surprise:
 
پاکستان پر واقعی بدمعاش اشرافیہ کی حکومت ہے۔۔۔۔۔شریف ہوتے تو اتنی ذلالت و ضلالت کی نوبت نہ آنے دیتے اور استعفیٰ دیکر ایک طرف کو ہوجاتے۔۔۔
 
محمداحمد

لائبریرین
محمداحمد بھائی نہ تو سیاست اتنی سیدھی ہے کہ بالکل پیچ خم ہی نہ رکھتی ہو اور نہ ہی آپ پرائمری کے طالبعلم :)
سب جانتے ہیں سیاست میں جب کچھ حاصل نہ ہو رہا ہو تو مظلوم بننا سب سے بہترین ہتھیار ہے۔ اور جب بندہ مظلوم بن جاتا ہے تو اس سے یہ کوئی نہیں پوچھا کرتا کہ "کیا آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ شوہر نے اقتدار حاصل کرنے کے لیے اپنی بیوی کا قتل کروا دیا"، نہ ہی کوئی یہ پوچھا کرتا ہے کہ " یعنی آپ کے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ صرف ایک ضیاء الحق کو ختم کرنے کے لیے امریکہ نے اپنے بہترین آفیشلز کی بھی جان لے لی" یا ایسا ہی سوال جیسا اب آپ نے پوچھا ہے۔

بھائی ۔۔۔!

میں زیادہ ہیر پھیر نہیں جانتا۔ سیدھی سی بات ہے کہ "ن- لیگ" والے اگر چاہتے تو تصادم سے بچا جا سکتا تھا ۔ پی ٹی آئی والے جہاں اتنے روز سے احتجاج کر رہے ہیں ایک روز اور احتجاج کرکے حکومت کا کیا بگاڑ لیتے۔

جب ہم کہتے ہیں کہ ن لیگ نے ماڈل ٹاؤن کے واقعے میں، نابینا لوگوں پر لاٹھی چارج کے واقعے، ریلوے میں کرپشن کے واقعے میں (اور اس طرح کے بے شمار واقعات میں) ظلم کیا تو اُس وقت ن لیگی حمایتی پرائمری کے طالبِ علم کیوں بن جاتے ہیں۔

ہمیں خیال رکھنا چاہیے کہ کوئی بھی وابستگی ہمیں حق بات کہنے سے نہ روکے۔
 
بخدا میں ہر گز ن لیگ سے کوئی وابستگی نہیں رکھتا :)
بس میں چلتی ہوا کے رخ پہ مڑنے کے خلاف ہوں :)
 
12-9-2014_157759_1.gif
فوت ہو جانے والے نوجوان کے لیے دعائے مغفرت کیجیے۔
اللہ پاک ہم سب کو آسان موت عطا فرمائیں ۔ آمین
 
محمداحمد

لائبریرین
بخدا میں ہر گز ن لیگ سے کوئی وابستگی نہیں رکھتا :)
بس میں چلتی ہوا کے رخ پہ مڑنے کے خلاف ہوں :)

حمایتیوں سے میری مراد عمومی تھی خصوصی نہیں تھی۔

اب رہی چلتی ہوا کے رُخ پر مُڑنے والی بات تو یہ سب کے لئے ہی ہے کہ ایک دھارے میں سب کو نہیں بہنا چاہیے بلکہ اپنی عقل سے سوچنا چاہیے۔ تاہم یکے بعد دیگرے ن لیگ کی بدعنوانی، بد انتظامی، ظلم اور سب سے بڑی بات کہ ان سب باتوں پر بھی ندامت کا نہ ہونا جیسی باتیں سامنے آتی ہیں اور ان باتوں کے خلاف احتجاج کی لہر بھی سامنے آتی ہے تو اس لہر سے دامن بچا کر ہوسکتا ہے کہ آپ اپنی انفرادیت تو بچا سکیں لیکن حق کا ساتھ چھوٹ جائے گا۔

اگر ن۔ لیگ نے دھرنے والوں کو دامے، درمے، سخنے جواب دینے کے بجائے اپنی کاکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہوتی تو عوام الناس میں ن۔ لیگ کے خلاف کی جانے والی باتیں اس قدر قابلِ قبول نہ ہوتیں۔
 
دوست

محفلین
اس کی اگلی قسط دیکھیں لاہور میں۔
بڑا شہر ہونے کی وجہ سے ٹائروں کو آگ لگا کر جل مرنے والوں اور فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے معاملات کو 'ہاٹ' بنانے میں مدد ملے گی۔
 
مدیر کی آخری تدوین:
نیازی خاندان کے بچے فیصل آباد کے ناولٹی پل پر احتجاج کرتے، لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ سے متاثر ہوتے صاف دیکھے جا سکتے ہیں
10388580_704514716313750_1986062360526032214_n.jpg
 
محمداحمد

لائبریرین
پنجاب حکومت نے لیگی کارکنوں کے سڑکوں پر آنے پر پابندی عائد کر دی
249127_25206975.jpg

لاہور(دنیا نیوز)پنجاب میں تحریک انصاف کے احتجاج کا دوسرا مر حلہ ، 15 دسمبر لاہور کے لیے حکومت نے اپنی حکمت عملی وضع کر لی ، لیگی ذمہ داران اور کارکنان کی سڑکوں پر آنے پر پابندی لگا دی گئی۔

کی مرے قتل کے بعد اُس نے جفا سے توبہ
ہائے اُس زود پشیماں کا پشیماں ہونا
غالب نے تو قتل کا لفظ محاورتاً استعمال کیا تھا لیکن افسوس صد افسوس کہ یہاں بات محاورے کی نہیں رہی ہے۔
 
Top