بہت بہت مبارک باد ایک اور دھماکہ خیز فانٹ کے اجرا پر ----- بہت خوشی ہوئی کہ نستعلق کی دنیا میں ایک اور فانٹ کا اضافہ ہوا -
لیکن میں یہ کہنا چاہوں گا کہ نوری نستعلق فانٹ کا مقابلہ کوئی فانٹ نہیں کرسکتا یہ اور بات ہے کہ ذاتی رائے سب کی الگ الگ ہو سکتی ہے- لیکن نوری نستعلق فانٹ کے آنے کے بعد لاہوری کی کمی کو محسوس کیا گیا ایسا نہیں ہے ورنہ 28 سال نوری نستعلق راج نہ کرتا-
چونکہ میں پرنٹ میڈیا سے ہی منسلک رہا ہوں تو یہ جانتا بھی ہوں کہ جب انپیج نے 3 ورژن میں لاہوری کی بات بتائی تو پرنٹ میڈیا میں کھلبلی مچ گئی کہ آخر ان پیج صرف سافٹ وئیر میں تبدیلی کی خاطر نوری کو کیوں ختم کرنا چاہتا ہے یا لاہوری کو کیوں لانا چاہتا ہے-
اگر ابھی آپ کی دی گئی امیج کو دیکھیں تو اس میں شروع میں آپ نے لفظ لیٹسٹ استعمال کیا ہے باقی تو جانے دیں اگر اسی کو دیکھیں تو یہ اپنا کوئی گراف قائم نہیں رکھ پاتا اوپر سے نیچے کی طرف لڑکھڑاتا ہوا محسوس ہوتا ہے میں کتابت کے اصول و ضوابط تو نہیں جانتا لیکن گرافکس سے جڑے رہنے کی وجہ سے اتنا تو جانتا ہی ہوں کہ کتابت میں بھی ایک خط کھینچی جاتی ہے اور اس خط پر حرف کو بیلینس کرکے لکھا جاتے ہے-
خیر میں یہاں لاہوری نستعلق کی خامیاں اور نوری نستعلق کی خوبیاں بیان کرنے نہیں بیٹھا ہوں بلکہ صرف اپنے بات بتا رہا ہوں- ورنہ جو کام آپ نے کیا ہے ہم تو اس بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے تو ہم اس پر تبصرہ بھی نہیں کرسکتے یا تو رائے دے سکتے ہیں یا اپنی بات بیان کر سکتے ہیں- لیکن ذاتی طور پر میں نوری نستعلق پر لاہوری کو فوقیت دینے سے مطمئین نہیں ہوں- اور نہ ہی اس بات سے کہ نوری نستعلق آنے کے بعد لاہوری کی کمی محسوس کی گئی اگر ایسا ہوتا تو آپ خود نوری نستعلق کو یونی کوڈ میں نہ کرتے بلکہ لاہوری کو کرتے یہ بات اور ہے کہ نوری نستعلق کو یونی کوڈ میں تبدیل کرنے کی بعد راستے ہموار ہوئے اور آپ نے لاہوری کو بھی یونی کوڈ میں ڈھالنے کا بیڑا اٹھا لیا- جس کے لئے آپ مبارک باد کے مستحق ہیں اور میری دعا ہے کہ آپ اسی طرح اردو کی خدمت کریں اور ہم نا اہل لوگوں کو ایسے خوبصورت تحائف سے نوازتے رہیں- آمین
جی ہاں۔ ہم اس مسئلہ سے بخوبی واقف ہیں۔ اسی لئے باقائدہ روابط کو ہاٹ لنک کیا گیا ہے۔ تاکہ اچانک بجلی چلے جانے یا کنکشن لاس کی صورت میں کم از کم ڈاؤنلوڈ مینجر کی مدد سے فانٹ اتارا جا سکے۔اس فونٹ کے اجرا پر میری طرف سے مبارکباد ۔۔۔۔۔۔ لیکن اس کا سائز ڈاون لوڈ کرنے میں ابھی کچھ لوگوں کو مسئلہ ہو گا۔کیوں کہ پاکستان میں ہر کسی کے پاس ڈی ایس ایل نہیں ہے نا
جمیل نستعلیق ٹیم ، اردو محفل اور جہانِ اردو کو صد ہزار مبارک باد
پوسٹ کرنے کے لئے ابھی یہ فانٹ محفل پر دست یاب نہیں ورنہ اسی فانٹ میں لکھتا۔
اوپن ٹائپ اور ٹریو ٹائپ فونٹ میں کیا فرق ہے؟
ٹُروٹائپ ۸۰ء کی دہائی میں مائکروسافٹ اور ایپل کمپنی کے تعاون سےقائم ہونے والا ایک فانٹ ڈیزائن اسٹینڈرڈ جسے جدید ونڈوز کے اوائل میں کثرت سے استعمال کیا جاتا رہا۔ انپیج کے لگیچر بیسڈ فانٹس آج بھی ٹروٹائپ ہیں اور انکو چلانے کیلئے ایک مین پروگرام کا ہونا ضروری ہے۔
اوپن ٹائپ اسکے برعکس ایک اسمارٹ فانٹ ٹیکنالوجی ہے جسے مائکروسافٹ اور اڈوبی نے ۱۹۹۶ء میں متعارف کروایا۔ اسکی خوبیوں میں ۶۵۰۰۰ گلفس کی اسپورٹ نیز ملٹی پلیٹ فارم پر چلنے کی صلاحیت سر فہرست ہے۔ ساتھ میں یونیکوڈ کی سہولت کیساتھ اب ہر زبان کا فانٹ اوپن ٹائپ اسٹینڈرڈ میں بنایا جا سکتا ہے۔ یوں ونڈوز کے انٹرنیٹ اکسپلورر پر چلنے والا فانٹ لینکس اور میک سسٹمز پر کام کرنے کی گیرنٹی دیتا ہے۔