فونٹ فیض لاہوری نستعلیق ریلیز!

انتہا

محفلین
ایسا صرف لفظ اللہ کے ساتھ کیوں ہے؟ اردو کے جتنے بھی الفاظ ہیں جن کے آخر میں ہ آتی ہے وہ وہ نیچے گری ہوئی ہوتی ہے جبکہ اللہ میں ایسا نہیں۔ میرے خیال میں یہ رسم الخط کی غلطی ہے۔
 

گل خان

محفلین
لفظ اللہ کیسے لکھیں؟

عارف بھائی صاحب۔۔۔۔انداز خطاطی تو اپنی جگہ درست ہے۔۔لیکن لفظ اللہ کے آخر میں ہ ہی آنی چاہیئے۔۔۔۔۔۔۔ یہاں تو آنکھوں کو ۔۔ د ۔۔ ہی نظر آتا ہے۔۔خطاطی میں دال اور ۔۔ہ ۔۔ کافرق تو نظر آنا چاہیئے۔۔۔۔۔۔۔ جناب عکس مہر نبوت میں لفظ اللہ دیکھیں۔۔۔۔۔
والسلام
16745s1.jpg
 

راقم

محفلین
لا جواب فانٹ

انتہائی خوبصورت فانٹ ہے۔ سائز کچھ زیادہ ہے لیکن ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔
بہت بہت شکریہ۔
 

محمد سعد

محفلین
میں بھی یہی کہتا ہوں کہ ہ اور د کا فرق واضح ہونا چاہیے۔ اب یہ کیسے کیا جائے کہ اس میں خوب صورتی بھی نظر آئے، یہ ماہرین کا کام ہے۔ یہ انداز کوئی حرفِ آخر تو نہیں کہ بس اسی کے ساتھ چپکے رہیں۔ یہ ایک انسان ہی کا اختیار کیا ہوا انداز ہے جس میں بہتری کی گنجائش ہمیشہ موجود رہے گی۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
عارف بھائی کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ فیض لاہوری نستعلیق کشش فونٹ کب تک ریلیز ہو جائے گا ۔ اور ہاں اس پر کام ہو بھی رہا ہے نہیں۔ ذرا اس تفصیل سے آگاہ کیجئے گا ۔
 
میں جب بھی فیض لاہوری نستعلیق ڈاؤلؤڈ کرنے کی کوشش کرتا ہوں تو یہ براؤزر مجھے القلم فورم پر پہنچا دیتا پے اور وہاں پیغام آتا ہے آپ رجسٹرڈ نہیں ہے
 

الف عین

لائبریرین
عزیزم پرانے لنک پر کلک کرتے ہو گے۔ اب فانٹ سرور کی موجودگی میں اسی کو استعمال کرو نا۔ اردو ویب فانٹ سرور ہو یا اردو لاگ اور القلم کا فانٹ سرور۔ ہر جگہ دستیاب ہونا چاہئے اسے۔
 
میں جب بھی فیض لاہوری نستعلیق ڈاؤلؤڈ کرنے کی کوشش کرتا ہوں تو یہ براؤزر مجھے القلم فورم پر پہنچا دیتا پے اور وہاں پیغام آتا ہے آپ رجسٹرڈ نہیں ہے

جناب عرفان الٰہی فاروقی صاحب، آپ بقول چاچو، اردو ویب فانٹ سرور سے فیض لاہوری نستعلیق ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
ان تک کسی نے اس میدان میں کچھ تھریر ہی نہیں کیا تو کیسے ملے گی؟۔ ہاں اس سلسلے میں ہم سب لوگ اپنی معلومات شئر کریں تو کام بن سکتا ہے۔ مثلاً کسی کو یہ علم ہو کہ اردو نسخ ایشیا ٹائپ سے پہلے بھی کوئی اردو یونی کوڈ فانٹ موجود تھا؟
 
Top