arifkarim
معطل
استاد محترم! ہم نے یہ کام محض ٹائپو درست کرنے کیلئے نہیں کیا بلکہ دیگر نستعلیق ونسخ فانٹس میں رائج یونیکوڈ اسٹینڈرڈ کے مطابق سیٹ کیا ہے۔ آپ کوئی سا بھی کثیر الاستعمال نسخ فانٹ اٹھا کر دیکھ لیں۔ وہاں ن غنہ کی ابتدائی اور درمیانی اشکال ”ن“ جیسی ہی ڈیفائنڈ ہیں:عارف ۔۔۔۔ اصل میں آپ نے اس فونٹ میں ”ٹائپو“ کو اگنور کرانے کے لیے یہ جتن کیا ہے
اور آپ سمجھتے ہیں کہ یہ آپ نے فونٹ استعمال کرنے والے سے بھلائی کی ہے کہ
غلطی ہو جانے کے باوجود آپ کا فونٹ آپ کی غلطی کو معاف کر کے عفو درگزر سے کام لے رہا ہے
لیکن یہی متن جب آپ کاپی کرکے ویب پر ڈالیں گے
جہاں کوئی بھی سٹنڈر فونٹ استعمال ہو رہا ہوگا تو یہ غلطی وہاں پر ایک مرتبہ پھر ننگی ہو جائے گی
”ے“ والا مسئلہ سوائے ان پیج کے اورکہیں نظر نہیں آتا۔ یہاں قصوروار اسکے خالق خود ہیں نہ کہ صارفین یا یونیکوڈ والے۔ یونیکوڈ میں تو ”ے“ کی محض دو اشکال ہی ڈیفائنڈ ہیں جو کہ صحیح ہے۔ یہی حال نون غنہ کا بھی ہونا چاہئے تھا جو کہ انہوں نے 4 اشکال ڈیفائن کر کے غلط کر دیا!بڑی یا (ے) کی بھی اشکال ہونا چاہئیں تھیں کہ اکثر لوگ غلطی سے ابتدائی یا درمیانی صورت میں ی کی بجائے ے لکھ دیتے ہیں ۔۔اس قسم کا احسان ان پیج والوں نے بھی اپنے پرانے ورزن میں کیا ہوا تھا وہ چھوٹی اور بڑی دونوں کو قبول کر لیتا تھا اور بڑے بڑے کمپوزروں کے ٹیکسٹ کو جب میں یونی کوڈ میں کنورٹ کرتا تھا تو بڑی ے والا ایرر سامنے آجاتا تھا پھر ری پلیس کی مدد سے درست کیا جاتا تھا ۔ اب بھی پرانے ورزن والے لوگ یہ غلطی کرتے نظر آتے ہیں
متفق! البتہ بعض فانٹس میں نون غنہ کی ابتدائی اور درمیانی اشکال کو بغیر نکتوں کے ڈیفائن کیا گیا ہے جو کہ بظاہر یونیکوڈ اسٹینڈرڈ کے مطابق درست ہےپر اردو املاء کے حساب سے غلط:نفیس نستعلیق میں نون غنہ کی ابتدائی اور درمیانی اشکال نون جیسی ہی (نقطے سمیت) ہیں۔ نسخ فونٹس—عریبک ٹائپ سیٹنگ اور امیری— میں بھی یہی صورتحال ہے۔
اگر یہ درست ہے تو پھر سارا مسئلہ ہی رفع دفع ہو گیا نا! مطلب اب آپ کو کسی لفظ کے درمیان میں نون غنہ لکھنے کیلئے ”ن“ استعمال کرنے کی قطعی ضرورت نہیں۔ املاء کی رو سے ”ں“ ٹائپ کریں اور وہ لفظ بغیر دیومالائی شکل اختیار کئے درست ظاہر ہوگا۔یاد رہے کہ فونٹ سازی کا شعبہ اردو املا کے قواعد کے خلاف نہیں ہونا چاہیئے۔ اگر اساتذہ نے نون غنہ کے لیے درمیانہ اشکال مرتب نہیں کیں اور یہی قرار دیا ہے کہ درمیان میں آنے والی نون کی شکل ہی نون غنہ پڑھی جائے گی
مدیر کی آخری تدوین: