فیض لاہوری نستعلیق کشیدہ کی ایک جھلک محفل کیساتھ!

arifkarim

معطل
عارف ۔۔۔۔ اصل میں آپ نے اس فونٹ میں ”ٹائپو“ کو اگنور کرانے کے لیے یہ جتن کیا ہے
اور آپ سمجھتے ہیں کہ یہ آپ نے فونٹ استعمال کرنے والے سے بھلائی کی ہے کہ
غلطی ہو جانے کے باوجود آپ کا فونٹ آپ کی غلطی کو معاف کر کے عفو درگزر سے کام لے رہا ہے
لیکن یہی متن جب آپ کاپی کرکے ویب پر ڈالیں گے
جہاں کوئی بھی سٹنڈر فونٹ استعمال ہو رہا ہوگا تو یہ غلطی وہاں پر ایک مرتبہ پھر ننگی ہو جائے گی
استاد محترم! ہم نے یہ کام محض ٹائپو درست کرنے کیلئے نہیں کیا بلکہ دیگر نستعلیق ونسخ فانٹس میں رائج یونیکوڈ اسٹینڈرڈ کے مطابق سیٹ کیا ہے۔ آپ کوئی سا بھی کثیر الاستعمال نسخ فانٹ اٹھا کر دیکھ لیں۔ وہاں ن غنہ کی ابتدائی اور درمیانی اشکال ”ن“ جیسی ہی ڈیفائنڈ ہیں:
b477.gif





بڑی یا (ے) کی بھی اشکال ہونا چاہئیں تھیں کہ اکثر لوگ غلطی سے ابتدائی یا درمیانی صورت میں ی کی بجائے ے لکھ دیتے ہیں ۔۔اس قسم کا احسان ان پیج والوں نے بھی اپنے پرانے ورزن میں کیا ہوا تھا وہ چھوٹی اور بڑی دونوں کو قبول کر لیتا تھا اور بڑے بڑے کمپوزروں کے ٹیکسٹ کو جب میں یونی کوڈ میں کنورٹ کرتا تھا تو بڑی ے والا ایرر سامنے آجاتا تھا پھر ری پلیس کی مدد سے درست کیا جاتا تھا ۔ اب بھی پرانے ورزن والے لوگ یہ غلطی کرتے نظر آتے ہیں
”ے“ والا مسئلہ سوائے ان پیج کے اورکہیں نظر نہیں آتا۔ یہاں قصوروار اسکے خالق خود ہیں نہ کہ صارفین یا یونیکوڈ والے۔ یونیکوڈ میں تو ”ے“ کی محض دو اشکال ہی ڈیفائنڈ ہیں جو کہ صحیح ہے۔ یہی حال نون غنہ کا بھی ہونا چاہئے تھا جو کہ انہوں نے 4 اشکال ڈیفائن کر کے غلط کر دیا!

نفیس نستعلیق میں نون غنہ کی ابتدائی اور درمیانی اشکال نون جیسی ہی (نقطے سمیت) ہیں۔ نسخ فونٹس—عریبک ٹائپ سیٹنگ اور امیری— میں بھی یہی صورتحال ہے۔
متفق! البتہ بعض فانٹس میں نون غنہ کی ابتدائی اور درمیانی اشکال کو بغیر نکتوں کے ڈیفائن کیا گیا ہے جو کہ بظاہر یونیکوڈ اسٹینڈرڈ کے مطابق درست ہےپر اردو املاء کے حساب سے غلط:
b478.gif


یاد رہے کہ فونٹ سازی کا شعبہ اردو املا کے قواعد کے خلاف نہیں ہونا چاہیئے۔ اگر اساتذہ نے نون غنہ کے لیے درمیانہ اشکال مرتب نہیں کیں اور یہی قرار دیا ہے کہ درمیان میں آنے والی نون کی شکل ہی نون غنہ پڑھی جائے گی
اگر یہ درست ہے تو پھر سارا مسئلہ ہی رفع دفع ہو گیا نا! مطلب اب آپ کو کسی لفظ کے درمیان میں نون غنہ لکھنے کیلئے ”ن“ استعمال کرنے کی قطعی ضرورت نہیں۔ املاء کی رو سے ”ں“ ٹائپ کریں اور وہ لفظ بغیر دیومالائی شکل اختیار کئے درست ظاہر ہوگا۔ :)
 
مدیر کی آخری تدوین:

arifkarim

معطل
کیا عماد نستعلیق پر مبنی ترسیمے تیار کرنے کا کوئی پلان ہے؟
جی نبیل بھائی۔ ہماری کوشش تو ہوگی کہ اس پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد دیگر نستعلیقی حرفی فانٹس کو بھی ترسیمائی کمالات عطا کئے جا سکیں۔ :)
ویسے عماد نستعلیق میں الفاظ کو کشیدہ کرنے کا نظام اڈوبی پراڈکٹس میں کمپیٹیبل نہیں ہے۔یوں انکے ترسیمے بنا کر خود کار و مینول کشیدہ با آسانی جنریٹ کروایا جا سکتا ہے۔ ذیل میں دیکھیں اڈوبی عریبک فانٹ کا آٹو کشیدہ:
b490.gif


زبردست، استاد محترم! :)
 
مدیر کی آخری تدوین:

arifkarim

معطل
فانٹ میں بنیادی حروف تہجی کے کشیدہ کیریکٹرز شامل کر دئے گئے ہیں:
Kerning3.jpg
 
مدیر کی آخری تدوین:

سید منظر

محفلین
عارف بھائی کیا فیض کے لگیچرز فری ہیں جیسے آپ نے انہیں استعمال کیا ؟؟؟؟؟
فیض لیگیچرس میری ملکیت ہے اور اس کے کاپی رائٹ میرے پاس ہیں عارف صاحب کو اجازت ہے اسے استعمال کرنے کی۔ آپ انڈین گورمنٹ کی ویب سائٹ پر جا کر تصدیق کر سکتے ہیں کاپی رائٹ کی۔ضرورت محسوس کریں تو میں سرٹیفکٹ کی کوپی دیکھا سکتا ہوں۔
 

arifkarim

معطل
فیض لیگیچرس میری ملکیت ہے اور اس کے کاپی رائٹ میرے پاس ہیں عارف صاحب کو اجازت ہے اسے استعمال کرنے کی۔ آپ انڈین گورمنٹ کی ویب سائٹ پر جا کر تصدیق کر سکتے ہیں کاپی رائٹ کی۔ضرورت محسوس کریں تو میں سرٹیفکٹ کی کوپی دیکھا سکتا ہوں۔
ہمارا فیض لاہوری نستعلیق ریلیز کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ اسوقت کسی خاص مجبوری کے تحت کیا تھا۔ اب کی بار فیض کشیدہ بھی آپکی اجازت کے بغیر جاری نہیں کریں گے۔
 
Top